باغ و بہار

فاتح

لائبریرین
اگر سب کو ان کی پسند کے مطابق بھجوا رہی ہیں تو میں ٹھہرا دیسی پینڈو۔ میرا گزارا تو مٹن سجّی یا چرغہ سے بھی ہو ہی جائے گا۔
 

فاتح

لائبریرین
فاتح، سچ بولوں گی میں نے یہ نام ہی پہلی بار سنے ہیں۔:( بھجواؤں گی کیسے یہ؟

پہلی بار سننے سے کیا ہوتا ہے۔ آپ کا کیا خیال ہے میں نے زکریا صاحب کے بتائے ہوئے نام کبھی سنے ہوں گے؟؟;)

ویسے آپ نے جب بھجوانے ہوں بتا دیں۔ میں ربط دے دوں گا جہاں آنلائن پیمنٹ کی جا سکتی ہے۔:grin:
 

ماوراء

محفلین
پہلی بار سننے سے کیا ہوتا ہے۔ آپ کا کیا خیال ہے میں نے زکریا صاحب کے بتائے ہوئے نام کبھی سنے ہوں گے؟؟;)

ویسے آپ نے جب بھجوانے ہوں بتا دیں۔ میں ربط دے دوں گا جہاں آنلائن پیمنٹ کی جا سکتی ہے۔:grin:
فاتح بے فکر رہیں۔۔زکریا کے بتائے ہوئے نام مجھے یقین ہے زکریا کو خود بھی آج ہی پتہ چلے ہوں گے۔ کیونکہ یہ نارویجین میں نام تھے۔ :p

پہلے مجھے یہ تو پتہ چلے کہ کتنا خرچہ آئے گا۔ پھر ضرور سوچتی ہوں۔ کوئی ایک سائٹ بتائیں تو۔۔تاکہ کچھ پتہ چلے۔ میں نے خود سرچ کرنے کی زحمت نہیں کی۔
 

فاتح

لائبریرین
فاتح، یہ نام بہت مزے کے ہیں۔ آپ کو بنانا آتا ہے کیا۔؟ ترکیب تو بتائیں ان کی۔

اور ان کو کیسے بھجواؤں گی۔:rolleyes:

ماوراء! کھانا پکانے کے معاملے میں بھی میں باقی تمام معاملات کی طرح ہی کورا ہوں۔مجھے صرف ایک "سالن" پکانا آتا ہے اور وہ ہے "بیضہ نیم برشت"۔ اتنے مشکل نام سے یہ مت سمجھیے گا کہ یہ کوئی متنجن قسم کا کھانا ہے۔ انگریزی میں اسے کہتے ہیں "ہاف فرائیڈ انڈا";)۔
ہاں اس کے علاوہ کافی بھی بنا سکتا ہوں۔
اب ان دونوں میں سے جس کی ترکیب آپ کو درکار ہو بتا دیجیے گا۔;)

رہی بات سجی اور چرغہ بھیجنے کی تو آپ صرف کریڈٹ کارڈ کی تفصیل بھیج دیں۔ آگے کی تکلیف میں خود کر لوں گا۔
 

ماوراء

محفلین
ہاہاہاہا۔ میں پہلے برشت کو گوشت سمجھ گئی۔ اور پہلی سوچ جو ذہن میں آئی کہ ایک ہی سالن پکانا آتا ہے لیکن کوئی اچھی ڈش ہی ہے۔ جو مجھے بھی بنانی نہیں آتی۔ :hehe:

یہ دونوں تو مجھے بنانا آتی ہیں۔ میں نے تو سجی اور چرغہ کی ترکیب سیکھنی تھی۔
کریڈٹ کارڈ کی تفصیل کیا بھیجوں۔ خالی پڑا ہے۔ :p
 

شمشاد

لائبریرین
یہ کھانے پینے کی باتیں تو ہوتی رہیں گی، ماوراء یہ بتاؤ کہ کتاب مکمل ہوئی کہ نہیں؟
 

فاتح

لائبریرین
یہ کھانے پینے کی باتیں تو ہوتی رہیں گی، ماوراء یہ بتاؤ کہ کتاب مکمل ہوئی کہ نہیں؟
وہ کتاب تو ہو چکی مکمل سوائے محب صاحب کے چار صفحات اور شاید شگفتہ بہن کے دو ایک صفحات کے لیکن آپ کو ایک اور دھاگہ بلا رہا ہے اپنی جانب۔ جس بارے آپ کی رضا مندی پہلے ہی حاصل ہو چکی ہے:)
 

فاتح

لائبریرین
شمشاد بھائی۔ شگفتہ اور محب کے صفحات رہ گئے ہیں بس۔

اوہ! مجھے بہت حیرت ہوئی تھی یہ پڑھ کر کہ شمشاد بھائی کے صفحات تو مکمل ہو چکے ہیں لیکن جب غور کیا تو شمشاد بھائی کے بعد "۔" تھا یعنی آپ نے انہیں مخاطب کیا تھا جسے میں جلدی میں "،" سمجھا اور میری سمجھ میں یوں آیا:
شمشاد بھائی، شگفتہ اور محب کے صفحات رہ گئے ہیں بس۔
:grin:
 

فرحت کیانی

لائبریرین
تو بات کیک سے شروع ہو کر پیزا اورfattigman سے ہوتی ہوئی سجی اور چرغے تک پہنچ گئی ہے۔۔ یعنی پاکستان زندہ باد۔۔۔ :)
 

ماوراء

محفلین
جی فاتح، میں شمشاد بھائی سے مخاطب تھی۔


فرحت۔۔۔دیکھ لیں میرے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔:dontknow:
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

شمشاد بھائی ۔۔۔ میں لکھ رہی ہوں بس ختم ہونے کو ہے ۔

آپ کی اتنی اچھی آفر کے لیے دلی شکریہ ۔۔۔ اسے میں کسی اگلی بار کے لئے محفوظ کر کے رکھ لیتی ہوں ۔۔۔ :)
 
Top