اس کو پنجابی میں دُرمٹ کہتے بھی سنا ہے۔جو کام روڈ رولر سڑکوں کی تعمیر میں کرتا ہے اسی کام کے لیے دموسا گھروں میں فرش کی تعمیر میں روڑی کو ہموار کرنے کے لئے چھوٹے پیمانے پر استعمال ہوتا تھا۔
کھٹ سے پٹ ملایا گیا تھا بس۔مقفل کرنے سے پہلے بھیڑا گیا تھا یا بند کیا گیا تھا اس بارے میں شاعر خاموش ہے۔
لوہے کے پہیوں والا روڈ رولر تو شاید دونوں کام ہی کر دیتا ہے۔معذرت چاہوں گا، روڈ رولر پڑھ کر میں مزید الجھ گیا ہوں۔
دموسا compaction کے لیے استعمال ہوتا ہے یا level کرنے کے لیے؟ روڈ رولر (ویل اور نیومیٹک ٹائیر) عموماً لیولنگ کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔
ورانڈا، برآمدہپہلے لاہور میں صحن بھی پایا جاتا تھا جو شاید اب کہیں پایا جاتا ہو اسے ویہڑا کہتے تھے اب صرف "صحن" کہتے ہیں ایک دفعہ قبلہ محمد یعقوب آسی صاحب نے بتایا تھا کہ لاہور کی پنجابی میں اردو بہت سرایت کر گئی یہ شاید اسی کے اثرات ہیں۔
مجلس امام حسین کے بعد بریانی تھال میں ہی کھلائی جاتی ہے. ایک تھال کے گرد چار یا زیادہ افراد بیٹھ سکتے ہیںپہلے تھالی استعمال ہوتا تھا پھر پلیٹ مستعمل ہوگیا تھالی سنے تو زمانہ گزر گیا ہے۔
یہ کافی مشکل پنجابی میں ہےچوڑیاں اردو میں اور ونگاں پنجابی میں میں کہتے ہیں۔
ہمارے ہاں شادی بیاہ میں دیگر گانوں کے ساتھ یہ گانا بھی گایا جاتا ہے۔
پھابو مینوں تیری سوں ونگاں والا آ نی گیا۔
(بھابھی مجھے آپ کی قسم چوڑیاں بیچنے والا آگیا ہے)
کچ دیاں ونگاں
بھیڑنے کے بعد مقفل کرلواپنے بے خواب کواڑوں کو مقفل کرلو
اوپر مراسلے میں کچھ تدوین کر دی تھی۔معذرت چاہوں گا، روڈ رولر پڑھ کر میں مزید الجھ گیا ہوں۔
دموسا compaction کے لیے استعمال ہوتا ہے یا level کرنے کے لیے؟ روڈ رولر (ویل اور نیومیٹک ٹائیر) عموماً لیولنگ کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔
وہی جو انڈیا بھارت اور ہندوستان میں ہے۔بیڈ شیٹ
بیڈ کور
بیڈ سپریڈ
ان تینوں میں کیا فرق ہے؟
میں نے لڑی کا مکمل مطالعہ کیا۔بچپن سے لیکر اب تک پنجابی زبان کے کئی الفاظ جو ہم بولا اور سنا کرتے تھے اب تقریبا روز مرہ کے معمول سے غائب ہی ہوتے جا رہے ہیں لیکن وہ الفاظ اب اگر سننے کو مل جائیں تو کانوں کو بھلے لگتے ہیں۔ جیسے بچپن میں غباروں کو "پکانا" کہتے تھے، دروازے کو "بوا" اور سیڑھی کو پوڑیاں۔
احباب سے گزارش ہے کہ ایسے الفاظ جو اب ان کے روز مرہ کے معمول سے غائب ہوتے جارہے ہیں یا غائب ہوچکے ہیں وہ شریک کریں اور اظہار خیال کریں ۔
اس کو ہم دھرمٹ کہتے ہیں ۔
عثمان بھائی یہ دہلی والوں کا انداز گفتگو ہے ۔لسانی پس منظر کیا ہے؟ اگر بتانا چاہیں تو۔
لاہوری پنجابی تو نہیں لگتی۔