باغی نوازشریف

شمشاد

لائبریرین
اب علاقہ جڑا ہوا ہے تو بھی پنجاب کا قصور، کل کو کہیں گے کہ ہوا پنجاب کی طرف سے آتی ہے اس لیے سندھ اور بلوچستان میں جرائم ہوتے ہیں۔

میں خرم بھائی کے حوصلے کی داد دیتا ہوں جو وہ برداشت کر کے زیادہ نہیں لکھ رہے۔ اور ویسے بھی سوئے ہوئے کو تو جگا لے، جاگے ہوئے کو کوئی کیسے جگائے۔
 
جرائم پیشہ افراد کی اتنی طرف داری میں نے نہیں دیکھی۔ یہ تو نہ مانو والی بات ہے۔
مجرموں کو لیڈر بناکر کیا تقدیر سنورے گی؟
اب میں‌یہاں مزید کسی پوسٹ کا جواب نہیں‌دوں گا
کوئی اٹھ کر طوطے مینا کی بات کرنے لگتا ہے
کسی کو بھینسوں کا باڑا یاد اتا ہے
کوئی سندھ کے بالائی علاقے کے جرائم سے نواز کا دفاع کرتا ہے
تو کوئی زرداری کو برابھلا کہہ کر یہ کام کرتا ہے
یہ نہیں‌مانتا کہ اصل مجرم نواز و پنجاب کا بالادست طبقہ ہے
نہ مانو اپ کی مرضی۔ ہم نے تو بتلادیا۔
 

شمشاد

لائبریرین
اور آپ کا لکھا ہوا کیا " مستند ہے آپ کا فرمایا ہوا " سمجھ لیں؟

آپ ہی کیوں نہیں سمجھ لیتے؟
 

ساجد

محفلین
ہمت بھیا اس سے زیادہ سفید جھوٹ آپ نہیں‌بول سکتے تھے شائد۔ میری زیادہ تر عمر صادق آباد میں گزری ہے اور جو آپ نے اوپر لکھا ہے وہ سچ سے اتنا ہی قریب ہے جتنا یہ جملہ کہ "آصف علی زرداری نے اپنی تمام دولت غریبوں میں تقسیم کردی"۔ اس سے زیادہ کچھ نہ کہوں گا کہ فائدہ نہیں۔
میں تو پہلے ہی لکھ چکا ہوں کہ اب خیالات پہ سفیدی غالب آ رہی ہے اور سفید جھوٹ بولنا کوئی مسئلہ نہیں۔
سندھ میں جرائم پیشہ گروہوں کی موجودگی سے آئیں بائیں شائیں بھی اسی 'سیانے پن' ہی کا مرہون منت ہے۔
بس ایک بات ضرور پلے پڑی کہ ہمت بھیا نے پیر پگارا کے بارے میں تھوڑی بہت حقیقت بیان کر دی۔
 

خرم

محفلین
خرم بیٹا یہ بات بری ہے
کیا جیکب اباد شکار پور پنجاب سے جڑے علاقہ میں‌واقع نہیں ہیں
کیا اپ کو یہ پتہ نہیں کہ جرائم پیشہ افراد ادھر ادھر ہوتے ہیں کیونکہ ان کی رشتہ داریاں پنجاب میں بھی ہیں سندھ میں بھی ہیں
کیا یوسف اور پیر پگارا میں‌رشتہ داری نہیں
بہر حال معاملہ کی اصل بات تک رہیں۔ پاکستان میں‌لاقانونیت کی ہر جڑ پنجاب سے جڑتی ہے جہاں ہر وقت مسائل ہیں۔ ان مسائل کا ایک ہی حل ہے۔

