اِک ذرا سی بات پر برسوں کے یارانے گئے لیکن اتنا تو ہوا کچھ لوگ پہچانے گئے
ع عیشل محفلین دسمبر 24، 2006 #101 اِک ذرا سی بات پر برسوں کے یارانے گئے لیکن اتنا تو ہوا کچھ لوگ پہچانے گئے
ع عیشل محفلین دسمبر 26، 2006 #103 یارب!وہ نہ سمجھے ہیں نہ سمجھیں گے میری بات دے اور دل انکو جو نہ دے مجھ کو زباں اور
نوید ملک محفلین دسمبر 30، 2006 #105 ہے ایک طرفہ تماشہ طبیعتِ عشاق! کبھی فراق میں باتیں کبھی وصال میں چپ
عمر سیف محفلین دسمبر 31، 2006 #106 دل کی بات زباں تک لانا کتنا مشکل ہے حالِ دل اوروں کو سنانا کتنا مشکل ہے
ع عیشل محفلین جنوری 2، 2007 #107 ٹوٹ جائے دل تو ہو جاتی ہے بزمِ شوق گرم غم کا شیرازہ بکھر جائے تو بن جاتی ہے بات
عمر سیف محفلین جنوری 5، 2007 #108 بات یہ تیرے سوا اور بتا کس سے کریں تو جفاکار ہوا ہے تو وفا کس سے کریں آئینہ سامنے رکھیں تو نظر تو آئے تجھ سے جو بات چھپانی ہو، کہا کس سے کریں؟
بات یہ تیرے سوا اور بتا کس سے کریں تو جفاکار ہوا ہے تو وفا کس سے کریں آئینہ سامنے رکھیں تو نظر تو آئے تجھ سے جو بات چھپانی ہو، کہا کس سے کریں؟
عمر سیف محفلین جنوری 6، 2007 #110 بھلا بیٹھے ہیں وہ ہر بات اس گزرے زمانے کی مگر قصے کچھ اس موسم کے ان کو یاد بھی ہونگے
ع عیشل محفلین جنوری 11، 2007 #113 وہ بھی شہر کے لوگوں میں ڈھلتا جاتا ہے کہ اسکی بات کا لہجہ بدلتا جاتا ہے اسے بھی دکھ ہے تعلق کے ٹوٹ جانے کا وہ جا رہا ہے مگر ہاتھ ملتا جاتا ہے
وہ بھی شہر کے لوگوں میں ڈھلتا جاتا ہے کہ اسکی بات کا لہجہ بدلتا جاتا ہے اسے بھی دکھ ہے تعلق کے ٹوٹ جانے کا وہ جا رہا ہے مگر ہاتھ ملتا جاتا ہے
عمر سیف محفلین جنوری 12، 2007 #114 اس بات پہ دُنیا سے میری بنتی ہی نہیں ہے کہتی ہے کہ تلوار اُٹھا اور قلم رکھ
نوید ملک محفلین جنوری 12، 2007 #115 عجیب تھی وہ عجب طرح چاہتا تھا میں وہ بات کرتی تھی اور خواب دیکھتا تھا میں
عمر سیف محفلین جنوری 13، 2007 #116 دل کی باتیں پوچھنے کی ضد ہے آخر کس لئے ؟ دل ہی دل میں خود سمجھ لو، جو ہمارے دل میں ہے
نوید ملک محفلین جنوری 20، 2007 #117 تو جو نہ ہو تو جیسے سب کو چپ لگ جاتی ہے آپس میں کیا باتیں کرتے رات ، دیا اور میں
نوید ملک محفلین جنوری 26، 2007 #119 تم اپنے رنگ نہاؤ میں اپنی موج اُڑوں وہ بات بھول بھی جاؤ جو آنی جانی ہوئی
عمر سیف محفلین جنوری 27، 2007 #120 وہ جس گھمنڈ سے بچھڑا، گلا تو اس کا ہے کہ ساری بات محبت میں رکھ رکھاؤ کی تھی