بدتمیزیاں

بدتمیز

محفلین
محفل پر بلاگ کیسے بن سکتا ہے :shock: اتنا حیران ہونے کی ضرورت نہیں۔ چونکہ میں ویلا ہوں اور ویلے کا دماغ شیطان کا گھر ہوتا ہے لہذا میں کچھ بھی کر سکتا ہوں :twisted:
دراصل محفل پر ہم مزاج ڈھونڈنا بڑا مشکل ہے۔ قدیر اور ظفر ملے تھے۔ قدیر صاحب ناراض ہو کر بیٹھ گئے ہیں اور ظفر صاحب نامعلوم کہاں ہیں۔
ابھی ایک ماہ وش ملی ہیں۔ :twisted: لیکن جب وہ جاب کر رہے ہوتے ہیں تب ہم سوتے ہیں اور جب ہم جاگتے ہیں وہ سو جاتے ہیں۔
لہذا “میرا کوئ نہیں تیرے سوا“ والی حالت ہے۔
ویسے مجھے کچھ لوگوں نے اس خوش فہمی میں بھی مبتلا کر رکھا ہے کہ ان کو میری پوسٹس اچھی لگتی ہیں لہذا وہ مزید بات چیت چاہتے ہیں۔ چونکہ مجھے سوال سخت زہر لگتے ہیں لہذا مجھے ایڈ کرنے کی ایک ہی شرط ہے اول کسی قسم کا سوال نہ کریں۔ کون ہوں؟ کیا ہوں؟ کیا کرتا ہوں؟ وغیرہ وغیرہ۔ اگر سوال کرنے ہیں تو سیدھے جواب کی توقع نہ رکھیں۔ اگر توقع رکھتے ہیں تو پھر ناراض نہ ہوں۔
دوسرے مجھے کسی قسم کی رشتہ داریاں نہیں پسند۔ نہ کوئی میرے سر پر چڑھنے کی غلطی کرے اور نہ مجھے سر چڑھائے۔
جیسے علی عمران مجھ سے اسی بات پر ناراض ہو گیا کہ مجھ معصوم نے اس کی بات سنی ان سنی کر دی۔ :cry: ظفر نے بھی کچھ ایسی حرکت کی تھی اب وہ غائب ہیں نہیں تو اچھی خبر لوں ان کی۔
جی تو مقصد جان چکے ہونگے۔ یہاں اس تھریڈ پر ہمارا راج ہو گا۔ یہاں ہم اپنے پسندیدہ یوزرز سے لے کر قوانین تک کی بالوں کی کھال اتارا کریں گے۔ (جوؤں کے لئے ایک دوست کی خدمات حاصل کریں گے :twisted: )ویسے بھی آج کل موڈ بہت اچھا ہے تو سوچا تھوڑی مستی ہو جائے
اس تھریڈ کے لئے قوانین کیا ہونگے یہ تو سب کو معلوم ہے۔ :twisted:
چونکہ اس تھریڈ کے لئے کسی قسم کی اجازت نہیں لی گئی لہذا اگر یہ نظر نہ آئے تو کچھ سمجھنے کی بالکل اجازت نہیں :D
 

بدتمیز

محفلین
شمیل یہ تم نے کیا کر دیا۔ :p میں نے سوچا تھا کہ وقتا فوقتا سب کی شان میں کچھ نہ کچھ لکھوں گا تو شروعات ایڈمنز سے کروں اور ان میں سے پہلے نبیل سے۔ لیکن ایسے ہی گھر واپسی پر خیال آیا کہ سب سے پہلے جس کی پوسٹ ہو گی اس کی شان میں گستاخیاں کرونگا۔
بدقسمتی ہم دونوں کی کہ تم ہو پہلے۔ اب اگر میں اپنے انداز میں لکھوں تو تم پریشان بھی ہو جاؤ گے اور ناراض بھی۔ خیر کوئی بیچ کا راستہ نکالنا پڑے گا۔ :D
 

نبیل

تکنیکی معاون
تم شمیل کو معاف کردو۔ مجھ سے ہی شروعات کر دو۔ ویسے بھی شمیل کے بڑے بھائی نام نبیل ہی ہے۔ :idea:
 