ہمت بھیا، آپ کے حقائق کیونکر اتنے پُرانے اور غلط ہیں؟ شکار پور اور جیکب آباد کب جُڑے ہوئے ہیں‌پنجاب سے؟ بھیا آپ تو سندھی ہو، نقشہ ہی دیکھ لینا تھا۔ پنجاب کی تحصیل جو سندھ اور بلوچستان سے ملحق ہے وہ ہے صادق آباد۔ سندھ کی طرف سے ڈہرکی اور بلوچستان کی طرف سے کشمور اس سے منسلک ہیں۔آپ نے جا ملایا شکار پور اور جیکب آباد کو پنجاب سے۔ شائد آپ یہ تجویز کررہے ہیں کہ پنجاب کی سرحد شکار پور اور جیکب آباد تک وسیع کر دی جائے:battingeyelashes:۔ خیر میں تو اس تجویز کے بھی مخالف ہوں۔
جرائم پیشہ افراد کی رشتہ داریوں والی بات کچھ پلے نہیں‌پڑی۔ سندھ کے جو ڈاکو ہیں، وہ تو نسل در نسل مزارعے ہوا کرتے ہیں۔ ان کی رشتہ داریاں پنجاب میں‌کیسے ہو گئیں کہ نہ زبان سانجھی نہ رواج۔ کوئی مثال ہے آپکے پاس؟
یوسف رضا گیلانی کو تو جی بلاول نے وزیر اعظم بنایا۔ ان میں اور پیر پگارا میں رشتہ داری "تھی" کہ گیلانی کی خالہ پیر پگارا کی اہلیہ تھیں جنہیں انہوں نے نوے کی دہائی میں طلاق دے دی تھی۔ زیریں پنجاب کے گیلانی، مخدوم، گردیزی، اور سندھ کے بااثر سادات گھرانے خاندانی رشتہ داریوں میں منسلک ہیں اور یہ تو کوئی آج کی بات نہیں۔ اور پھر یوسف کو وزیر اعظم بھی تو آپ کی پارٹی نے بنایا ہے۔ ویسے آپ کی مثال سے تو یہ لگتا ہے کہ آپ یوسف کو بھی جرائم پیشہ کی مثال کے طور پر پیش کر رہے ہیں۔ واقعی:surprise:
آپ نے مسائل کی جڑ کی بات کی ہے تو پاکستان کے مسائل کی ایک ہی جڑ ہے "عوام کا شخصیات سے اندھا عشق جو ہر قاعدے ، ہر قانون سے ماورا ہے۔ جہاں اصول کی بجائے شخصیت پرستی کی جاتی ہے۔" یہی وجہ ہے پاکستان میں لاقانونیت، اور بے انصافی کی جو تمام برائیوں کی جڑ ہیں۔
میاں خوش رہو ہم دُعا کر چلے۔
 
جرائم پیشہ افراد کی اتنی طرف داری میں نے نہیں دیکھی۔ یہ تو نہ مانو والی بات ہے۔
مجرموں کو لیڈر بناکر کیا تقدیر سنورے گی؟ (یہی سوال ہمارا آپ سے ہے)
اب میں‌یہاں مزید کسی پوسٹ کا جواب نہیں‌دوں گا (کتنی بار کہا اور کتنے تھریڈز میں یہی کچھ کیا ۔ کوئی نئی بات کیجئے)
کوئی اٹھ کر طوطے مینا کی بات کرنے لگتا ہے (آپ پھر بھی نہیں سمجھتے)
کسی کو بھینسوں کا باڑا یاد اتا ہے (غلط بات ہے بھئی بھینسوں کا باڑا یاد نہیں کرنا)
کوئی سندھ کے بالائی علاقے کے جرائم سے نواز کا دفاع کرتا ہے ۔ (جرائم کہیں بھی ہوں جرائم ہی ہوتے ہیں ۔ اور انکا ذمہ دار اپنا دفاع کرلے بڑی بات ہے کہاں ان جرائم سے کسی اور کا دفاع کرنا)
تو کوئی زرداری کو برابھلا کہہ کر یہ کام کرتا ہے (حضرت آسف ضررداری کی توہین برداشت نہ کی جائے گی)
یہ نہیں‌مانتا کہ اصل مجرم نواز و پنجاب کا بالادست طبقہ ہے (بالادست کی حد تک درست ہے ۔ لیکن ک اسے پنجاب سے نتھی کرنا غلط ہے ۔ ہم پورے ملک کی بات کپرتے ہیں ۔ مگر آپ کو پنجاب سے الرجی ہے)
نہ مانو اپ کی مرضی۔ ہم نے تو بتلادیا۔


میں نا مانوں ۔۔۔۔؟
 

Fawad -

محفلین
Fawad - Digital Outreach Team - US State Department

امریکہ کو زرداری کی ضرورت ہے نہ کہ نواز شریف کی جس کی وجہ سے لانگ مارچ کو ناکام بنایا گیا چیف جسٹس کو بحال کر کے. وگرنہ زرداری کی تشریف کے تلے سے کرسی نے پھسلنا تھا.


