باتیں اِدھر اُدھر کی -- اِدھر اُدھر سے

براک

محفلین
میں خود یہاں مکان کے خرید و فروخت کے بارے میں معلومات حاصل کرنے آیا کہ یہ ٹاپک مجھے انڑسٹنگ لگا، مگر یہاں تو جنت و جہنم کے پلاٹوں کی تقسیم ہو رہی ہے!

اور ستم دیکھیے جناب ہم ان کو روکتے روکتے خود کس بحث مباحثے میں جا پڑے
 
شمشاد

لائبریرین
میں کئی دفعہ یہ کر چکا ہوں کہ سنجیدہ قسم کے دھاگوں سے غیر متعلقہ مراسلے نکال کر الگ سے دھاگے بنا چکا ہوں۔
 
یوسف-2

محفلین
میں کئی دفعہ یہ کر چکا ہوں کہ سنجیدہ قسم کے دھاگوں سے غیر متعلقہ مراسلے نکال کر الگ سے دھاگے بنا چکا ہوں۔
زبردست بھائی! لیکن صرف ”کئی دفعہ“ سے کام نہیں چلنے والا :p ہر وقت اسی واحد کام کو کرنے کی ٹھان لیں تو شاید کچھ افاقہ ہو :)
 
سید ذیشان

محفلین
میں کئی دفعہ یہ کر چکا ہوں کہ سنجیدہ قسم کے دھاگوں سے غیر متعلقہ مراسلے نکال کر الگ سے دھاگے بنا چکا ہوں۔

جناب، آپ ایک پالیسی بنائیں اور اس پر مکمل طور پر عمل کریں، نو ایکسیپشنز۔ پھر دیکھیں یہ مسئلہ کیسے ختم ہوتا ہے۔ جب آپ کسی دھاگے میں تو غیر متعلقہ پوسٹ ڈیلیٹ کریں اور کسی میں نہ کریں تو پھر مکسڈ سگنل جاتے ہیں اور لوگ خود بھی اس رول کو سنجیدہ نہیں لیتے۔
گپ شپ کا فورم موجود ہوتے ہوئے کسی اور دھاگے میں گپ شپ کی سمجھ نہیں آتی۔ :unsure:
 
شمشاد

لائبریرین
اس دھاگے کا عنوان ہے "باتیں فضول کی"

تو جو الم غلم ملے گا، اسی دھاگے میں پروتا جاؤں گا۔
 
قیصرانی

لائبریرین
صاحب ہم نے ٹوکا تھا پر قیصرانی اور عسکری نے اسے چیلنج کے طور پر لیا اور دھاگے کی ایسی تیسی پھیر دی :|
جی پھیر دی۔ اب بتائیے کیا حکم ہے؟ یہ تو گفتگو آپ فرما رہے ہیں، یہ بھی ایسی کی تیسی ہی پھر رہی ہے۔ کوئی پھول موتی نہیں ٹانکے جا رہے آپ کی گفتگو کی بدولت :biggrin:
 
محمد وارث

لائبریرین
السلام علیکم

حال ہی میں دیکھنے میں آیا ہے اور کئی ایک رپورٹنگز ہوئی ہیں کہ ہر تھریڈ میں جو کہ عموماً گپ شپ کے نہیں ہوتے ان میں عام گپ شپ شروع ہو جاتی ہے جو کہ نہ صرف موضوع سے دوستوں کو بھٹکا دیتی ہے بلکہ موضوع شروع کرنے والے کیلیے کوفت کا باعث بھی بنتی ہے، لہذا آئندہ کوشش کی جائے گی کہ اس طرح کی گفتگو صرف گپ شپ میں ہی ہو اور کسی موضوع سے غیر متعلقہ پیغامات حذف کرنے کی بجائے انہیں الگ کر دیا جائے،