بی ٹی بھائي : بڑے خیال سے لکھیے گا ۔ آپ کو تو معلوم ہی ہو گا کہ میں کتنا نرم دل رکھنے والا ہوں جو بات بات پر ٹوٹنے کو آتا ہے ۔
 

بدتمیز

محفلین
چلیں آپ کا تو مجھے پتہ ہے کہ آپ 34 یا 35 کے ہیں لیکن شمیل کو کس خوشی میں 13،14 کا کر رہے ہیں۔ خبردار شمیل تم مجھ سے اتنے چھوٹے نہیں ہو سکتے۔ جلدی سے 20،22 سال کے ہونے کا اعلان کر دو۔ اسی میں‌ ہم سب کی بھلائی ہے :D
 
بی ٹی بھائي : میں بالکل بھی 13 ، 14 کا نہیں ہوں ۔ اور ویسے بھی اردو ویب پر سر انجام دینے والی سالگرہ مجھے آپ کے ہم عمر ہی بناتی ہے ۔ :p
 

بدتمیز

محفلین
یار دیکھ لو کم عمر ترین یوزر کا اعزاز تم نے لینا ہے یا میں نے :wink: ابھی تک تو جو اپنے ٹائپ کے ملتے ہیں وہ سب کے سب اس وقت یونیورسٹی میں تھے جب میں اسکول میں داخلے کے لئے بھاگ دوڑ رہا تھا :twisted:
 
بی ٹی بھائي : کم عمری کا اعزاز اس وقت فرزوق کے پاس ہے جو صرف 17 سال کے ہیں ۔ اور مالوس انجنی ( قدیر ) بھی 20 سال کے ہیں ۔ اسی لیے میں اس دوڑ میں شامل نہیں ۔
 

بدتمیز

محفلین
چلو پھر دونوں بہالپور میونسپل کمیٹی کے دفتر چلیں اور اپنے اپنے برت سرٹیفیکیٹ میں تبدیلی کروائیں :twisted:
 
بی ٹی بھائي : عمر کی بات سے مجھے شلپا شیٹھی کی عمر یاد آئي ۔ اس سال وہ 31 سال کی ہونے جا رہی ہیں ۔ کیا کچھ لوگوں کی عمریں بڑھنا رک جاتی ہیں ۔ :shock:
 

بدتمیز

محفلین
خواتین کی عمر ذرا رک رک کر بڑھتی ہے۔ ویسے شیلپا تمہیں‌ پہلے سے پسند ہیں یا برطانیہ کی زیادتی کے بعد ان سے ہمدردی محسوس ہونا شروع ہوئی ہے؟
 

