بدتمیزیاں

ماوراء

محفلین
fahim نے کہا:
ماوراء نے کہا:
fahim نے کہا:
ان کو منانا ٹمبکٹو کو منانے سے بھی مشکل کام ہے :?

فہیم۔۔۔
happy020.gif
کچھ بنا؟؟ :p

جی دم والا قیمہ بنا تھا
اب ختم ہوچکا ہے :wink:
فہیم۔۔۔قیمہ کو کسی نے کیا کرنا ہے۔ اچھا کوئی گانا آتا ہے آپ کو۔ اتنے ڈھیر سارے گانے ہیں۔ روٹھنے والے۔ اگر اچھی آواز ہے تو گانا شروع کر دیں۔ کیا معلوم آپ کی آواز سے کھنچے چلے آئیں۔ :p lol

اگر گانا نہیں آتا کوئی۔۔۔تو بتاؤ۔۔ میں ڈھونڈ کر دیتی ہوں۔
273_singing4u_1.gif
 
فہیم

لائبریرین

چلیں آپ ڈھونڈیں پھر دونوں مل کر گاتے ہیں :p
کسی ایک کی آواز سے تو آہی جائیں گے :wink:
 
ماوراء

محفلین
کم از کم ہم دونوں کی آواز سے تو آنے والے نہیں۔ :D
میں تو ایسے ہی آپ کا ساتھ دے رہی ہوں۔ :p

چلو، گانا میں تمھیں پی ایم کرتی ہوں۔lol۔
 
فہیم

لائبریرین
یہ ایک گانا اپنے بدتمیز کے لیے :p

[youtube]http://youtube.com/watch?v=j91l_lGgKEw[/youtube]
 
فہیم

لائبریرین
یہ ایک گانا اور بدتمیز کی نظر :p

[youtube]http://www.youtube.com/watch?v=8da4cKGAXKA[/youtube]
 
ماوراء

محفلین
زبردست فہیم۔

فہیم، کوئی کام تو ٹھیک کر دیا کریں۔ یہ گانے ٹمبکٹو کے لیے نہیں بلکہ “بدتمیز“ کے لیے ہیں۔ پھر کل کو کوئی کہے گا کہ درست بندے تک پیغام نہیں پہنچا تھا۔ اس لیے ٹمبکٹو کی جگہ “بدتمیز“ ہی لکھ دیں۔
 
فہیم

لائبریرین
ماوراء نے کہا:
زبردست فہیم۔

فہیم، کوئی کام تو ٹھیک کر دیا کریں۔ یہ گانے ٹمبکٹو کے لیے نہیں بلکہ “بدتمیز“ کے لیے ہیں۔ پھر کل کو کوئی کہے گا کہ درست بندے تک پیغام نہیں پہنچا تھا۔ اس لیے ٹمبکٹو کی جگہ “بدتمیز“ ہی لکھ دیں۔

ہوں ٹھیک کہا واقعی وہ کافی کھر دماغ واقع ہوئے ہیں‌اس معاملے میں‌
میں ابھی ٹھیک کردیتا ہوں :wink:
 
فہیم

لائبریرین
لیں‌اب تو بدتمیز کردیا ہے

آجاؤ بھائی بدتمیز کہاں ہو
اب تو صحیح ‌بندے سے مخاطب ہوں نا
اب تم یہ نہیں‌کہہ سکتے کہ میں‌نے غلط بندے کو پکارا :D
 
فہیم

لائبریرین
سوری !
بدتمیز کو واپس لانے میں‌کامیاب نہیں‌ہوا۔
انھوں نے محفل پر آنے سے انکار کردیا۔
امید ہے آئندہ اس موضوع پر کوئی بات نہیں‌ہوگی۔
 
اجنبی

محفلین
ہماری پھر سے آمد

ہر خاص و عام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ محفل کے بدنامِ زمانہ رکن یعنی کہ مابدولت پھر سے محفل میں آمد کے لیے پر تول رہے ہیں ۔ امن و امان میں ممکنہ خلل کے خطرے کے پیشِ نظر حفاظتی اقدامات کر لیے جائیں ۔ واضح رہے کہ یہاں امن و امان سے مراد محفل کی رکن امن و ایمان نہیں ہیں ۔

