بد تمیز کے لیے

نبیل

تکنیکی معاون
اس پورے ڈرامے کے سٹار عزیز امین کا تو کسی نے ذکر ہی نہیں کیا۔ ان کے اس موضوع نے محفل فورم ہی نہیں بلکہ تمام بلاگز کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ لیکن ان کی ایک سطر کی رٹ جاری رہی کہ میرے بلاگ کی پوسٹس کا کیا بنا۔
:rollingonthefloor:
 
طالوت

محفلین
عزیز کی زندگی میں ایک ہی تو دلچسپی ہے اب اس کا بھی ذکر نہ کریں تو پھر اور کیا کہیں ۔۔
وسلام
 
شمشاد

لائبریرین
تو آپ سب اتنے ماہرین یہاں جمع ہیں، تو کیوں نہیں ان کی دو چار جو پوسٹس ہیں، واپس لا دیتے؟
 
فاتح

لائبریرین
تو آپ سب اتنے ماہرین یہاں جمع ہیں، تو کیوں نہیں ان کی دو چار جو پوسٹس ہیں، واپس لا دیتے؟

نہ صرف ماہرین بلکہ ناظمین و منتظمین بھی جمع ہیں;) اور سب کی متفقہ انتظامی و ماہرانہ رائے یہی ہے کہ بی بی سی والوں نے عزیز امین کے تمام ڈیٹا کا مکمل بیک اپ رکھا ہوا ہے جہاں سے وہ ایک مرتبہ پھر تھوڑی سی تکنیکی مہارت (Ctrl+A Ctrl+C Ctrl+V) استعمال کر کے اپنا ڈیٹا واپس حاصل کر سکتے ہیں:party:
 
نبیل

تکنیکی معاون
فاتح، کیا غضب کرتے ہیں۔ چھ مرتبہ کی پریس کرنا۔۔اتنا کام عزیز امین کر سکیں گے۔۔؟ کچھ رحم نہیں آتا آپ کو؟
:rollingonthefloor:
 
فاتح

لائبریرین
فاتح، کیا غضب کرتے ہیں۔ چھ مرتبہ کی پریس کرنا۔۔اتنا کام عزیز امین کر سکیں گے۔۔؟ کچھ رحم نہیں آتا آپ کو؟
:rollingonthefloor:

آخر پہلے بھی تو یہی کیا تھا ;)
لیکن بہرحال درست کہہ رہے ہیں آپ کہ کسی بھی خالق کے لیے اپنی تخلیق کو از سر نو بنانا کارِ دشوار ہوا کرتا ہے۔
عزیز امین کی شہرت پر ایک مصرع یاد آ گیا:
ہم طالبِ شہرت ہیں۔۔۔ :battingeyelashes:
 
arifkarim

معطل
نہ صرف ماہرین بلکہ ناظمین و منتظمین بھی جمع ہیں;) اور سب کی متفقہ انتظامی و ماہرانہ رائے یہی ہے کہ بی بی سی والوں نے عزیز امین کے تمام ڈیٹا کا مکمل بیک اپ رکھا ہوا ہے جہاں سے وہ ایک مرتبہ پھر تھوڑی سی تکنیکی مہارت (ctrl+a Ctrl+c Ctrl+v) استعمال کر کے اپنا ڈیٹا واپس حاصل کر سکتے ہیں:party:

ہاہاہا، افففف اتنا مشکل کام! عزیز امین صاحب: یہ جہادی کام جاری رکھیے۔ امید ہے چند دن میں آپکا سارا بلاگ واپس آجائے گا،،، اور ہو سکتا ہے بی بی سی والوں نے کچھ اپڈیٹس بھی آپکے لیے مہیا کر دیے ہوں ;)
 
طالوت

محفلین
بس بھئی ایک بندے نے مدد کی گزارش کیا کر دی آپ سب تو ہاتھ دھو کر ہی پیچھے پڑ گئے ہیں ۔۔ بلاگ تو تھا نا چاہے کاپی پیسٹ کیا ہو یا خود سے ٹائپ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اب کوئی اور بات نہیں کی جائے گی ورنہ عزیز کے ہتھیار اٹھانے پر میں ان کا ساتھ دوں گا۔۔

تو زور کس پر ہوا؟
"گزارش" پر۔۔۔
یا پھر آپ عزیز امین کو ہتھیارا بنانے پر تلے بیٹھے ہیں؟;)
 