بدتمیز

محفلین
شمیل

اگر میں بزرگوں کی باتیں ماننا شروع کر دوں تو پھر میں بدتمیز نہیں رہونگا۔ لہذا میں نبیل کی بات نہیں مان رہا۔ اگر کسی نے نبیل کو شکائت لگائی کہ میں نے انکو یہاں بزرگ لکھا ہے تو شکائت لگانے والے صاحب سے برا کوئی نہیں ہو گا۔ :twisted:
جی تو شمیل صاحب آپ دو تین دن سے نظر نہیں آئے تو میں نے سوچا آپ کے بارے میں لکھ ماروں اور اگر آپ یہ پڑھ رہے ہیں تو کوئی بات نہیں صبر کریں آخر کو میں آپکے شہر کا ہوں۔ یہی سوچ کر مجھے معاف کر دینا۔
جی تو اگر آپ محفل پر نئے وارد ہوں تو آپ کو شمیل کی کلوز اپ سے لی گئی تصویر نظر آتی ہے۔ پریشان مت ہوں بقول شمیل ان کے اباجان کا خیال ہے کہ یونانی حسن ہے۔ اگر قدیر یہ بات کہتا تو میں اس سے پوچھ سکتا تھا یونانی حسن پاکستان میں کیسے آیا؟ اور یہ یونانی کیوں ہے پاکستانی کیوں نہیں ہے؟ لیکن چونکہ شمیل کو تنگ نہیں کرنا تھا لہذا اس سے پوچھا تھا کہ قبلہ والد صاحب سے پوچھنا کہ انہوں نے یونانی حسن دیکھا ہوا ہے؟ اب نا معلوم شمیل نے جواب کیوں نہیں دیا۔ ابا جان نے نہیں بتایا یا انہوں نے در گزر کر دیا۔
خیر تصویر کے بعد آپ کو شمیل زبردستی ساری محفل کی سیر کراتے ہیں۔ اب آپ لاکھ چاہیں کہ شمیل جان چھوڑ دیں لیکن جب تک آپ پورا میسج پڑھ نہیں لیتے سکون بھی نہیں آتا۔
آج کل شمیل کا موڈ ذرا آف ہے۔ دو تین دن سے آئے نہیں لہذا ہم نے سوچا ان کے پیچھے گستاخیاں کر لیں بعد میں ہاتھ باندھ کر معافی مانگ لیں گے۔
کچھ لوگوں کو شرمندہ کریں تو وہ شرمندہ ہوتے ہیں شمیل کے ساتھ کچھ الٹا ہے۔ آپ ان کا شکریہ ادا کریں تب بھی یہ شرمندہ ہو جاتے ہیں۔ ویسے ابا جان سے ان کا پیار بغیر پیسوں کے ہے۔ تعجب تو یہ ہے کہ ان کی امی بھی ان کے ابا جان کے ہوتے ہوئے انہی کی سائیڈ لیتی ہیں۔ اب ذرا ابا جان دو چار دن کے لئے گئے انہوں نے امی کا پرس خالی کروا دیا۔
آئی پوڈ لینے کے چکروں میں تھے یہ۔ اب نامعلوم لے پائے ہیں کہ نہیں۔ آئی پوڈ مجھے تو کچھ خاص پسند نہیں لیکن جسے دیکھو اسی کی فرمائش کرتا ہے۔
شمیل کا ایک اور کارنامہ یہ ہے کہ یہ ہمیشہ کوئی نہ کوئی کارنامہ سر انجام دے کر ہی اطلاع کرتے ہیں۔ تب تک بڑی دیر ہو چکی ہوتی ہے۔ اگر یہ اپنی حرکات سے بروقت مطلع کرتے رہیں تو امید واثق ہے کہ ان کو سیدھی راہ پر چلایا جا سکتا ہے۔
ان کو عمر بڑھانے کا بڑا شوق ہے۔ میں نے کہا بھی کہ دونوں چلتے ہیں اور چل کر اپنے اپنے برتھ سرٹیفیکیٹ میں بنیادی تبدیلیاں کراتے ہیں۔ لیکن حضرت مانے ہی نہیں۔ ورنہ میں تو عمر اپنی ڈسپلے پکچر کے برابر کرانے پر تلا ہوا تھا۔
شمیل کی ایک عادت مجھ سے ملتی پائی گئی ہے وہ ہے کیمرہ، اب نامعلوم وہ میری جیسی حرکات میں ملوث ہیں یا نہیں۔ میں نے کیمرہ صرف تبھی استعمال نہیں کرنا ہوتا جب سب بن ٹھن کر کھڑے ہون ویسے چلتا رہتا ہے۔ امی، خالہ کے آٹا گوندھنے یا برتن دھونے کے دوران۔ کسی کے ناک صاف کرنے کے مختلف مراحل یا پھر سر سے جوؤں کی برآمد کا مرحلہ۔ اب شمیل جانے ایسی حرکات کرتے ہیں یا بیبے بچے ہیں۔
شمیل باتوں پر بڑی نظر رکھتے ہیں کہیں آپ آف ٹاپک ہوئے اور انہوں نے آن لیا کہ بھائی یہ نہیں کیا اور وہ نہیں کیا۔
شمیل جیتے رہیں اور اگر ناراض ہونے لگے ہیں تو ذرا دو کو دن پہلے بتا دینا اور اس کے بعد ناراض ہونا۔ اور لڑکیوں کی طرح دل ٹوٹنے کا مت کہنا۔ دل یا تو لڑکیوں کے ٹوتے ہیں یا ۔۔۔۔۔۔۔ آہم آہم
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
:)

بدتمیز ، اگر آپ اتنی سنجیدگی سے لکھتے رہے تو ڈر ہے کہیں حق گو اپنی حق گوئی کا بوجھ آپ کے کندھوں پر نہ ڈال دیں
 
Top