بحور سے آزاد نکاح و طلاق

جس کا ولی نہ ہو اس کا ولی حاکم ہوگا

معذرت آپکی ناگواری قابل فہم ہے۔ اصل میں آپ سے کیوں بھئی پوچھنا چاہ رہا تھا جبکہ مراسلے میں حدیث رسول ص پر یہ سوال معلوم ہو رہا ہے۔ ایسا ہرگز نہیں ہے۔

حدیث پر جب جراح ہو تو رجال، سند اور متن پر سوال اٹھائے جاتے ہیں تاکہ موضوع حدیث کو چھانٹ کر الگ کر لیا جائے۔

امید ہے آپ میری وضاحت سمجھ گئے ہوں گے۔ اللہ آپکو عافیت اور سلامتی سے رکھے۔
 
جاسمن

لائبریرین
بحور سے آزاد نظم "پونی" گُلِ یاسمیں کی ویڈیو کی تشکیل کا سبب بنی اور بحور سے آزاد نظم "جزیرہ" میری ان کہانیوں کا سبب بنی۔
لیکن
ابھی دیکھا کہ نہ صرف دونوں نظمیں کہیں "قید" کر دی گئیں بلکہ عظیم شاعر کو بھی دیس نکالا مل گیا۔
حق ہا!
ع: حق مغفرت کرے عجب آزاد مرد تھا
 
گُلِ یاسمیں

یعنی کہ۔۔
اب کیا ہو گا۔۔۔ ہم نے تو
گمشدہ کشتی کی کہانی
شروع کر دی۔ اور ویڈیو کے آخر میں یہ بھی لکھ دیا کہ
اگلے حصے کا انتظار کیجئیے۔
البتہ مصروفیت کی بنا پر محفل میں لنک نہیں دے پائے نئی ویڈیو شارٹس کا۔
 
جاسمن

لائبریرین
اصل پس منظر کے بغیر میری کہانیاں تو شاید سمجھی نہ جا سکیں لیکن آپ کی ویڈیو تو خوب ہے اور نظم کے بغیر منفرد حیثیت رکھتی ہے۔
آپ جاری رکھیں۔ :)
 
ہاں جاری تو رکھنی پڑے گی۔ اندازے ہی سے ۔
آپ مدد کیجئیے گا کہانی آگے بڑھانے میں۔
 
فہیم

لائبریرین
ویسے کیا کوئی بتاسکتا ہے کہ اتنی لمبی لمبی پوسٹس بمع نثری شاعری اور نجانے کیا کیا۔ اتنا کچھ کرنے کے پیچھے جناب کا Motif کیا تھا۔ محفل کے ہر بندے سے اتنی لمبی چھوڑی بحث اور حجت آخر کیا ثابت کرنے کے لیے؟
میں نے جتنا پڑھا اس سے تو یہ سمجھ آیا کہ موصوف ایک عدد شادی کے خواہش مند تھے وہ بھی خفیہ۔ (ہوسکتا ہے میں غلط ہوں)
کیا اس کے علاوہ بھی کچھ تھا؟
جن خواتین و حضرت نے ان سے بحث کی ان کی سمجھ میں کیا آیا۔ جیسے ظفری بھائی، محمد عبدالرؤوف بھائی، علی وقار بھائی اور جاسمن بہنا وغیرہ۔
 
محمد عبدالرؤوف

میرے پلے تو کچھ نہیں پڑا۔۔۔ حالانکہ میں نے بہت کوشش کی کہ اس شخص کا نکتہ نظر سمجھ سکوں۔
 
ظفری

لائبریرین
بحور سے آزاد نظم "پونی" گُلِ یاسمیں کی ویڈیو کی تشکیل کا سبب بنی اور بحور سے آزاد نظم "جزیرہ" میری ان کہانیوں کا سبب بنی۔
لیکن
ابھی دیکھا کہ نہ صرف دونوں نظمیں کہیں "قید" کر دی گئیں بلکہ عظیم شاعر کو بھی دیس نکالا مل گیا۔
حق ہا!
ع: حق مغفرت کرے عجب آزاد مرد تھا
اتنی تمہید ، ترغیب اور انتباہ کے بعد بندہ ٹس سے مس نہیں ہورہا تھا ۔ آپ ہی بتایئے پھر کیا کرنا تھا ۔ :D
 
جاسمن

لائبریرین
اتنی تمہید ، ترغیب اور انتباہ کے بعد بندہ ٹس سے مس نہیں ہورہا تھا ۔ آپ ہی بتایئے پھر کیا کرنا تھا ۔ :D
اگر بات دین کی نہ ہوتی تو میں کہتی کہ دیس نکالا دینے کے لیے نہیں کہنا چاہیے تھا۔
ایک تو یہ کہ وہ ہمدردی کے مستحق ہیں ۔
دوسرا یہ کہ محفل پہ رونق لگی ہوئی تھی۔ :)
 
