بہت مبارک ہو آپ کو اور آپکی بیٹی کو واقعی اسکالر شپ حاصل کرنا بہت محنت اور لگن کا کام ہے اور وہ بھی بہترین یونیورسٹیوں میں سے ایک کا۔ یہ اقدام یقینا باقیوں کے لیے بھی مشعل راہ بنے گا۔
شکریہ محب ،۔ ۔ میری یہ بیٹی واقعی بہت ذہین ہے ،۔ آج تک جہاں سے بھی پڑھتی رہی ہے وہی سکول، کالج سے میڈل ، سرٹیفکیٹ ، حاصل کرتی رہی ہیں ، اور تو اور ٹیچرز اسکو سامنے مثال بنا کر پیش کرتے ہیں گورے بچوں کے ۔ کہ اسکو دیکھو ،۔۔ ٹیچرز کا بھی بہت اپنائیت بھرا رویہ ہوتا ہے اسکے ساتھ ۔
جس یونیورسٹی سے اسکو سلیکٹ کیا گیا ہے اسکالر شپ کے لئے ۔ چھے فروری کو انٹرویو دینے گئی تھی وہاں ،۔۔ اور جب انٹرویو دے کر باہر نکلی تو اسکے ساتھ انٹرویو پرسن بھی باہر آیا کہ میں اسکی ماں سے ملنا چاہتا ہوں جو انکے ساتھ آئی ہیں ۔ اور مجھے بتارہا تھا کہ ہم بہت خوش ہوئے ہیں ۔ پرفیکٹ ،۔ اسی وقت انہوں نے اسکو وہی کھڑے کھڑے آفر دے دی اپنی یونیورسٹی کی ۔ اور یہ اسکالر شپ لیٹر کل بیھجا ہے انہوں نے ۔
سو بیٹی سے زیادہ ماں خوش ہے ۔ واقعی خوش ہونے کی ہے بات ہے ۔ ورنہ کہاں یو نیورسٹی اسکالر شپ آفر کرتیں ہیں ۔
ابھی تو انکو ماسٹر کروانا چاہتی ہوں میں ،۔۔ اور یونیورسٹی کے آخری سال میں اقرا آکسفورڈ یونی کے لئے اپلائی کرے گی ۔