بحر بتائیے

الف عین

لائبریرین
دوسرا مصرع بتاؤ تو کچھ بحر بنائی جا سکتی ہے، فی الحال تو کچھ نہیں کہا جا سکتا۔
 

جیلانی

محفلین
خیر البشر پر لاکھوں سلام
لاکھوں درود اور لاکھوں سلام
سب کو میسر ہو یہ مقام
پہنچیں مدینے بن کر غلام
اس کی بحر کیا ہوگی؟​
 

جیلانی

محفلین
دیکھتے ہیں اہلِ ایماں تیری راہ،الوداع اے ماہِ رمضاں الوداع
تجھ پہ قرباں مال و دولت عزّوجاہ،الوداع اے ماہِ رمضاں الوداع
مٹ گئے تیری بدولت سب گناہ،الوداع اے ماہ رمضاں الوداع
جارہا ہے چھوڑ کرتوہم کو آہ،الوداع اے ماہِ رمضاں الوداع
بحر کیا ہے؟
 
عشق ہی کارِ مسلسل ہو گیا ہے
زندگی کا مسئلہ حل ہو گیا ہے
بحر کونسی ہے؟


بحر - بحر رمل مسدس محذوف
افاعیل - فاعِلاتُن فاعِلاتُن فاعِلُن
(آخری رکن میں فاعلن کی جگہ فاعلان بھی آ سکتا ہے)
اشاری نظام - 2212 2212 212
(آخری رکن میں 212 کی جگہ 1212 بھی آ سکتا ہے)
 

جیلانی

محفلین
نظر اٹھے بھی تو خود ہی کو دیکھتا ہوں میں
نجانے کون سے جنگل میں آبسا ہوں میں
یہ شعر کس بحر میں ہے؟
 
نظر اٹھے بھی تو خود ہی کو دیکھتا ہوں میں
نجانے کون سے جنگل میں آبسا ہوں میں
یہ شعر کس بحر میں ہے؟

بحر - بحرِ مجتث مثمن مخبون محذوف مقطوع
افاعیل: مَفاعِلُن فَعِلاتُن مَفاعِلُن فَعلُن
(آخری رکن فعلن کی جگہ فعلان، فَعِلُن اور فعِلان بھی آ سکتے ہیں)
اشاری نظام - 2121 2211 2121 22
 

جیلانی

محفلین
ننگے سچ کے لفظ زباں پر کیا کیا تھے
اور بچوں کے ہاتھ میں پتھر کیا کیا تھے
یہ شعر کس بحر میں ہے؟
 

جیلانی

محفلین
ننگے سچ کے لفظ زباں پر کیا کیا تھے
اور بچوں کے ہاتھ میں پتھر کیا کیا تھے
یہ شعر کس بحر میں ہے؟
 

متلاشی

محفلین
دنیا کے منصفوں سے مجھ کو گلہ نہیں ہے
کافی ہے منصفی کو رب علیم میرا
اس کی بحر بتائیں؟
 
Top