بال ٹھاکرے

ساجد

محفلین
ویسے ایک بات ہے
تھا پرسنلٹی والا آدمی
بھلے کتے کی طرح بھونکتا تھا
بال ٹھاکرے نے اپنی زندگی میں جو کچھ کیا اس کے بعد اسے اچھے لفظوں سے تو یاد نہیں کیا جا سکتا ۔ یہ ان شخصیات میں سے تھا جن کی وجہ سے بھارت بالخصوص اور بالعموم پورے برصغیر میں انتہا پسندی کو فروغ ملتا رہا ۔ یہ ان انتہا پسندعناصر میں سے تھا جو دونوں ممالک میں موجود ہیں اور اپنی حکومتوں کو مختلف حربوں سے دباؤ میں رکھتے ہیں جس کی وجہ سے یہ خطہ عدم استحکام سے دوچار ہے۔
بہر حال وہ ایک انسان تھا اسے کتا کہنا مناسب نہیں۔
ویسے ٹھاکرے اور بحث کو ایک طرف رکھتے ہوئے کہوں تو یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا کتوں کی کوئی Personality نہیں ہوتی؟:)
آپ رات کو دیر سے گھر آئیں اور گلی میں کتا موجود ہو تو آپ اس کی Personality سے اس قدر متاثر ہوتے ہیں کہ اس کےسامنے آتے ہوئے آپ کی ٹانگیں لرزنے لگتی ہیں ، آپ کا گلا خشک اور پینٹ تر ہونے کے امکانات پیدا ہو جاتے ہیں، خشکی و تری کے اس بے محل امتزاج کے با وصف آپ اس Personality کے وہاں موجود ہونے تک کھمبے کے نیچے کھڑے ہو کر جل تو جلال تو کا ورد کرنے لگ جاتےہیں ۔ تب یہ پتہ چلتا ہے کہ کتا اپنی گلی میں ہی نہیں آپ کی گلی میں بھی شیر ہوتا ہے۔ مرحوم پطرس بخاری تو ان کی Personality پر اتنا شاندار لکھ گئے ہیں کہ کتوں کو بھی اپنی بہت ساری خوبیوں کا علم ان کے مضمون کے شائع ہونے کےبعد ہوا ہو گا۔:)
 
باسم

محفلین
اچھا مجھے جو بات سب سے عجیب لگی ہے آپ لوگوں کو اس کا ماضی نہیں پتہ :rolleyes: کسی کو پتہ ہے بال ٹھاکرے کیسے پاور فل بنا ؟ کب کیا ہوا تھا تو اس کی اہمیت بنی؟ حاجی مستان جب تک زندہ تھا بال ٹھاکرے کیا ہوتا تھا؟:roll:
حاجی مستان جب زندہ تھا تو یہ اس کے پیروں میں بیٹھتا تھا پاکستان کے ایک سیکرٹ ایجنٹ نے اپنی کہانی میں لکھا تھا کہ ایک بار کسی محفل میں اس نے پاکستان اور پاکستانیوں کے متعلق گندے لطیفے سنائے تو اس "پاکستانی" کو جو اس وقت حاجی مستان کا مہمان تھا بہت برا لگا تو اس نے حاجی مستان سے شکایت کی جس پر اس کی ٹھکائی لگی اور اس نے پاؤں پڑ کر حاجی مستان اور اس پاکستانی سے معافی مانگی تھی۔
کافی عرصہ پہلے پڑھی تھی اب اس کی پوری تفصیل ذہن میں نہیں
 
عسکری

معطل

غازی :bighug: جانباز :bighug: ابو شجاع اور ابو وقار کے نام سے جانا جانے والا ایک سپر ہیرو جاسوس اصل نام سلیم تھا اب اس دنیا میں نہیں رہا
 
صائمہ نقوی

محفلین
شکر ہے یہ مردود اپنے انجام کو پہنچ گیا۔ نہ جانے کتنے مسلمانوں کا خون اسکی گردن پر ہے ۔
بیٹا جی اب پتہ چل رہا ہوگا تجھے
 
ساجد

محفلین
ٹھاکرے اپنی آخری منزل کی طرف رواں دواں​
india-thackeray-funeral-ap-670.jpg
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
نہیں معلوم یہ اور اس جیسے لوگ کبھی اپنے ضمیر کے سامنے شرمندہ ہوتے ہوں گے یا کبھی یہ سوچتے ہوں گے کہ وہ کس درجہ بدبخت ہیں کہ ان کا وجود انسانوں کے لیے تکلیف اور اذیت کا سبب ہی بن سکا بس!
 
