بازارِ شام پر نہ ہوئی حشر تک سحَر ۔ فاتح الدین بشیر

فاتح

لائبریرین
بس وہی رنگ، وہی کرب، ویسی ہی تشنگی، ویسا ہی ذائقہ۔
ہمارا سوال تھا کہ محسن نقوی کا کیا رنگ تھا اور آپ کا جواب ہے وہی رنگ۔۔۔ لاحول ولا قوۃ حد ہو گئی یعنی۔۔۔ ہاہاہا۔۔۔ یہ تو وہی بات ہوئی کہ ہم نے ایک مرتبہ ایک دوست سے پوچھا کہ گوشت کیسے بھونا جاتا ہے تو انھوں نے فرمایا "پہلے پیاز کاٹ لیں، نمک مرچ وغیرہ لیں، پھر گوشت کو دھوئیں، پھر بھون لیں"۔۔۔ :laughing::rollingonthefloor::laughing::rollingonthefloor::laughing::rollingonthefloor::laughing::rollingonthefloor:
رہی بات کرب اور تشنگی کی تو یہ تو 99 اعشاریہ 99 فیصد شعرا کے ہاں ملے گی۔
جب کہ ذائقے کی بات پھر وہی رنگ والی بات کے مشابہ مبہم ہے۔ :laughing::rollingonthefloor:
 
محمد بلال اعظم

واہ کیا خوب جواب ہے۔
rollingonthefloor.gif

اب مجھے کیا پتہ لیکن جو مزہ محسن نقوی کو پڑھتے ہوئے آتا ہے وہی آپ کی اس غزل کو پڑھتے ہوئے بھی آیا۔:)
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
مطلع
کیا کیا نِعَم نہ تُو نے اے بارِ خدا دیے
شوقِ بدیع کار میں ہم نے گنوا دیے

اس کا اوور آل مطلب تو سمجھ آرہا ہے بھیا لیکن کچھ لفظ سمجھ نہیں آرہے
جیسے نعم کا مطلب تو انعام ہے ناں
"بار ِخدا" کا کیا مطلب؟
"شوق بدیع کار" بھی نہیں سمجھ آیا۔
 
فاتح

لائبریرین
یہ کیا فارسی میں لکھی ہے ہمیں تو کچھ سمجھ ہی نہیں آیا کہ ماجرہ کیا ہے :cautious:
آپ بھی عائشہ بہنا کے ساتھ مل کے سمجھنا شروع کریں۔۔۔

مطلع
کیا کیا نِعَم نہ تُو نے اے بارِ خدا دیے
شوقِ بدیع کار میں ہم نے گنوا دیے

اس کا اوور آل مطلب تو سمجھ آرہا ہے بھیا لیکن کچھ لفظ سمجھ نہیں آرہے
جیسے نعم کا مطلب تو انعام ہے ناں
"بار ِخدا" کا کیا مطلب؟
"شوق بدیع کار" بھی نہیں سمجھ آیا۔
نعم: انعام کی جمع، انعامات
بارِ خدا: خدا
بدیع: انوکھے، عجیب
کار: کام

کیا کیا نِعَم نہ تُو نے اے بارِ خدا دیے
شوقِ بدیع کار میں ہم نے گنوا دیے
اے خدا! تُو نے کیا کیا انعامات نہیں دیے لیکن عجیب اور انوکھے کاموں کے شوق میں ہم نے سب گنوا دیے۔
 
ہمارا سوال تھا کہ محسن نقوی کا کیا رنگ تھا اور آپ کا جواب ہے وہی رنگ۔۔۔ لاحول ولا قوۃ حد ہو گئی یعنی۔۔۔ ہاہاہا۔۔۔ یہ تو وہی بات ہوئی کہ ہم نے ایک مرتبہ ایک دوست سے پوچھا کہ گوشت کیسے بھونا جاتا ہے تو انھوں نے فرمایا "پہلے پیاز کاٹ لیں، نمک مرچ وغیرہ لیں، پھر گوشت کو دھوئیں، پھر بھون لیں"۔۔۔ :laughing::rollingonthefloor::laughing::rollingonthefloor::laughing::rollingonthefloor::laughing::rollingonthefloor:
رہی بات کرب اور تشنگی کی تو یہ تو 99 اعشاریہ 99 فیصد شعرا کے ہاں ملے گی۔
جب کہ ذائقے کی بات پھر وہی رنگ والی بات کے مشابہ مبہم ہے۔ :laughing::rollingonthefloor:
ماشاء اللہ ۔۔۔۔!!! کوئی اور مثال نہیں ملی تھی کیا آپکو؟ ویسے اچھا ہے نا اس دوست نے آپکو ترکیب ہی بتا دی ۔۔آپکو تو شکرگزار ہونا چاہیے تھا اس دوست کا :battingeyelashes:
 
لالہ رخ

محفلین
دنیا میں کسی بھی انسان کو آسان مت سمجھیے گا۔۔۔ یہ ایک بہت بڑی بھول ہو گی۔ انسان نامی مخلوق دنیا کی پیچیدہ ترین مخلوق ہے۔
شاید لیکن کسی نہ کسی کو تو سمجھنا پڑے گا نا۔۔۔ انسانوں کو انسانوں کے لیے آسان ہونا چاہیے زندگی شاید آسان ہوجائے اسی طرح۔۔۔۔
 
ایم اے راجا

محفلین
بازارِ شام پر نہ ہوئی حشر تک سحَر
شمس النّہار نوکِ سناں پر سجا دیے

بہت خوب فاتح صاحب واہ واہ بہت ہی عمدہ، بہت داد قبول ہو،
 
Top