خرم شہزاد خرم
لائبریرین
جی ہاں بات تو واقعی چھوٹی نہیں۔ بھئی ہم جو آ گئے ہیں اس فورم پر۔ سنا ہے سارے بہت پیار کرنے والے ہیں یہاں پر چلو دیکھتے ہیں کہاں تک درست ہے۔
طارق سلیم نام ہے۔ کلینکل لیبارٹری چلاتا ہوں لیکن جناب صرف یہی نہیں ابھی کچھ اور بھی ہے۔ ایک دل بھی ہے سینے میں اس کا کہا بھی ماننا پڑتا ہے کبھی کبھی اس لئے شاعری کا شوق بھی ہے۔ سو جناب شاعر بھی ہیں۔ اور چونکہ سینے میں جو دل ہے وہ ذرا نازک سا ہے اس لئے دوسروں کو دکھ میں مبتلا دیکھ کر کچھ بے ترتیب سا ہو جاتا ہے اس لئے ان کے مسائل پر بھی سوچنا چاہتا ہے۔ اس لئے ان کے مسائل کے بارے میںکبھی کبھی لکھتا بھی ہوں۔ کبھی کسی اخبار میں تو کبھی اپنی سائیٹ پر۔ اس کے علاوہ محسن نقوی کا یہ شعر اپنی طبیعت پر بہت جچتا ہے۔
اس کو بھی شوق تھا نئے چہروںکی دید کادوست بناتا نہیں بن جاتے ہیں۔ سب بہت پیار کرنے والے ملتے ہیں۔ چاند بابو سے اچھی جا رہی ہے اسی کے کہنے پر اس فورم پر آیا۔ چاند بابو کی وجہ سے یہ تو جان ہی گئے ہوں گے کہ بورےوالا میں ٹھکانہ ہے۔ اور بورے والا کے بارے میں کیا بتاوں سب کچھ چاند بابو نے بتا تو دیا ہے۔
رستہ بدل کر چلنے کی عادت مجھے بھی تھی
سنا تھا کہ یہاں سب بہت پیار کرتے ہیں چلو دیکھتے ہیں کہاں تک درست ہے۔
بہت خوب آپ نے ٹھیک ہی سنا ہے یہاں بہت پیار کرنے والے ہیں محبت کرنے والے بھی ہیں اور سب سے بڑ کر یہ کہ یہاں اصلاح کرنے والے بھی ہیں آپ کے تعارف سے لگتا تو یی ہے کہ پیار کرنے والے آپ بھی ہیں اس لے آپ کو اچھے اچھے دوست مل جاتے ہیں اردو محفل میں آنے پر بہت بہت خوش آمدید انشاءاللہ آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا شکریہ