بارے آموں کا کچھ بیاں ہوجائے (مرزا غالب کی خدمت میں)

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
الف عین
محمد وارث
مغزل اینڈ کمپنی
شمشاد نازک مزاج
زحال مرزا
یوسف ثانی
نایاب
سیدہ شگفتہ
برگ حنا
مہ جبین
مقدس
محمد بلال اعظم
ذوالقرنین
شہزاد احمد
حسیب نذیر گل

تازہ تازہ آم حاضرِ خدمت ہیں، جو کہ میٹھے بھی ہیں اور بہت بھی ہیں​
روح غالب ؔ کو خوش کرنے کیلئے سوچا لواحقین غالبؔ کو بھی شامل کیا جائے​
نوشِ جاں فرمائیے، اُچ شریف کے مشہورِ زمانہ آم​
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
IMG_0073.jpg
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
IMG_0065.jpg
یہ ہے اُچ شریف کا شاہکار​
سرخ آم​
اسے مقامی طور پر "عظیموں دا امب" کہا جاتا ہے​
اس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ دسمبر جنوری میں پکتا ہے، اور مزید خاص بات یہ ہے کہ یہ درخت سے اترنے کے بعد چاہے ایک سال بھی رکھ دیں خراب نہیں ہوگا​
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
قبلہ استادِ اعظم فرماتے تھے
مجھ سے پوچھو تمہیں خبر کیا ہے​
آم کے آگے نیشکر کیا ہے​
استاد آپ تو جنت میں آموں کی واٹ لگا رہے ہیں اور ہم یہاں "لنگڑے لولے" آموں پر گزارہ کر کے آپ کی روح کو ایصالِ ثواب کر رہے ہیں:angel:
 

شمشاد

لائبریرین
الف عین
محمد وارث
زحال مرزا
یوسف ثانی
نایاب
سیدہ شگفتہ
مہ جبین
مقدس
محمد بلال اعظم
ذوالقرنین
شہزاد احمد
حسیب نذیر گل

تازہ تازہ آم حاضرِ خدمت ہیں، جو کہ میٹھے بھی ہیں اور بہت بھی ہیں​
روح غالب ؔ کو خوش کرنے کیلئے سوچا لواحقین غالبؔ کو بھی شامل کیا جائے​
نوشِ جاں فرمائیے، اُچ شریف کے مشہورِ زمانہ آم​

مجھ سے دشمنی کی وجہ سے میرا نام نہیں لکھا ناں۔ کوئی بات نہیں۔

ویسے آپ کی اطلاع کےلیے میں نے آج رج کے آم کھائے تھے۔
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
مجھ سے دشمنی کی وجہ سے میرا نام نہیں لکھا ناں۔
یہ تاب یہ مجال یہ طاقت نہیں مجھے
ویسے آپ کی اطلاع کےلیے میں نے آج رج کے آم کھائے تھے۔
ایسا آساں نہیں لہو رونا


ابھی میں لکھ رہا تھا کہ لائٹ جانے کے ڈر سے سوچا پہلے کپڑے استری کر لوں
آپ سمیت ابھی کچھ نام رہتے ہیں، کہیں ایسا نہ ہو کہ آپ کی دیکھا دیکھی وہ بھی دشمنی کو سبب سمجھ لیں

چل بھلیا اوتھے چلیے:-(
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
عذر ناقابل قبول ہے۔ لائٹ کا کیا ہے یہ تو آنی جانی چیز ہے۔
گدا سمجھ کے وہ چپ تھا میری جو شامت آئی

استاد کا کہا برحق

لیکن آپ یہ بتائیں
کہ ہماری طرف سے تو الحمد اللہ مطلع صاف ہے مگر آپ کو یہ "دشمنی" کا خیال کیسے آیا؟
کہیں چور کی داڑھی میں تنکا والی بات تو نہیں؟

آپ مانیں یا نہ مانیں مگر آپ کو ماننا ہی پڑے گا، کیونکہ مذکورہ بالا فہرست میں ابھی مغزل اینڈ کمپنی کا نام بھی لکھا جانے سے رہ گیاہے
ویسے یہ تمام نام آپ نے غور کریں ہوں تو معلوم ہوگا کہ میرے مستقل پسند کنندگان ہیں، جبکہ آپ تو کافی عرصہ ہوا اس منصبَ جلیلہ سے استعفیٰ دے چکے ہیں
اللہ رے یہ نازک مزاجیاں
ہم بے چاروں نے تو بغداد کے نزدیک پھٹکنا بھی ترک کر دیا
 

شمشاد

لائبریرین
بغداد جانا بھی نہیں، وہ اغوا کر لیتے ہیں اور پھر تاوان لینے کے بعد بھی نہیں چھوڑتے۔

بہر حال ہمیں آموں سےمطلب ہے اور وہ وافر تعداد میں دستیاب ہیں۔ آج کی تازہ خبر کے مطابق اور بھی سستے ہو گئے ہیں، اس لیے آج مزید خریدے جائیں گے، گو کہ کل کے خریدے ہوئے بھی ابھی بچے ہوئے ہیں۔
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
گو کہ کل کے خریدے ہوئے بھی ابھی بچے ہوئے ہیں۔
یعنی کہ آپ کو لواحقینِ غالب کی فہرست میں سہواً درج نہ کرنا درست تھا
کل کے خریدے آم اور ابھی بچے ہوئے ہیں؟
قبلہ غالب آگ بگولہ ہو رہے ہیں، اور کہہ رہے ہیں کہ نا ہنجار بھتیجے سے کہو کہ روزِ محشر مجھے چونچ نہ دکھائے
 

شمشاد

لائبریرین
جتنے کھا لیے وہ بھی ضرورت سے زیادہ تھے کہ میرا خون میٹھے کے معاملے میں خود کفیل ہے۔
پہلے ہی دوائی کی دگنی خوراک لینی پڑی تھی۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
تھینکس بھائی ، خوبصورت آم و تصاویر ! یہ تصاویر کب لی گئی ہیں ، اور یہ آم پک چکے ہیں یا ابھی انتظار کرنا پڑے گا ؟
 
Top