براہِ‌ کرم پسندیدہ کلام میں پوسٹ کرنے سے پہلے اسے پڑھ لیں

حجاب

محفلین
شاعر کا نام لکھنا تو ٹھیک ہے لیکن باقی کام کون کرے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بہتر ہے نکل لیا جائے ادھر سے ۔۔۔
 
محمد ساجد

محفلین
پسندیدہ کلام میں "شہزاد قیس" کے نام سے ایک نیا دھاگہ شروع کیا ہے ٹیگ نہیں لگا پایا کیوں کہ جس طرح آپ نے تصویر کی مدد سے ٹیگ لگانے کا طریقہ بتایا ٹیگ کا خانہ موجود نہیں وہاں :(
کہیں طریقہ کار تو تبدیل نہیں کیا جا چکا ؟
 
نیرنگ خیال

لائبریرین

آپ عنواں میں از کے ساتھ شاعر کا نام لکھ کر کام چلا لیجیئے۔ کیوں کہ شہزاد قیس اس فہرست کا حصّہ نہیں ابھی۔
 
پسندیدہ کلام میں "شہزاد قیس" کے نام سے ایک نیا دھاگہ شروع کیا ہے ٹیگ نہیں لگا پایا کیوں کہ جس طرح آپ نے تصویر کی مدد سے ٹیگ لگانے کا طریقہ بتایا ٹیگ کا خانہ موجود نہیں وہاں :(
کہیں طریقہ کار تو تبدیل نہیں کیا جا چکا ؟
جو تصاویر پچھلے صفحے پر موجود ہیں وہ کافی پہلے کی ہیں۔ اس کے بعد فورم کو نئے سوفٹوئیر پر منتقل کر دیا گیا تھا جس کے نتیجے میں ٹیگ کچھ عرصہ کے لئے دستیاب نہیں کرائے جا سکے۔ کوشش کی جا رہی ہے کہ جلدی ہی ٹیگ کا نظام پھر سے شامل کر دیا جائے گا ان شاء اللہ۔ :)
مطلب ممکن نہیں اگر کسی نئے شاعر کا ٹیگ لگانا ہو جو کہ پہلے سے موجود فہرست میں شامل نہیں؟
یہاں غالباً آپ دھاگوں کے سابقوں کی بات کر رہے ہیں جنھیں تھریڈ پریفکس کہا جاتا ہے۔ یہ تبھی استعمال کیے جا سکتے ہیں جب پہلے سے ناظمین نے شامل کر رکھے ہوں۔ عموماً کسی ایک شاعر کے کئی سارے کلام اس پوسٹ کیئے جائیں تو کچھ دنوں کے بعد اس خود ان کا تھریڈ پریفکس بنا دیا جاتا ہے۔ :)
 
محمد ساجد

محفلین
جو تصاویر پچھلے صفحے پر موجود ہیں وہ کافی پہلے کی ہیں۔ اس کے بعد فورم کو نئے سوفٹوئیر پر منتقل کر دیا گیا تھا جس کے نتیجے میں ٹیگ کچھ عرصہ کے لئے دستیاب نہیں کرائے جا سکے۔ کوشش کی جا رہی ہے کہ جلدی ہی ٹیگ کا نظام پھر سے شامل کر دیا جائے گا ان شاء اللہ۔ :)

یہاں غالباً آپ دھاگوں کے سابقوں کی بات کر رہے ہیں جنھیں تھریڈ پریفکس کہا جاتا ہے۔ یہ تبھی استعمال کیے جا سکتے ہیں جب پہلے سے ناظمین نے شامل کر رکھے ہوں۔ عموماً کسی ایک شاعر کے کئی سارے کلام اس پوسٹ کیئے جائیں تو کچھ دنوں کے بعد اس خود ان کا تھریڈ پریفکس بنا دیا جاتا ہے۔ :)
راہنمائی کے لئے شکریہ
 
شیزان

لائبریرین
عمدہ باتیں شیئر ہوئیں اس تھریڈ میں۔۔۔

ایک گزارش سب شاعری کے فینز سے ہے کہ جب بھی کوئی پسندیدہ کلام شیئر کرئے۔۔ اس کی حوصلہ افزائی ضرور کریں۔۔
آپ کےچند الفاظ کسی کے لیے مزید عمدہ شیئرنگ کی ترغیب کا باعث بن سکتے ہیں۔۔
آپ کی طرف سے دبائے گئے ٹیبز محفل کو مزید عمدہ کلام سے ہمکنار کرا سکتے ہیں۔۔
میرا مشاہدہ ہے کہ یہاں جو دوسروں کو ٹیگ کر دیں ان کے تھریڈز میں تو لوگ آتے ہیں ورنہ ایک نظر ڈالنا تک گوارا نہیں کرتے۔۔
جو کہ نہایت مایوس کن رویہ ہے۔ خاص طور پر نئے لوگوں کے لیے۔۔ امید ہے سبھی غور فرمائیں گے:)
 
محمد وارث

دل چھوٹا مت کریں، اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں، بس اپنی دھن میں لگے رہیں، مور جنگل میں اپنی بہار دکھاتا ہی رہتا ہے چاہے کوئی دیکھے یا نہ دیکھے :)
 
محمداحمد

لائبریرین
وارث بھائی کیا پسندیدہ کلام میں مستقل سلسلے چسپاں نہیں ہو سکتے۔ ہر بار آج کا شعر ڈھونڈنا پڑتا ہے۔ خوبصورت فارسی اشعار، یا اشعار جو اپنے خالق کو پیچھے چھوڑ گئے جیسے دھاگے مستقل بنیاد پر اوپر نظر آئیں تو کیا بہتر نہیں رہے گا۔
 
جی احمد صاحب، اگر آپ دوستوں کو کوئی اعتراض نہیں ہے بلکہ خواہش ہے تو ان کو چسپاں کر دیتا ہوں۔ :)
 
بے الف اذان

محفلین
السلام علیکم !
جناب ! خاکسار نے ایک نئی لڑی شروع کی ہے ، جس میں "احمد جاوید صاحب" کا کلام پیش کر رہا ہوں۔
میری ایک گزارش ہے اور ایک سوال ہے۔

سوال: کیا میں ایک ہی لڑی میں تمام غزلیں پیش کروں ، یا پھر ہر غزل کیلیے الگ لڑی بنانا ہو گی۔

گزارش: "احمد جاوید" صاحب کے نام کو بھی سابقوں میں شامل کیا جائے۔

شکریہ۔
 
Top