بازارِ شام پر نہ ہوئی حشر تک سحَر ۔ فاتح الدین بشیر

سید ذیشان

محفلین
بہت عمدہ فاتح بھائی۔ داد قبول کیجئے!

بازارِ شام پر نہ ہوئی حشر تک سحَر​
شمس النّہار نوکِ سناں پر سجا دیے​
(y)
 

فاتح

لائبریرین

فاتح

لائبریرین
بازارِ شام پر نہ ہوئی حشر تک سحَر
شمس النّہار نوکِ سناں پر سجا دیے

واہ فاتح بھائی۔ بہت خوب۔ ایک اور عمدہ غزل کے لئے بہت شکریہ۔
شکریہ برادرم
چار بٹا چھ فیصد متفق وِد عائشہ بہنا۔
گویا آپ عائشہ عزیز کی بات سے صرف صفر اعشاریہ چھ چھ فیصد اتفاق کرتے ہیں جبکہ ننانوے اعشاریہ تین فیصد اختلاف رکھتے ہیں۔
 

فاتح

لائبریرین
واہ واہ سبحان اللہ ۔۔ عمدہ و لاجواب غزل ہے ۔ ہمیں یاد پڑتا ہے کہ پہلے بھی ہم پڑھ چکے ہیں آپکی یہ تخلیق ۔۔۔ آپ نے شاید کسی طرحی مشاعرے کے لیے کہی تھی ۔چلیئے کسی بہانے آپکو اپنی گمشدہ غزلیں لگانے کا خیال تو آیا ۔غزل کی ستائش کے لیے الفاظ نہیں ہیں ہمارے پاس۔ بہت سی داد قبول کیجیے ۔
بہت شکریہ مدیحہ گیلانی صاحبہ۔
آپ کی یاد داشت بجا کام کر رہی ہے۔۔۔ یہ وہی غزل ہے۔ :)
جس غزل کے متعلق آپ نے کہا تھا اس کے کچھ مزید اشعار گھڑے جا رہے ہیں اور جیسے ہی گھڑ کے تیار ہوئے، محفل میں پیش کر دی جائے گی۔ :)
 

فاتح

لائبریرین
لاجواب غزل ہے۔
ماشاءاللہ
ایک سے بڑھ کے ایک غزل آج کل آپ محفل پہ شئیر کر رہے ہیں۔
اس سلسلے کو رکنے ہرگز نہ دیجئے گا۔

اس غزل میں کچھ کچھ محسن نقوی کا رنگ بھی لگا ہے مجھے۔
(اس بات کا بُرا مت منائیے گا، میرا مقصد موازنہ کرنا نہیں ہے)
بہت شکریہ بلال۔ اس قدر پذیرائی پر تہ دل سے ممنون ہوں۔
ویسے محسن نقوی کا کیا رنگ ہے جو آپ کو اس غزل میں نظر آیا؟
 
Top