بارے آموں کا کچھ بیاں ہوجائے (مرزا غالب کی خدمت میں)

زبیر مرزا

محفلین
دل جلانے کی بات کرتے ہو، آم کھانے کی بات کرتے ہو
ہم نے چکھےنہیں برسوں سے کس زمانے کی بات کرتے ہو

مغل بچہ اب آم کو ترسے ہے کہ وہ زمانے ہواہوئے جب سیروں کھا کر بھی جی سیر نہ ہوتا- جاڑا ہو توآم ، لُو چلے تو آم غرض سارا موسم گرما
آموں سے مالا مال گذرتا تھا- اب کہا جاویں کس سے وہ ذائقے اور خوشبو کا مزہ پاویں-جو آم یہاں دستیب ہیں فرنگی اُسے مینگو کہویں ہیں گو معنی جا
نامراد نام کے آم کہلاویں پتھر سے سخت اور آلو سے پھیکے نا رس نا باس - اے خورد تم نے ذکر آم کرکے نمک پاشی کی ہے
 
Top