طالوت

محفلین
تو اب ظالم سماج کو بس کرنا چاہیے کہ

ظلم تو ظلم ہے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔

عزیز کا یہ مطالبہ حق کا مطالبہ ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔

ہر گھر سے عزیز نکلے گا تم کتنے عزیز مارو گے ۔۔۔۔۔۔۔ (یہاں عزیز سے مراد اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرنا ہے)

بس عزیز کا بلاگ واپس کریں یا خاموش ہو جائیں کوئی اور بات نہیں سنی جائے گی عزیز کے خلاف :notlistening::notlistening::notlistening: عزیز جیسے بھی ہیں ہمارے یار ہیں :party:
وسلام
 
طالوت

محفلین
یہ اچھی دوستی ہے ، اسے تو راشن پانی لے کر چڑھائی کرنا کہتے ہیں ۔۔ بھئی اللہ کے بندو پوری محفل میں ایک ہی تو بندہ ہے جو سب کی سننے کے باوجود جواب میں جی جی کرتا ہے ، اب ایسے بندے کہاں ملتے ہیں ، یہ تو عزیز کی شرافت کا ناجائز فائدہ اٹھانا ہوا نا ۔۔ اب عزیز کو آ لینے دیں دیکھیں وہ کیا کہتے ہیں ایسا نہ ہو کہ ان کی حمایت میں پاگل ہوا جا رہا ہوں اور وہ آ کر سب پر پانی پھیر دیں ۔۔۔
وسلام
 
نعمان

محفلین
جو ہوا سو ہوا، مٹی ڈالو۔

اب اردو ٹیک کو زیادہ اچھے انتظام کے ساتھ چلانے کے لئے کمر باندھیں۔ اردو کے لئے ایک بہتر بلاگنگ سروس از حد ضروری ہے۔ میں تقریبا روزانہ اردو محفل نہیں پڑھتا۔ لیکن اگر میرے لائق کوئی بھی کام ہو تو مجھے ای میل کریں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
میں تو بدتمیز کو یہی رائے دوں گا کہ موجودہ بلاگز کا ڈیٹا ریسٹور ہونے کی صورت میں بلاگز کی مزید رجسٹریشنز کو بند کر دے۔
 
یہ اچھی دوستی ہے ، اسے تو راشن پانی لے کر چڑھائی کرنا کہتے ہیں ۔۔ بھئی اللہ کے بندو پوری محفل میں ایک ہی تو بندہ ہے جو سب کی سننے کے باوجود جواب میں جی جی کرتا ہے ، اب ایسے بندے کہاں ملتے ہیں ، یہ تو عزیز کی شرافت کا ناجائز فائدہ اٹھانا ہوا نا ۔۔ اب عزیز کو آ لینے دیں دیکھیں وہ کیا کہتے ہیں ایسا نہ ہو کہ ان کی حمایت میں پاگل ہوا جا رہا ہوں اور وہ آ کر سب پر پانی پھیر دیں ۔۔۔
وسلام

اور تو چاہے کچھ ہو یا نہ ہو۔ آپ کے پیغامات پر ایک عدد شکریے کا اضافہ ضرور ہو جائے گا۔
 
طالوت

محفلین
میں تو بدتمیز کو یہی رائے دوں گا کہ موجودہ بلاگز کا ڈیٹا ریسٹور ہونے کی صورت میں بلاگز کی مزید رجسٹریشنز کو بند کر دے۔
تو پھر ہمارا مستقبل تو تاریک ہوا نا ۔۔
اور تو چاہے کچھ ہو یا نہ ہو۔ آپ کے پیغامات پر ایک عدد شکریے کا اضافہ ضرور ہو جائے گا۔
چلیے یہ بھی اپنی خوش نصیبی ۔۔۔
وسلام
 
زیک

مسافر
ہاں، زیادہ تر بلاگز کی مکمل تحریر ہی دکھائی دیتی تھی۔ ذرا تجربہ تو کیجئے، وارث بھائی اور حجاب کے بلاگز کی تحاریر حاصل کرنے کا۔

دو تین دن میں تجربہ کر کے دو چار بلاگز کی تحریریں سامنے کرتا ہوں بدتمیز کے تعاون سے۔
 
Top