بارش سے یاد آیا ، بارش کے بعد مینڈک نکلتے ہیں کوئی مینڈک شینڈک پکڑا کہ نہیں ؟ وہ کیا ہے کہ جانوروں کے بچے ہمیشہ خوبصورت ہوتے ہیں اس لئے یہ چھوٹے چھوٹے مینڈک بھی بڑے بھلے لگتے ہیں ۔
وسلام
تمہارے اوتار کو دیکھ کر اور بارش کے ذکر سے مجھے بھیگی بلی یاد آگئیییییییییییییییییییییییییییییییی
میں نے اسلام آباد میں چھوٹا سا مینڈک دیکھا تھا وہ مجھے دیکھ کہ بھاگ گیا میں اسے دیکھ کر بھاگ گئی
اس بھاگم بھاگ سے مجھے ایک واقعہ یاد آ گیا ۔ ان دنوں میں اپنی پھوپھی کے یہاں منڈی بہاؤالدین تھا اور سردیوں کے دن تھے ۔ کچھ دنوں سے وہاں خبر مشہور تھی کہ رات کے وقت 'پچھل پیری" (الٹے پاؤں والی یعنی چڑیل) گھومتی ہے ۔ سردیوں کے دنوں میں خاصی دھند ہوتی ہے کہ دس بارہ فٹ کے بعد آپ کو کچھ دکھائی نہیں دیتا۔ دو شخص جو مخالف سمتوں سے آ رہے تھے اور غالبا اسی پچھل پیری کے بارے میں سوچتے آ رہے تھے کہ اچانک دونوں آمنے سامنے آ کھڑے ہوئے ۔ بس چند لمحے تو ایک دوسرے کو دیکھتے رہے اور پھر اچانک چیخ و پکار کرتے اسی جانب دوڑے جہاں جہاں سے آ رہے تھے ۔ رات گیارہ بارہ بجے کا وقت تھا لوگ بستروں میں دبکے بیٹھے تھے ایسی چیخیں سن کر مزید دبک گئے ۔ صبح ہر جگہ دو چار لوگوں کا مجمع اور رات کے واقعے کا ذکر ۔ جتنے منہ اتنی باتیں ۔ خیر کہیں دوپہر جا کر یہ عقد کھلا اور وہ دونوں صاحب ایک دوسرے پر الزام لگاتے ہوئے کہ تم پہلے چیخے تھے نہیں تم پہلے چیخے تھے کہ وہ اسے دیکھ کر بھاگ گیا اور اس نے اسے دیکھ کر دوڑ لگا دی ۔
وسلام
ملائکہ بھی تو کسی چڑیل سے کم نہیں( مینڈک بے چار ےکو ڈرا دیا )
تم تو نہیں ڈرتے ناں؟ کہ تم بھی مینڈک سے ڈرتے ہو؟