ابن سعید
خادم
آپ دوسرے محمد احمد کو مبارکباد دے رہے ہیں جبکہ مدیر موصوف محمداحمد نے محمد اور احمد کے درمیان خلا نہیں برتا ہے۔

چھوڑیں! اب کیا فرق پڑتا ہے۔ الرٹ تو جہاں جانا تھا وہاں جا چکا ہوگا۔میں اپنا پیغام درست کر لیتا ہوں۔ آپ اقتباس پر ہاتھ صاف کر دیں
ہیں یقین کیوں نہیں آیا بھلا ؟زبردست۔۔۔ !
کیا بات ہے ۔ یقین نہیں آتا کہ یہ سب ہمارے لئے ہے۔
بہت بہت شکریہ ۔
ہمیشہ خوش رہیے۔
سوری آپیا۔۔ آئی کڈنٹ ہیلپ اٹہیں یقین کیوں نہیں آیا بھلا ؟
ایسا کرین جو قریب ہو نا اسے کہیں کہ آپ کو زبردست سی چٹکی کاٹے پھر یقین آجائے گا ۔
ویسے یہ بتائیں کہ کیا میرے جیسے نالائق اسے سیکھ سکتے ہیں؟ اگر ہاں تو کہاں سے مطلب پہلے کونسے تھریڈ سے اسے شروع کروں
ویسے آپ کسی کو انڈر ایسٹیمیٹ کیسے کر سکتی ہیں۔سوری آپیا۔۔ آئی کڈنٹ ہیلپ اٹ
بھیااا اپیا نے اتنی معصومیت سے پوچھا ناں اس پر کہا ویسے اگر میرے جیسے اس کو ٹرائی کر سکتے ہیں تو دیٹ مینز اپیا کے لیے تو مشکل ہی نہیںویسے آپ کسی کو انڈر ایسٹیمیٹ کیسے کر سکتی ہیں۔
بہت بہت مبارک باد محمد احمد بھائی!
ہیں یقین کیوں نہیں آیا بھلا ؟
ایسا کرین جو قریب ہو نا اسے کہیں کہ آپ کو زبردست سی چٹکی کاٹے پھر یقین آجائے گا ۔
ویسے یہ بتائیں کہ کیا میرے جیسے نالائق اسے سیکھ سکتے ہیں؟ اگر ہاں تو کہاں سے مطلب پہلے کونسے تھریڈ سے اسے شروع کروں
بہت شکریہ شگفتہ بہن!
خوش رہیے۔
چٹکی کا سن کر ہی یقین آگیا۔۔۔ !
ویسے جہاں تک سیکھنے کی بات ہے تو کوئی بھی چیز کوئی بھی سیکھ سکتا ہے۔ کوئی جلدی سیکھ لیتا ہے تو کوئی مجھ جیسا وہی چیز چھ دفعہ پڑھنے کے بعد سیکھ جاتا ہے۔
مبارک ہو بہت بہت۔۔اللہ رب العزت خوش اسلوبی سے ذمہ داری ادا کروائے آپ سے۔۔۔آمینحال میں محفل کے آن لائن کورسیز سیکشن کے تحت پائتھون پروگرامنگ کا سلسلہ شروع کیا گیا جس سے کئی محفلین مستفید ہو رہے ہیں۔ اس کورس کو فعال رکھنے، اسباق تیار کرنے، اسائنمینٹ وغیرہ مرتب کرنے اور شرکا کے سوالات کے جوابات دینے میں برادرم محب علوی و برادرم محمداحمد صاحبان کا کلیدی کردار رہا ہے۔
کئی دفعہ محسوس کیا گیا کہ اختیارات کی کمی کے باعث برادرم محمداحمد صاحب کے ہاتھ تنگ پڑ جاتے تھے اور ذرا ذرا سی تبدیلیوں کے لیے پیغامات رپورٹ کر کے کسی مدیر کی کرم نوازی کا گھنٹوں منتظر رہنا پڑتا تھا۔ محفل میں برادرم کی فعالیت اور اردو کمیونٹی کے تئیں بے لوث خدمت کے جذبے کو نظر میں رکھتے ہوئے محفل انتظامیہ نے متفقہ طور پر آنجناب کو ادارت کی ذمہ داری سونپنے کا فیصلہ کیا۔
