بارے آموں کا کچھ بیاں ہوجائے (مرزا غالب کی خدمت میں)

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
IMG_0065.jpg
یہ ہے اُچ شریف کا شاہکار​
سرخ آم​
اسے مقامی طور پر "عظیموں دا امب" کہا جاتا ہے​
اس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ دسمبر جنوری میں پکتا ہے، اور مزید خاص بات یہ ہے کہ یہ درخت سے اترنے کے بعد چاہے ایک سال بھی رکھ دیں خراب نہیں ہوگا​

زبردست !!!!!!!!!! لیکن اسے ایک سال کون رکھے اگلے سال ہوں نہ ہوں اس لیے آج ہی شکرانِ نعمت کر لیا جائے !

"عظیموں دا امب" کی وجہ تسمیہ بھی بتائیں ، عظیموں کس کا نام ہے یا تھا ؟
 
شمشاد

لائبریرین
یہ تو واقعی آموں کی کوئی خاص قسم لگتی ہے جو دسمبر جنوری میں جا کر پکتی ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
افطاری کے وقت دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔

مجھے کوئی بندہ ملنا چاہیے جو کراچی جانے والا ہو۔
 
نایاب

لائبریرین
حق مغفرت فرمائے اپنے چچا غالب کی
درختوں سے توڑ کر کب چوستے تھے ۔
بالٹی میں بھر ڈھیر ساری برف ڈال حلقہ بنا
آم چوستے تھے اور کہتے تھے کہ
آم ہوں، میٹھے ہوں اور ڈھیر سارے ہوں۔ وہ اس وقت تک آموں کو ہاتھ نہ لگاتے تھے،
جب تک وہ بہت سارے نہ ہوں۔ اس لیے وہ ایک وقت میں کم سے کم نو یا دس آم کھاتے تھے
اور اگر قلمی آم ہوتے تو پانچ یا سات کھاتے تھے۔ کیونکہ قلمی آم کافی بڑے ہوتے ہیں ۔
اب جانے غالب صغیر کس قوت ہاضمہ کے حامل ہیں ؟
 
محمد وارث

لائبریرین
خوب ہے قبلہ، ویسے قتیلِ غالب تو میں ہوں لیکن آموں کے شوقین مجھ سے زیادہ میرے بیوی بچے ہیں، میں بھی انہیں کھلائے جاتا ہوں کہ شاید اسی طرح انکی بھی غالب سے کوئی نسبت پیدا ہو جائے :)
 
یوسف-2

محفلین
جتنے کھا لیے وہ بھی ضرورت سے زیادہ تھے کہ میرا خون میٹھے کے معاملے میں خود کفیل ہے۔
پہلے ہی دوائی کی دگنی خوراک لینی پڑی تھی۔
بجا فرمایا ۔ شوگر میں خودکفیل ہم لوگ آم کھانے کے بعد ڈبل گولیاں بھی کھاتے ہیں۔ اور اگلے آم کو ہاتھ لگانے سے قبل خون میں شوگر لیول بھی چیک کرلیتے ہیں کہ ۔ ۔ ۔ ۔ :D
 
یوسف-2

محفلین
واہ واہ بہترین آموں کی تصاویر سے ہی لطف اندوز ہولئے ہیں ہم
ویسے یہ صحیح بات ہے کہ آم میٹھے ہوں اور بہت ہوں تو ہی مزہ آتا ہے
شکریہ چھوٹاغالبؔ
لیکن اگر چچا غالب بھی ”خونی مٹھاس“ (بلڈ شوگر) میں خود کفیل ہوتے تو ہماری (احقر، بھائی شمشاد، بھائی وارث وغیرھُم) طرح کچھ یوں کہتے: آم کم میٹھے ہوں تاکہ زیادہ کھا سکیں :):)
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
"عظیموں دا امب" کی وجہ تسمیہ بھی بتائیں ، عظیموں کس کا نام ہے یا تھا ؟
ویسے تو تخلیق کار اللہ تعالیٰ بذاتَ خود ہے
مگر یہ آم ایجاد ہے ایک عظیم نامی شخص کی
ماشاءاللہ ابھی بھی وہ حیات ہے، اور سرائیکی بیلٹ کی روایات کے مطابق عظیم سے عظیموں کر دیا گیا اس کا نام
چونکہ اسی کی ایجاد ہے اس لیے اسی کے نام سے مشہور ہوا ہے
اور ابھی اس آم کو منظر عام پر آئے صرف چند سال ہوئے ہیں
 
برگ حنا

محفلین
الف عین
محمد وارث
مغزل اینڈ کمپنی
شمشاد نازک مزاج
زحال مرزا
یوسف ثانی
نایاب
سیدہ شگفتہ
مہ جبین
مقدس
محمد بلال اعظم
ذوالقرنین
شہزاد احمد
حسیب نذیر گل

