محمود احمد غزنوی
محفلین
جب میں جدّہ میں مقیم تھا تو اکثر عربی حضرات سے ایک لطیفہ سننے کو ملا جو انہوں نے برصغیر کے لوگوں کے حوالےسے مشہور کر رکھا تھا۔۔۔جدّہ میں ایک چوک ہے جہاں ایک بہت بڑی بائسکل کا ماڈل رکھا گیا ہے، اسے سائکل والا چوک بھی کہا جاتاہے۔ تقریباّ دس میٹر تو اسکی اونچائی ہی ہوگی۔۔۔ لطفہ کچھ یوں ہے کہ کچھ پاکستانی جو عمرے پر سعودیہ آئے ہوئے تھے اور انکو تاریخی اور مقدس مقامات کی زیارات کا بہت شوق تھا، انکو ایک ڈرائیور اس چوک میں لے گیا اور کہنے لگا کہ یہ حضرت آدم علیہ السلام کی سائیکل ہے۔۔چنانچہ سب زائرین نے نہایت خشوع و خضوع سے فاتحہ اور دیگر دعاؤں کیلئے ہاتھ اٹھا دئیے۔۔۔