بدلتے الفاظ

لوہے کے پہیوں والا روڈ رولر تو شاید دونوں کام ہی کر دیتا ہے۔
کسی حد تک آپ کی بات درست ہے لیکن لوہے کی پہیوں والے ہموار رولر میں بھی دو اقسام ہوتی ہیں۔ ایک تھرتھراہٹ/ارتعاش (vibration) والا ہوتا ہے اور دوسرا نہیں۔ ارتعاش والا compaction اور leveling دونوں کے لیے استعمال ہو سکتا ہے، جبکہ دوسرا صرف leveling کے لیے۔
 

جاسمن

لائبریرین
ہم میں سے اکثریت اعداد کو انگریزی میں بتاتی ہے۔بلکہ اکثر لوگوں کی اردو اس معاملہ میں ناکام ہوجاتی ہے۔جب لاکھوں کی گنتی ہو تو ممکن نہیں ہوتا کہ اسے اردو میں بتایا جائے۔فی صد کی بجائے پر سینٹیج استعمال ہوتا ہے۔بلکہ ریاضی کی اصطلاحات اب اکثر انگریزی میں ہی بولی جاتی ہیں۔
 

جاسمن

لائبریرین
مضامین کے نام بھی انگریزی میں بتائے جاتے ہیں۔
آپ نے شاید ہی کسی کو کیمیا کہتے سنا ہو۔۔۔ریاضی کہنا بھی لوگ چھوڑتے جارہے ہیں۔انگریزی بھی نہیں کہتے۔
 
مستری مزدور اسے چلانے سے پہلے ہاتھ منہ سے گیلے کرتے تھے۔ امید ہے آپ کا تجربہ مختلف ہوگا۔ :)
ہم پروفیشنل نہیں تھے جناب لہذا ہاتھ گیلے کئے بغیر جب تک ہمت ہوتی تھی چلاتے تھے پھر ابو کو بتا دیتے تھے کہ تھک گئے ہیں، پھر چھٹی مل جاتی تھی۔
 
حسن اتفاق سے آج ہی یہ لڑی دیکھنے کا موقع ملا اور اس سے متعلقہ ایک فیس بکی پوسٹ بھی۔
1381223_642830109095593_727044073_n.jpg
@ محمد احمد
براہ کرم ان الفاظ کا سندھی متبادل لکھ دیجیے۔ ناجانے کیوں شک سا ہے کہ کچھ الفاظ سندھی میں بھی ایسے ہی بولے جاتے ہیں ؟
ان میں سے کئی ٹھٹھ پنجابی الفاظ ہم بچپن میں بولا کرتے تھے مگر اب بہت کم رہ گئے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
نکھیڑنا، نکھیڑ، نکھڑ وغیرہ جدا کرنے کے معنوں میں استعمال ہوتے تھے! بچپن میں جب کنچے (بنٹے) کھیلتے تھے تو دو بنٹوں کو قریب قریب رکھ کر دوسرے کو کہا جاتا تھا کہ ان کو نکھیڑ یعنی دونوں میں سے کسی ایک کو نشانہ لگاؤ ایسے کہ دوسرا نہ ہلے اور بازی میں موجود سارے بنٹے جیت لو!
 

سید عاطف علی

لائبریرین
یہ تو کوئی پڑھا لکھا مستری ہی بتا سکتا ہے۔ :)
اوزاا والی گینتی میں نون غنہ ہوتا ہے۔
جبکہ گیتی کے معنی دنیا کے ہیں اور نام عموما" گیتی آرا" (بمعنی دنیا کو خوبصورت کرنے والی ۔ جیسے جہاں آرا) رکھا جاتا ہے۔ ۔ ۔
 
Top