باباجی

محفلین
بال ٹھاکرے نے اپنی زندگی میں جو کچھ کیا اس کے بعد اسے اچھے لفظوں سے تو یاد نہیں کیا جا سکتا ۔ یہ ان شخصیات میں سے تھا جن کی وجہ سے بھارت بالخصوص اور بالعموم پورے برصغیر میں انتہا پسندی کو فروغ ملتا رہا ۔ یہ ان انتہا پسندعناصر میں سے تھا جو دونوں ممالک میں موجود ہیں اور اپنی حکومتوں کو مختلف حربوں سے دباؤ میں رکھتے ہیں جس کی وجہ سے یہ خطہ عدم استحکام سے دوچار ہے۔
بہر حال وہ ایک انسان تھا اسے کتا کہنا مناسب نہیں۔
ویسے ٹھاکرے اور بحث کو ایک طرف رکھتے ہوئے کہوں تو یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا کتوں کی کوئی Personality نہیں ہوتی؟:)
آپ رات کو دیر سے گھر آئیں اور گلی میں کتا موجود ہو تو آپ اس کی Personality سے اس قدر متاثر ہوتے ہیں کہ اس کےسامنے آتے ہوئے آپ کی ٹانگیں لرزنے لگتی ہیں ، آپ کا گلا خشک اور پینٹ تر ہونے کے امکانات پیدا ہو جاتے ہیں، خشکی و تری کے اس بے محل امتزاج کے با وصف آپ اس Personality کے وہاں موجود ہونے تک کھمبے کے نیچے کھڑے ہو کر جل تو جلال تو کا ورد کرنے لگ جاتےہیں ۔ تب یہ پتہ چلتا ہے کہ کتا اپنی گلی میں ہی نہیں آپ کی گلی میں بھی شیر ہوتا ہے۔ مرحوم پطرس بخاری تو ان کی Personality پر اتنا شاندار لکھ گئے ہیں کہ کتوں کو بھی اپنی بہت ساری خوبیوں کا علم ان کے مضمون کے شائع ہونے کےبعد ہوا ہو گا۔:)
ہا ہا ہا ہا
ساجد بھائی اسی لیئے تو میں نے کہا کہ کتے کی طرح بھونکتا تھا
اسے کتا نہیں کہا بلکہ اس میں جو حیوانی عادت تھی وہ تھی کتے کی طرح بھونکنا

اور یہ میں نے اس لیئے کہا کہ میں نے بھی ایک کتا پالا ہوا ہے
بہت پیارا سا ہے
لیکن جب وہ بلا وجہ بھونکتا ہے تو کافی غصہ آتا ہے
 
باباجی

محفلین
غازی :bighug: جانباز :bighug: ابو شجاع اور ابو وقار کے نام سے جانا جانے والا ایک سپر ہیرو جاسوس اصل نام سلیم تھا اب اس دنیا میں نہیں رہا
بھائی میں نے یہ اس کی آپ بیتی ّ پڑھی ہے
غازی کی نام سے شائع ہوئی تھی
اور اس پاکستانی جوان نے اپنی بہت ہی اعلیٰ سروس چھوڑ کر
رضا کارانہ طور پر پاکستانی سیکرٹ ادارے کو اپنی خدمات پیش کی تھی
اور جس بارڈر پر جس طرف سے یہ گیا تھا بھارت میں نے خود وہ جگہ دیکھی ہے
 
قیصرانی

لائبریرین
نہیں معلوم یہ اور اس جیسے لوگ کبھی اپنے ضمیر کے سامنے شرمندہ ہوتے ہوں گے یا کبھی یہ سوچتے ہوں گے کہ وہ کس درجہ بدبخت ہیں کہ ان کا وجود انسانوں کے لیے تکلیف اور اذیت کا سبب ہی بن سکا بس!
جب انسان ایک مقصد کے لئے جیتا ہے تو اس کے لئے وہی مقصد ہی مقصد حیات بن جاتا ہےچاہے جتنا بھی واہیات کیوں نہ ہو :) باقی سب غلط
 
عدیل منا

محفلین
بال ٹھاکرے کا مختصر تعارف:-
جتنے اس کے سر پر بال تھے اس سے زیادہ اس کے وبال تھے۔ دنیا اس کو "دھمکی رام" سے پہچانتی تھی۔ اگر اس کو کسی کے پاس بیٹھے پانچ منٹ ہوجاتے اور یہ ایک دھمکی بھی نہ دیتا تو اس کے پیروکار فوراَ ڈاکٹر کو بلا لیتے۔ بال ٹھاکرے ہر کام کا آغاز اختتام سے کیا کرتا۔ بھارتی حکومت کہتی کہ بچے کم ہونے چاہیئ۔ یہ کہتا، والدین کم ہونے چاہئیں۔ پنڈت لوگوں کو بھگوان سے توبہ کرنے کو کہتے تو لوگ ایک بار بھی توبہ نہ کہتے جب کہ وبال ٹھاکرے کا نام سنتے ہی توبہ توبہ کرنے لگتے۔ زیادہ وقت دیوی دیوتاؤں کی پوجا میں گزارہ ہے۔ جن میں کالی دیوی، سری دیوی اور لکشمی دیوی زیادہ مشہور ہیں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
اللہ کی رسی دراز ہے پر لامتناہی نہیں ہے۔ ایک دن سب اسکی پکڑ کے نیچے آ ہی جاتے ہیں!
بالکل اسی طرح جس طرح کل ایک بہت پیارے دوست سے بات ہو رہی تھی

اللہ ہمارے صدر زرداری کی عمر دراز (اور صدارت کے عہدے کی معیاد کم) کرے تاکہ اچھی طرح ذلیل و خوار ہو کر مر سکے
 
علی فاروقی

محفلین
یہ شکر ہے کہ اپنی موت مرا، اگر کسی "مجاہد"کے ہاتھوں مارا جاتا تو اس کا وبال اس کی موت کے بعد بھی جاری رہتا۔کچھ لوگوں کی فطرت ہی انسانیت کو مصیبت میں ڈالے رکھنا ہوتی ہے،
 
Top