یہ تھریڈ بھی اسی طرح کا تھا لیکن اس کا عنوان بھی کچھ تبدیلی چاہتا تھا سو میں نے "باتیں فضول کی" کو فوری طور پر جو ذہن میں آیا اس سے بدل دیا ہے۔ اب آپ دوست اس بات پر بحث کیجیے کہ ناموں میں کیا رکھا ہے، آم کو مولی کہا جائے یا انگور کو تربوز تو ان کے طبی فوائد اور نقصانات کیا کیا ہو سکتے ہیں، اور فضول فضل سے مشتق ہے یا بے فضول سے اور یہ کہ عالم اور فاضل اور فضول لوگوں میں کیا چیز مشترک ہوتی اور کیا نایاب اوریہ کہ قلندری دھمال ڈالنے سے پاکستانی فوج کی عسکری صلاحیتوں میں کتنے فیصد اضافہ ہو سکتا ہے وغیرہ وغیرہ وغیرہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جب آپ کسی ایک نام پر متفق ہو گئے تو نام پھر بدل دیا جائے گا :grin:
 
نایاب

لائبریرین
میرے محترم بھائی آپ نے بلاشبہ سچ لکھا کہ " ناموں " میں کیا رکھا ہے ۔ ؟
آم کو مولی کہو یا انگور کو تربوز حقیقت کب بدلتی ہے ۔
ویسے آپ کو جو اس دھاگے کے عنوان میں تبدیلی کرنا لازم محسوس ہوا ۔
کیا یہ احساس ہی اس حقیقت کی دلیل نہیں کہ " نام " ہی سب کچھ ہوتا ہے ۔
جانے کیوں وارث شاہ سرکار کا کہا یاد آگیا ۔۔۔۔۔

وارث شاہ سرکار فرماتے ہیں کہ
وارث شاہ نہ کر مان وارثاں دا
او رب سچا بے وارث کر ماردا ای
 
محمد وارث

لائبریرین
میرے محترم بھائی آپ نے بلاشبہ سچ لکھا کہ " ناموں " میں کیا رکھا ہے ۔ ؟
آم کو مولی کہو یا انگور کو تربوز حقیقت کب بدلتی ہے ۔
ویسے آپ کو جو اس دھاگے کے عنوان میں تبدیلی کرنا لازم محسوس ہوا ۔
کیا یہ احساس ہی اس حقیقت کی دلیل نہیں کہ " نام " ہی سب کچھ ہوتا ہے ۔
جانے کیوں وارث شاہ سرکار کا کہا یاد آگیا ۔۔۔ ۔۔

وارث شاہ سرکار فرماتے ہیں کہ
وارث شاہ نہ کر مان وارثاں دا
او رب سچا بے وارث کر ماردا ای

جی نام تو اس وجہ سے تبدیل کیا کہ کچھ بزعم خود عالم فاضل لوگ فضول حرکتوں پر اتر آئے تھے۔ اور وارث شاہ کا شعر آپ کو یاد آ گیا اور مجھے یاد آ گیا کہ یہ دھواں سا کہاں سے اٹھتا ہے۔
 
نایاب

لائبریرین
جی نام تو اس وجہ سے تبدیل کیا کہ کچھ بزعم خود عالم فاضل لوگ فضول حرکتوں پر اتر آئے تھے۔ اور وارث شاہ کا شعر آپ کو یاد آ گیا اور مجھے یاد آ گیا کہ یہ دھواں سا کہاں سے اٹھتا ہے۔
میرے محترم بھائی ۔۔۔ جو " فضول حرکات " کریں انہیں " بزعم خود " عالم فاضل کیا قرار دینا ؟
یہ تو وہی مثال کہ زبردست کا ٹھینگا سر پر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ بھی اس " بزعم خود " کے اسیر نکلے ہیں ۔ اور اختیار بھی ہے تبدیلی کا آپ کے پاس ۔
وارث شاہ نے جو کہا واقعی دھواں کے اصل مخرج تک پہنچا دینے والا ہے ۔
واقعی سچا ہے ۔۔۔۔
خوش رہیں اور خوشیاں بانٹیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آمین
 
Top