کل اُن کو بات بات پر سو سو دیئے جواب مجھے آپ اپنی ذات سے ایسا گماں نہ تھا
عبدالجبار محفلین نومبر 16، 2006 #61 کل اُن کو بات بات پر سو سو دیئے جواب مجھے آپ اپنی ذات سے ایسا گماں نہ تھا
نوید ملک محفلین نومبر 16، 2006 #62 بس یہی بات کہ لوگوں کو نہ چاہو دل سے تجربے اس کے سوا عمر کو کیا دیتے ہیں؟ (ن م راشد)
عبدالجبار محفلین نومبر 16، 2006 #63 کوئی ایسی بات اگر ہوئی جو تمہارے جی کو بُری لگی تو بیاں سے پہلے ہی بھولنا ، تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
کوئی ایسی بات اگر ہوئی جو تمہارے جی کو بُری لگی تو بیاں سے پہلے ہی بھولنا ، تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
نوید ملک محفلین نومبر 16، 2006 #65 بات کچھ سوجھی نہیں ہے تجھ سے کہنے کیلئے یہ تحیر بھی بہت ہے زندہ رہنے کیلئے آؤ بے سوچے زمانے بھر کی باتیں کریں ہم عمر تو ساری پڑی ہے کچھ نہ کہنے کیلئے (ن م راشد)
بات کچھ سوجھی نہیں ہے تجھ سے کہنے کیلئے یہ تحیر بھی بہت ہے زندہ رہنے کیلئے آؤ بے سوچے زمانے بھر کی باتیں کریں ہم عمر تو ساری پڑی ہے کچھ نہ کہنے کیلئے (ن م راشد)
عبدالجبار محفلین نومبر 17، 2006 #66 اندوہِ عشق ایک زمانے کی بات ہے یہ بات کیا کسی سے چھپانے کی بات ہے دل کو جلانے، دل کو ستانے کی بات ہے اچھا تمہی کہو ، یہ ٹھکانے کی بات ہے؟ لہجے میں آنچ، حرف میں حدت، نَفَس میںسوز ہر بات اُن کی دل کو جلانے کی بات ہے تم بے وفا نہیںہو تو اچھا ہم ہمیں سہی ایسی بھی کیا یہ بات بڑھانے کی بات ہے ناراض ہیں جو وہ تم منا لیں گے اُن کو ہم بس ایک بار آنکھ ملانے کی بات ہے وہ دل کا حال سُنتے رہے پہلے اور پھر ہنس کر کہا یہ گزرے زمانے کی بات ہے ناکامئِ وفا پہ اُڑاتے ہو تم ہنسی اے دوستو! یہ رونے رلانے کی بات ہے
اندوہِ عشق ایک زمانے کی بات ہے یہ بات کیا کسی سے چھپانے کی بات ہے دل کو جلانے، دل کو ستانے کی بات ہے اچھا تمہی کہو ، یہ ٹھکانے کی بات ہے؟ لہجے میں آنچ، حرف میں حدت، نَفَس میںسوز ہر بات اُن کی دل کو جلانے کی بات ہے تم بے وفا نہیںہو تو اچھا ہم ہمیں سہی ایسی بھی کیا یہ بات بڑھانے کی بات ہے ناراض ہیں جو وہ تم منا لیں گے اُن کو ہم بس ایک بار آنکھ ملانے کی بات ہے وہ دل کا حال سُنتے رہے پہلے اور پھر ہنس کر کہا یہ گزرے زمانے کی بات ہے ناکامئِ وفا پہ اُڑاتے ہو تم ہنسی اے دوستو! یہ رونے رلانے کی بات ہے
عمر سیف محفلین نومبر 17، 2006 #67 یوں تو اے ہم سخنو بات نہیں کہنے کی بات رہ جائے گی یہ رات نہیں کہنے کی
عبدالجبار محفلین نومبر 17، 2006 #68 وہ آنکھوں آنکھوں میں کرتے ہیں اِس طرح باتیں کہ کانوں کان کسی کو خبر نہیں ہوتی
عمر سیف محفلین نومبر 17، 2006 #69 کچھ تو ہوا بھی سرد تھی، کچھ تھا ترا خیال بھی دل کو خوشی کے ساتھ ساتھ ہوتا رہا ملال بھی بات وہ آدھی رات کی، رات وہ پورے چاند کی چاند بھی عین چیت کا اس پر تیرا جمال بھی ( پروین شاکر )
کچھ تو ہوا بھی سرد تھی، کچھ تھا ترا خیال بھی دل کو خوشی کے ساتھ ساتھ ہوتا رہا ملال بھی بات وہ آدھی رات کی، رات وہ پورے چاند کی چاند بھی عین چیت کا اس پر تیرا جمال بھی ( پروین شاکر )
ت تیشہ محفلین نومبر 18، 2006 #70 تیرے بدن میں دھڑکنے لگا ہوں دل کی طرح یہ اور بات کہ اب بھی تجھے سنائی نہ دوں
عمر سیف محفلین نومبر 18، 2006 #71 اسے بھی ڈھنگ نہ آئے گا بات کرنے کا مجھے بھی عرضِ ہنر کا کہاں سلیقہ ہے
پاکستانی محفلین دسمبر 11، 2006 #72 آشفتگی سے اُس کی اُس کو برا نا جان عادت کی بات اور ہے دل کا برا نہیں
عمر سیف محفلین دسمبر 11، 2006 #73 بے سبب بات بڑھانے کی ضرورت کیا ہے ہم خفا کب تھے منانے کی ضرورت کیا ہے
پاکستانی محفلین دسمبر 11، 2006 #74 تم پوچھو اور میں نہ بتاؤں ، ایسے تو حالات نہیں ایک ذرا سا دل ٹوٹا ھے ، اور تو کوئی بات نہیں
عمر سیف محفلین دسمبر 11، 2006 #75 باقی میرے حصے کی اب دو ہی باتیں ہیں جینے کی دعا دینا مرنے کی دعا کرنا
پاکستانی محفلین دسمبر 11، 2006 #76 کوئی بات دل میں وہ ٹھان کے نہ اُلجھ پڑے تری شان سے وہ نیازمند جو کہ سر بہ خم، کئی دن سے تیرے حضور ہے
عمر سیف محفلین دسمبر 11، 2006 #77 اہلِ وفا سے بات نہ کرنا، ہوگا تیرا اصول میاں ہم کیوں چھوڑیں ان گلیوں کے پھیروں کا معمول میاں
پاکستانی محفلین دسمبر 11، 2006 #78 http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic. بات یہ تیرے سوا اور بھلا کس سے کریں تو جفا کار ہوا ہے تو وفا کس سے کریں
http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic. بات یہ تیرے سوا اور بھلا کس سے کریں تو جفا کار ہوا ہے تو وفا کس سے کریں
پاکستانی محفلین دسمبر 13، 2006 #79 چند کلیاں نشاط کی چن کر مدتوں محو یاس رہتا ہوں تیرا ملنا خوشی کی بات سہی تجھ سے مل کر اداس رہتا ہوں
نوید ملک محفلین دسمبر 14، 2006 #80 پاکستانی نے کہا: چند کلیاں نشاط کی چن کر مدتوں محو یاس رہتا ہوں تیرا ملنا خوشی کی بات سہی تجھ سے مل کر اداس رہتا ہوں مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ اس میں بات کہاں تھی
پاکستانی نے کہا: چند کلیاں نشاط کی چن کر مدتوں محو یاس رہتا ہوں تیرا ملنا خوشی کی بات سہی تجھ سے مل کر اداس رہتا ہوں مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ اس میں بات کہاں تھی