الف عین
لائبریرین
غزل
اپنا تو کام ہے در و دیوار دیکھنا
شاید کہ ہو نصیب رخ یار دیکھنا
دیکھا ہے جس نے تجھ کو پھر اُس کی نگاہ میں
ہے دیکھنا جہاں کا بیکار دیکھنا
ہیں دیکھتی بہار کی حسن آفرینیاں
کیا دیکھنا ہے یہ گل و گلزار دیکھنا
وہ مل گئے تو دل کا جنوں اور بڑھ گیا
ضد ہے کہ اب نگاہ میں سو بار دیکھنا
طالب ہوں حوصلے کے موافق نگاہ کا
میری طرف بھی چشم ستمگار دیکھنا
ہمت نہ ہار اے دل درماندہ راہ میں
وہ سامنے ہے جلوہ گہِ یار دیکھنا
جو دیکھنے کی چیز تھی دیکھی نہیں گئی
زخم کہن ہے دیدہ تو آزار دیکھنا
آنکھ اُن کی آنکھ اور نظر ان کی ہے نظر
آتا ہے جن کو خار میں گلزار دیکھنا
کیا دیکھیے کہ سامنے گرتی ہیں بجلیاں
بے پردہ چھپ گیا بُت عیار دیکھنا
آنکھوں میں آفتاب سما جائے بھی تو کیا
ممکن نہیں تجلیِ رخسار دیکھنا
واعظ بھی میکدے میں رہے کل تمام رات
شان آپ کی ہوئے ہیں جو بیدار دیکھنا
چھولیں قدم نہ اس مہ تاباں کے ہاتھ سے
پیچھے لگی ہوئی ہے شبِ تار دیکھنا
دید و شنید ساقی و مطرب نہیں تو پھر
سننا عذاب جاں دل آزار دیکھنا
سو دام ہیں چھپے ہوئے بلبل کی راہ میں
نادان ہو نہ جائے گرفتار دیکھنا
دنیا کے ملک و مال نہ جنت کی آرزو
احمدؔ کو ایک رہ گزرِ یار دیکھنا
***
اپنا تو کام ہے در و دیوار دیکھنا
شاید کہ ہو نصیب رخ یار دیکھنا
دیکھا ہے جس نے تجھ کو پھر اُس کی نگاہ میں
ہے دیکھنا جہاں کا بیکار دیکھنا
ہیں دیکھتی بہار کی حسن آفرینیاں
کیا دیکھنا ہے یہ گل و گلزار دیکھنا
وہ مل گئے تو دل کا جنوں اور بڑھ گیا
ضد ہے کہ اب نگاہ میں سو بار دیکھنا
طالب ہوں حوصلے کے موافق نگاہ کا
میری طرف بھی چشم ستمگار دیکھنا
ہمت نہ ہار اے دل درماندہ راہ میں
وہ سامنے ہے جلوہ گہِ یار دیکھنا
جو دیکھنے کی چیز تھی دیکھی نہیں گئی
زخم کہن ہے دیدہ تو آزار دیکھنا
آنکھ اُن کی آنکھ اور نظر ان کی ہے نظر
آتا ہے جن کو خار میں گلزار دیکھنا
کیا دیکھیے کہ سامنے گرتی ہیں بجلیاں
بے پردہ چھپ گیا بُت عیار دیکھنا
آنکھوں میں آفتاب سما جائے بھی تو کیا
ممکن نہیں تجلیِ رخسار دیکھنا
واعظ بھی میکدے میں رہے کل تمام رات
شان آپ کی ہوئے ہیں جو بیدار دیکھنا
چھولیں قدم نہ اس مہ تاباں کے ہاتھ سے
پیچھے لگی ہوئی ہے شبِ تار دیکھنا
دید و شنید ساقی و مطرب نہیں تو پھر
سننا عذاب جاں دل آزار دیکھنا
سو دام ہیں چھپے ہوئے بلبل کی راہ میں
نادان ہو نہ جائے گرفتار دیکھنا
دنیا کے ملک و مال نہ جنت کی آرزو
احمدؔ کو ایک رہ گزرِ یار دیکھنا
***