پاکستانی سياست ميں مخالفين پر "امريکی کٹھ پتلی" کا الزام عائد کرنا ايک روايتی عمل ہے۔ اس ضمن ميں صدر آصف زرداری پر لگائے جانے والے حاليہ الزامات ايک مخصوص سوچ اور تاثر کی غمازی کرتے ہيں۔

اپنی بات کی وضاحت کے ليے ميں ايک رپورٹ کا اقتتباس پيش کر رہا ہوں جو سال 1999 ميں نواز شريف کی حکومت کے خاتمے کے بعد منظر عام پر آئ تھی۔ يہ رپورٹ صحافيوں کی ايک نجی عالمی تنظيم سی – پی – جے نے پاکستان ميں موجود عمومی تاثر کی بنياد پر صحافيوں سميت سول سوسائٹی کی رائے عامہ پر تيار کی تھی۔ يہ بات خاصی دلچسپ ہے کہ اس وقت نواز شريف کو "امريکی کٹھ پتلی" قرار دے کر ان کے بارے ميں بھی انھی مخصوص منفی خيالات کا اظہار کيا جا رہا تھا۔

"نواز شريف کی جانب سے صحافت پر پابندی، اقتدار پر اپنی گرفت مضبوط کرنے کے ليے انتہائ کوشش ہے۔ ان کی جانب سے حکومت کے ديگر اداروں کو پس پشت ڈال کر ہر قيمت پر وزير اعظم کے اختيارات ميں اضافے کی کوششوں نے انھيں پاکستان کی تاريخ کا طاقتور ترين ليڈر بنا ديا تھا۔ ليکن ان کی ان کوششوں کے سبب وہ ملکی اور غير ملکی سطح پر تنہا ہو گئے۔ جولائ کے وسط ميں جب (مبينہ طور پر) امريکہ کے ايمہ پر انھوں نے کارگل سے اپنی افواج واپس بلوائيں تو ملکی سطح پر انھيں "امريکہ کی کٹھ پتلی" قرار دے کر شديد تنقيد کا سامنا کرنا پڑا"۔

اس تھريڈ ميں مختلف پوسٹ پڑھنے سے يہ تاثر ملتا ہے کہ امريکی حکومت نے اپنی کٹھ پتلی "آصف زرداری" کو بچانے کے ليے دانستہ نواز شريف کے اثر کو کم کرنے کی کوشش کی ہے۔ ليکن اگر آپ تاريخی تناظر ميں اس مفروضے کو ديکھيں تو آپ پر يہ واضح ہو جائے گا کہ جو دوست پاکستان ميں وقوع پذير ہونے والے ہر واقعہ پر امريکہ کو الزام ديتے ہیں وہ تاريخی حقائق کی روشنی ميں ايک مستحکم اور متوازن دليل کے اصولوں کو يکسر نظرانداز کر ديتے ہیں۔ يہ منطق کس سوچ کی غمازی کرتی ہے؟


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
www.state.gov
 

راشد احمد

محفلین
ہر سیاسی جماعت سیاست دانوں پر کم اور مجرموں پر زیادہ مشتمل ہیں

کوئی نواز شریف کو مجرم ٹھہراتا ہے آصف علی زرداری، لندن والے الطاف بھائی کو کیوں بھول جاتے ہیں۔
 
ایک موقع پر مجرم نواز شریف کا دفاع کرتے ہوئے کچھ غیر ذمہ دار افراد بار بار بھٹو کا ذکر کرتے ہیں‌ان کی تشفی کے لیے یہ بیان اور فخر الدین جی ابرایم کا طلعت کو یہ دیا گیا یہ انٹرویوبھی حاضر ہے۔
یہ دیکھیں اب تو یوسف بھی کہہ رہا ہے کہ کیس ری اوپن کریں؎

وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کی شہادت جوڈیشل قتل تھا

طلعت کو انٹرویو
http://www.siasat.pk/forum/live-with-talat-3rd-april-2009-t2842s30.html