تازہ تازہ آم حاضرِ خدمت ہیں، جو کہ میٹھے بھی ہیں اور بہت بھی ہیں​
روح غالب ؔ کو خوش کرنے کیلئے سوچا لواحقین غالبؔ کو بھی شامل کیا جائے​
نوشِ جاں فرمائیے، اُچ شریف کے مشہورِ زمانہ آم​

اپنا اپنا اور غیر غیر:(
ورنہ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ پہلے نئے نویلے مہمانوں کو دعوت دی جاتی
لیکن خیر ہم اپنے "پرانے " ہونے کا انتظار کرتے ہیں کبھی تو ایسی کسی لسٹ میں ہمارا بھی نام کوئی لکھ ڈالے گا:waiting:

ہم کہ ٹہرے اجنبی اتنی ملاقاتوں کے بعد
پھر بنیں گے آشنا کتنی مداراتوں کے بعد
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
خوب ہے قبلہ، ویسے قتیلِ غالب تو میں ہوں لیکن آموں کے شوقین مجھ سے زیادہ میرے بیوی بچے ہیں، میں بھی انہیں کھلائے جاتا ہوں کہ شاید اسی طرح انکی بھی غالب سے کوئی نسبت پیدا ہو جائے :)
بالکل ایسی ہی حالت ادھر ہے
حالانکہ میرے پسندیدہ پھلوں کی فہرست میں امرود اور انار ہیں
مگر آم صرف قبلہ استاد مرحوم کیلئے کھاتا ہوں، کہ غالبیت غالب رہے
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
اپنا اپنا اور غیر غیر:(
ورنہ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ پہلے نئے نویلے مہمانوں کو دعوت دی جاتی
لیکن خیر ہم اپنے "پرانے " ہونے کہ انتظار کرتے ہیں کبھی تو ایسی کسی لسٹ میں ہمارا بھی نام کوئی لکھ ڈالے گا:waiting:
ہم کہ ٹہرے اجنبی اتنی ملاقاتوں کے بعد
پھر بنیں گے آشنا کتنی مداراتوں کے بعد
اول تو یہ کہ میں آپ کو مہمان سمجھتا نہیں
دوم یہ کہ آپ نے کل بھائی بنا لیا اور آج غیر کہہ کر منہ بنا لیا
مولانا ڈیزل الرحمن کی ہمسائیگی کا اثر ہے شاید
بہنا جی !!! یہ اچھی بات نہیں
اب کیا بندہ بہنوں کو بلاتا اچھا لگتا ہے؟ بہنیں تو مالک ہوتی ہیں،
غصہ تو مجھے آنا چاہیے کہ آپ کا باغ اور آپ ہی سب سے آخر میں تشریف لائیں
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
لیکن اگر چچا غالب بھی ”خونی مٹھاس“ (بلڈ شوگر) میں خود کفیل ہوتے تو ہماری (احقر، بھائی شمشاد، بھائی وارث وغیرھُم) طرح کچھ یوں کہتے: آم کم میٹھے ہوں تاکہ زیادہ کھا سکیں :):)
غالب نے اگر بیماری کے ڈر سے شراب نہیں چھوڑی تھی تو آم کہاں چھوڑنے والے تھے
آم کھا کھا کر غالب نے شوگر کو شوگر کرا دینی تھی
 
برگ حنا

محفلین
اول تو یہ کہ میں آپ کو مہمان سمجھتا نہیں
دوم یہ کہ آپ نے کل بھائی بنا لیا اور آج غیر کہہ کر منہ بنا لیا
مولانا ڈیزل الرحمن کی ہمسائیگی کا اثر ہے شاید
بہنا جی !!! یہ اچھی بات نہیں
اب کیا بندہ بہنوں کو بلاتا اچھا لگتا ہے؟ بہنیں تو مالک ہوتی ہیں،
غصہ تو مجھے آنا چاہیے کہ آپ کا باغ اور آپ ہی سب سے آخر میں تشریف لائیں

بھیا تو آپ میرے ہیں اور اس میں کچھ شک نہیں ۔ ۔ :)
مولانا کی "ہمسائیگی " سے میں بفضل تعالی بہت دور ہوں بھیا سو ڈونٹ وری ایسا کچھ بھی نہیں
اور بھی تو بہنوں کو بلایا ہے نہ بھیا آپ نے
مجھے ہی بھول گئے آپ؟
ہم نے اس صدمے پہ اپنے " دستخط " بھی ثبت کر ڈالے
اب ہمارا منہ پھول چکا ہے بھیا جائیں نہیں کھاتے ہم اب ہم رو رہے ہیں بس ۔ ۔ :cry:
 
Top