اگر کسی رکن کو ہماری سہ بارہ آمد پر اعتراض ہو تو انہیں جان لینا چاہیے کہ ہم بے عزتی پروف بندے ہیں ، چنانچہ باربار جوتیاں کھانے کے باوجود دل کے ہاتھوں مجبور ہو کر لوٹ آتے ہیں ۔

اگرچہ ہماری پوری کوشش ہوگی کہ محفل کے سکون کو تہہ و بالا کیا جائے مگر کیا کریں کہ اب وہ ہمدمِ دیرینہ نہیں ملتے ۔ مطلب یہ کہ بدتمیز صاحب بے آبرو اور دل شکستہ ہو کر محفل سے رخصت ہو چکے ہیں ۔ دیکھتے ہیں کہ ان کے بغیر ہمارا دل یہاں لگتا ہے یا ہم بھی کوچ کر جاتے ہیں ۔

جن “جن“ کو ہماری دوبارہ آمد پر اعتراض ہو وہ ہمارے خلاف ووٹ دے سکتے ہیں ۔ آپ کی آراء کی روشنی میں ہم بہتر فیصلہ کر سکیں گے ۔
 
دیکھو یہ کون آیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جھونکا ہوا کا کسے کھینچ لایا

یہ نہیں بتایا کہ حفاظتی اقدامات کس نے کرنے ہیں ، تم نے یا اراکین نے ۔ ویسے تمہیں اب کیوں لگتا ہے کہ تمہاری آمد پر کسی کو اعتراض ہوگا اور لوگ تمہاری رائے دیکھ رہے ہیں بس اب سے تمہیں میرے مشوروں پر چلنا ہے۔ مجھے تمہاری دوبارہ واپسی پر خوشی ہے اورمجھے امید ہے کہ اس دفعہ تمہیں جانے کی ضرورت محسوس نہ ہوگی۔ یہ سناؤ کہ اس دفعہ تمہاری سالگرہ کیسی گزری سنا ہے بغیر ابا جان کی مزاج پرسی کے گزر گئی۔
 
اجنبی

محفلین
محب بھائی بس کچھ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہاں کی اکثریت مجھے پسند نہیں‌کرتی ۔ جو میرے حق میں اچھا ہے :lol:

اب سے تمہیں میرے مشوروں پر چلنا ہے : خالصتاً بیویوں والے انداز میں جملہ کہا ہے ۔ لگتا ہے یہ لکھتے وقت بھابھی آپ کے سر پر کھڑی تھیں ، بے دھیانی میں انہی کا جملہ لکھ گئے ہیں ۔:lol:

ہائے سالگرہ کا نہ پوچھیں ۔ بڑی خشک اور بور گزری :p
 
شمشاد

لائبریرین
اردو محفل پر خوش آمدید

چشم ما روشن و دل ما شاد، ہم آپ کو اردو محفل فورم پر خوش آمدید کہتے ہیں۔
 
امید ہے کہ ایس ایم ایس موصول ہو ہی گیا ہو گا ۔

کیسے ہو اور محفل سے کیوں ناراض ہو ۔

اجنبی کون ہو تم ۔۔۔۔۔ جب سے تمھیں دیکھا ہے

ساری دنیا میری آنکھوں میں سمٹ آئي ہے ۔
 
اجنبی نے کہا:
محب بھائی بس کچھ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہاں کی اکثریت مجھے پسند نہیں‌کرتی ۔ جو میرے حق میں اچھا ہے :lol:

اب سے تمہیں میرے مشوروں پر چلنا ہے : خالصتاً بیویوں والے انداز میں جملہ کہا ہے ۔ لگتا ہے یہ لکھتے وقت بھابھی آپ کے سر پر کھڑی تھیں ، بے دھیانی میں انہی کا جملہ لکھ گئے ہیں ۔:lol:

ہائے سالگرہ کا نہ پوچھیں ۔ بڑی خشک اور بور گزری :p

تمہارے حق میں کیا اچھا ہے یہ تم کیا جانو اور مشوروں والا جملہ تم صحیح سمجھے ہو کہ تمہاری بھابھی کے پسندیدہ جملوں میں سے ہے۔ سر پر ہو نہ ہو جملے ہمہ وقت میرے شعور اور لاشعور میں گھومتے رہتے ہیں۔

سالگرہ کی کچھ تفصیل تو لکھو کہ ہمیں بھی معلوم ہو۔
 
Top