بازارِ شام پر نہ ہوئی حشر تک سحَر ۔ فاتح الدین بشیر

سبھی نہیں آئے بھیا
پوچھنا شروع کروں؟

:chatterbox:
میرے تو سر کے اوپر سے گزر گئی نا ۔ میرے لئے آسان آسان لکھا کریں پھر مجھے سمجھ نہیں آتی :(

یہ کیا فارسی میں لکھی ہے ہمیں تو کچھ سمجھ ہی نہیں آیا کہ ماجرہ کیا ہے :cautious:

عائشہ عزیز بٹیا، ناعمہ عزیز بٹیا اور عسکری بھائی ہم نے اردو شاعری کے پیجابی ترجمے کا ایک پروگرام شروع کردیا ہے۔سرِ دست غالب کی غزل کا ترجمہ کیا ہے۔ کہیے تو فاتح بھائی کی اس غزل پر بھی ہاتھ صاف کردیں اور اس کا پنجابی ترجمہ کردیں تاکہ سمجھ میں آجائے:)
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین

متفققققققق :peacesign:
 
الف عین

لائبریرین
واہ، بہت خوب، کیا استادانہ کلام ہے۔ عزیزم فاتح، میں تو برقی کتاب کا خود ساختہ مشہور پبلشر ہوں، میری خدمات کب کام آئیں گی؟
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
عائشہ عزیز بٹیا، ناعمہ عزیز بٹیا اور عسکری بھائی ہم نے اردو شاعری کے پیجابی ترجمے کا ایک پروگرام شروع کردیا ہے۔سرِ دست غالب کی غزل کا ترجمہ کیا ہے۔ کہیے تو فاتح بھائی کی اس غزل پر بھی ہاتھ صاف کردیں اور اس کا پنجابی ترجمہ کردیں تاکہ سمجھ میں آجائے:)
ٹھیک ہے چاچو:)
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
دوسرا شعر:
ہم نے تو مَنّتوں کے بھی دھاگے بڑھا دیے
جا، عشق کے مزار پہ اب تُو جلا دیے

بھیا اس کا اوور آل مطلب سمجھ نہیں آرہا ہے۔

اور ہاں فاتح بھیا جب آپ یہ سارا مجھے بتا دیں گے ناں تو آپ کو انعام ملے گا ۔ :)
 
فاتح

لائبریرین
ماشاء اللہ ۔۔۔ ۔!!! کوئی اور مثال نہیں ملی تھی کیا آپکو؟ ویسے اچھا ہے نا اس دوست نے آپکو ترکیب ہی بتا دی ۔۔آپکو تو شکرگزار ہونا چاہیے تھا اس دوست کا :battingeyelashes:
اس سے بہتر واقعی کوئی مثال نہیں ملی تھی کہ دونوں باتیں بے حد مشابہ تھیں۔ :laughing:
 
فاتح

لائبریرین
:chatterbox:
میرے تو سر کے اوپر سے گزر گئی نا ۔ میرے لئے آسان آسان لکھا کریں پھر مجھے سمجھ نہیں آتی :(
اب مسئلہ یہ ہے کہ عائشہ کو مشکل پسند ہے اور ناعمہ کو آسان۔۔۔ کیا حل ہو سکتا ہے اس کا؟ ہممم ایک مصرع مشکل ایک آسان لکھا کرون گا آئندہ۔۔۔ ٹھیک ہے نا؟
 
فاتح

لائبریرین
واہ، بہت خوب، کیا استادانہ کلام ہے۔ عزیزم فاتح، میں تو برقی کتاب کا خود ساختہ مشہور پبلشر ہوں، میری خدمات کب کام آئیں گی؟
اعجاز صاحب! آپ کی محبت اور پذیرائی پر ممنون ہوں۔
یہ مشورہ مقدس نے بھی دیا تھا بلکہ اس نے تو زبردستی ہم سے ہمارا سارا کلام بھی ہتھیا لیا ہے کہ اردو لائبریری میں شائع کیا جائے گا۔۔۔ اسے یہ نہیں کہہ سکتا تھا کہ شائع کرنے سے پہلے شاعر کے دنیائے فانی سے کوچ کرنے کا انتظار کر لو تو مجموعے کو زیادہ شہرت ملے گی۔ :laughing:
 
فاتح

لائبریرین
دوسرا شعر:
ہم نے تو مَنّتوں کے بھی دھاگے بڑھا دیے
جا، عشق کے مزار پہ اب تُو جلا دیے

بھیا اس کا اوور آل مطلب سمجھ نہیں آرہا ہے۔

اور ہاں فاتح بھیا جب آپ یہ سارا مجھے بتا دیں گے ناں تو آپ کو انعام ملے گا ۔ :)
منتوں کے دھاگے باندھے جاتے ہیں، انھی کا ذکر ہے کہ ہم نے تو وہ بھی بڑھا دیے یعنی ترک کر دیے۔ اب تُو ہی جا اور عشق کے مزار پر دیے جلا۔
 
Top