اب بھی مجرموں‌کی پیروی کرتے رہوگے صرف تعصب میں‌حیرت ہے تھماری عقل پر۔
 

شمشاد

لائبریرین
لیکن ابھی تک بے نظیر بھٹو کی ایف آئی تو لکھوائی نہیں اور چلیں کیس ری اوپن کرنے۔ سب کو معلوم ہے کہ اُس کیس کا ہونا ہوانا کچھ بھی نہیں۔

اس طرح ضیاء کا کیس بھی اوپن کر لیں۔
 

راشد احمد

محفلین
ہرکیس ری اوپن کریں

قائداعظم کا کیس کہ انہیں قتل کیاگیا تھا کہ انہوں نے وفات پائی تھی
لیاقت علی خان کا کیس
ضیاء الحق کا کیس
بے نظیر کا کیس جس کے ماشاء اللہ تمام ثبوت ہی تھوڑی دیر میں‌ختم کردئیے گئے تھے۔
ذوالفقار علی بھٹو کا کیس
 

راشد احمد

محفلین
ایک موقع پر مجرم نواز شریف کا دفاع کرتے ہوئے کچھ غیر ذمہ دار افراد بار بار بھٹو کا ذکر کرتے ہیں‌ان کی تشفی کے لیے یہ بیان اور فخر الدین جی ابرایم کا طلعت کو یہ دیا گیا یہ انٹرویوبھی حاضر ہے۔
یہ دیکھیں اب تو یوسف بھی کہہ رہا ہے کہ کیس ری اوپن کریں؎

وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کی شہادت جوڈیشل قتل تھا

طلعت کو انٹرویو
http://www.siasat.pk/forum/live-with-talat-3rd-april-2009-t2842s30.html

اب بھی مجرموں‌کی پیروی کرتے رہوگے صرف تعصب میں‌حیرت ہے تھماری عقل پر۔

چلیں مان لیا کہ نواز شریف مجرم ہے

لیکن یہ بتائیں کہ زرداری نے کوئی جرم نہیں کیا؟
کیا اس نے ملک کے قیمتی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے نہیں لوٹا
کیا وہ اپنے گھوڑوں کو مربے کھلانے میں مشہور نہیں تھا؟
کیا وہ مسٹر ٹین پرسنٹ مشہور نہیں تھا۔
جب وہ بےنظیر کے دونوں ادوار میں کرپشن کررہا تھا تو اسے روکا کیوں نہیں گیا؟
کیا الطاف حسین بھی معصوم ہے؟
کیا پرویز مشرف بھی معصوم ہے؟

نواز شریف کو سب کہہ دیتے ہیں کہ وہ آمریت کی گود میں پلا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہر لیڈر ہی آمریت کی گود میں پلا ہو۔ بھٹو کیا ایوب خان کی کابینہ میں شامل نہیں تھا؟

ہمت بھائی دوسروں کے انٹرویو نہ دکھائیں کچھ اپنے ذہن سے بھی سوچیں
 
شکریہ راشد بیٹے
کم از کم یہ تو مانا کہ نواز شریف مجرم ہے اور اس کی پیروی مجرم کی پیروی ہے
باقی سوالات کا جواب ایک الگ دھاگے میں‌دوں گا۔ الطاف کے لیے ایک دھاگہ جلد کھول رہاہوں وہاں‌اس کو سزا سنائی جائے گی۔
 

راشد احمد

محفلین
میرا تعلق کسی جماعت سے نہیں ہے۔ میں ہرمعاملے میں غیر جانبداری کی مظاہرہ کرتا ہوں۔ اسی طرح کسی بھی مسئلے کا اصل حل مل سکتا ہے۔ بحث وتکرار جتنی بھی کرلی جائے، کوئی حل نہیں نکلتا، میں تو ہرسیاستدان کو مجرم کہتا ہوں کوئی سیاستدان بندے کا پتر نہیں ہے۔

زرداری کو چھوڑ دیا؟ آپ نے زرداری کے بارے میں تو کوئی تبصرہ نہیں فرمایا۔ذرا بے نظیر کے دونوں ادوار کی کرپشن کے بارے میں بھی تبصرہ فرما دیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
شیششششش، وہ تو ایماندار تھے کیونکہ ان کا تعلق پنجاب سے نہیں تھا۔ مجرم تو صرف پنجاب والے ہی ہوتے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
اسی طرح جسطرح کوئی زرداری، بے نظیر اور پی پی کو فرشتہ صفت ظاہر کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
 
Top