جاسمن

لائبریرین
ویسے کیا کوئی بتاسکتا ہے کہ اتنی لمبی لمبی پوسٹس بمع نثری شاعری اور نجانے کیا کیا۔ اتنا کچھ کرنے کے پیچھے جناب کا Motif کیا تھا۔ محفل کے ہر بندے سے اتنی لمبی چھوڑی بحث اور حجت آخر کیا ثابت کرنے کے لیے؟
میں نے جتنا پڑھا اس سے تو یہ سمجھ آیا کہ موصوف ایک عدد شادی کے خواہش مند تھے وہ بھی خفیہ۔ (ہوسکتا ہے میں غلط ہوں)
کیا اس کے علاوہ بھی کچھ تھا؟
جن خواتین و حضرت نے ان سے بحث کی ان کی سمجھ میں کیا آیا۔ جیسے ظفری بھائی، محمد عبدالرؤوف بھائی، علی وقار بھائی اور جاسمن بہنا وغیرہ۔
کنون (فیصل عظیم فیصل ) نے اندازے لگائے تھے کہ یہ (جو مجھے یاد ہے) شیزوفرنیا اور ملٹی پرسنیلٹی سنڈروم کا شکار ہیں۔ سو یہ سب حرکات کر رہے ہیں۔
 
علی وقار

محفلین
ویسے کیا کوئی بتاسکتا ہے کہ اتنی لمبی لمبی پوسٹس بمع نثری شاعری اور نجانے کیا کیا۔ اتنا کچھ کرنے کے پیچھے جناب کا Motif کیا تھا۔ محفل کے ہر بندے سے اتنی لمبی چھوڑی بحث اور حجت آخر کیا ثابت کرنے کے لیے؟
میں نے جتنا پڑھا اس سے تو یہ سمجھ آیا کہ موصوف ایک عدد شادی کے خواہش مند تھے وہ بھی خفیہ۔ (ہوسکتا ہے میں غلط ہوں)
کیا اس کے علاوہ بھی کچھ تھا؟
جن خواتین و حضرت نے ان سے بحث کی ان کی سمجھ میں کیا آیا۔ جیسے ظفری بھائی، محمد عبدالرؤوف بھائی، علی وقار بھائی اور جاسمن بہنا وغیرہ۔
میرے خیال میں وہ شاید دوسری بار معطل ہوئے ہیں۔ اب کہ جب وہ معطل ہو گئے ہیں تو اُن کے خلاف کچھ زیادہ کہنا اچھا نہیں لگ رہا ہے سوائے اس کے کہ ایک ذہین فرد بدقسمتی سے نسلی تفاخر کا شکار ہو گیا۔
 
آخری تدوین:

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ایک ذہین فرد بدقسمتی سے نسلی تفاخر کا شکار ہو گیا۔
بدقسمتی سے یہ آدمی ذہین/سمجھدار بھی نہیں ہے۔ نسلی تفاخر واحد مسئلہ نہیں بلکہ انہوں نے دین کی جو جو تشریحات بیان کیں اس شد و مد کے ساتھ کیں کہ اس کے سوا کوئی دوسرا عمل درست ہو ہی نہیں سکتا۔
نکاح، مہر، طلاق، حدیث ، خلافت جس جس موضوع پر اس نے بات کی وہ تو ہم نے دیکھ لیں اور نجانے کیا کیا اس نے ابھی کہنا تھا۔
یہ محض شیزوفرنیا کا شکار نہیں بلکہ Delusion syndrome کا بھی شکار محسوس ہوتا ہے
 
نور وجدان

آپ مطالعہ کیجیے گا نفسیات کی رو سے ایسے افراد انہی بیماریوں کا شکار ہوتے ہیں جب ان کی اساس میں کوئی آہ شامل ہوجائے...نفسیات کی گتھیاں الجھ جاتی ہیں ...مجھے تو ان سے ہمدردی تھی.. ان کے والد پر ہونے والے ظلم نے ان کی نفسیات میں معاشرے کو ظالم پیش کردیا. ایسا شخص دوسروں کو ظالم سمجھ بیٹھتا ہے.مظلوم سے ظالم بننے تک وہ دو یا تین راہوں کا شکار ہوجاتا ہے ..اک کشمکش، اک ضد لیے .... چونکہ ان کو لگتا کوئی ان کا ہمدرد نہیں اس لیے بات پر مصر رہنا .... ایسے اشخاص معاشرے میں تبدیلی لانے کے خواہشمند ہوتے ہوئے مزید خود کو برباد کرلیتے ہیں ....ان کا علاج اللہ بہتر جانتا ہے مگر دعا آئی دل میں ...اے اللہ اس کشتی کو سفینہ عطا کردے ...کرم کرنے والا جب جیسے چاہے کرم کردے ... مجھے ان سے ہمدردی ہے چاہے ان کی ہٹ دھرمی و ضد سے کوفت کا سامنا رہا ہے
 
دعا ہے کہ اللّه پاک رافع سمیت ہم سب کے دلوں کو اُس طرف پھیر دے جسے وہ پسند کرتا ہے اور ہم سب کے لیے صراطِ مستقیم کو آسان کر دے۔ آمین
 
Top