فی الحال موصوف کی ذمہ داریوں کا دائرہ پائتھون کورس تک ہی محدود رکھا گیا ہے تاکہ پوری توجہ وہاں مرکوز کر سکیں۔ لیکن مستقبل میں ان کی دستیابی و رضامندی کے مطابق دیگر زمرہ جات مثلاً محفل ادب وغیرہ تک ان کے دائرہ کار کی توسیع کی جا سکتی ہے۔ ایسے موقع پر ہم ایک بار موصوف کو ڈرانا بھی چاہیں گے کہ ادارت کوئی منصب نہیں بلکہ ذمہ داری ہے، بلکہ بہت بڑی ذمہ داری ہے جس میں دستیاب اضافی اختیارات در اصل بڑھی ہوئی ذمہ داریوں کی تکمیل میں معاونت کے لیے ہوتے ہیں۔ امید ہے کہ برادرم محمد احمد، محب علوی صاحب کے ساتھ مل کر اپنے زیر اثر زمرہ جات کی ترویج و ترقی کے لیے کارہائے نمایاں انجام دیں گے اور اردو محفل کو نئی رفعتوں سے روشناس کرائیں گے۔
اس کے ساتھ ہی ہم برادرم محمداحمد کو اردو محفل اسٹاف میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ ہماری جانب سے، محفل انتظامیہ و دیگر محفلین کی جانب سے بے شمار پر خلوص مبارکباد قبول فرمائیں۔
ہماری طرف سے بھی مبارکباد قبول کیجئےحال میں محفل کے آن لائن کورسیز سیکشن کے تحت پائتھون پروگرامنگ کا سلسلہ شروع کیا گیا جس سے کئی محفلین مستفید ہو رہے ہیں۔ اس کورس کو فعال رکھنے، اسباق تیار کرنے، اسائنمینٹ وغیرہ مرتب کرنے اور شرکا کے سوالات کے جوابات دینے میں برادرم محب علوی و برادرم محمداحمد صاحبان کا کلیدی کردار رہا ہے۔
کئی دفعہ محسوس کیا گیا کہ اختیارات کی کمی کے باعث برادرم محمداحمد صاحب کے ہاتھ تنگ پڑ جاتے تھے اور ذرا ذرا سی تبدیلیوں کے لیے پیغامات رپورٹ کر کے کسی مدیر کی کرم نوازی کا گھنٹوں منتظر رہنا پڑتا تھا۔ محفل میں برادرم کی فعالیت اور اردو کمیونٹی کے تئیں بے لوث خدمت کے جذبے کو نظر میں رکھتے ہوئے محفل انتظامیہ نے متفقہ طور پر آنجناب کو ادارت کی ذمہ داری سونپنے کا فیصلہ کیا۔
فی الحال موصوف کی ذمہ داریوں کا دائرہ پائتھون کورس تک ہی محدود رکھا گیا ہے تاکہ پوری توجہ وہاں مرکوز کر سکیں۔ لیکن مستقبل میں ان کی دستیابی و رضامندی کے مطابق دیگر زمرہ جات مثلاً محفل ادب وغیرہ تک ان کے دائرہ کار کی توسیع کی جا سکتی ہے۔ ایسے موقع پر ہم ایک بار موصوف کو ڈرانا بھی چاہیں گے کہ ادارت کوئی منصب نہیں بلکہ ذمہ داری ہے، بلکہ بہت بڑی ذمہ داری ہے جس میں دستیاب اضافی اختیارات در اصل بڑھی ہوئی ذمہ داریوں کی تکمیل میں معاونت کے لیے ہوتے ہیں۔ امید ہے کہ برادرم محمد احمد، محب علوی صاحب کے ساتھ مل کر اپنے زیر اثر زمرہ جات کی ترویج و ترقی کے لیے کارہائے نمایاں انجام دیں گے اور اردو محفل کو نئی رفعتوں سے روشناس کرائیں گے۔
اس کے ساتھ ہی ہم برادرم محمداحمد کو اردو محفل اسٹاف میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ ہماری جانب سے، محفل انتظامیہ و دیگر محفلین کی جانب سے بے شمار پر خلوص مبارکباد قبول فرمائیں۔
مبارک ہو بہت بہت۔۔اللہ رب العزت خوش اسلوبی سے ذمہ داری ادا کروائے آپ سے۔۔۔ آمین
بہت بہت مبارک ہو بھائی محمد احمد ، اگرچہ پائتھون پروگرامنگ ہمارے سر کے اوپر سے گزر گئی ، شاید وقت نہیں دے پائے ۔