مزمل شیخ بسمل
محفلین
شکریہ استاد صاحبان کا۔ بہت بہت شکریہ۔ براہِ کرم میری تخلیقات کی مرمت کریں تو خوشی ہوگی۔
فاعلاتن فاعلاتن فاعلاتن فاعلات
یہ تو ہماری کہانی لگتی ہے ۔ ۔ اللہ ہماری دعائیں بھی جلد قبول کرے ۔ ۔ آمیندراصل جب سال، سوا سال پہلے میں اس علم کو فقط کتابوں کی مدد سے سیکھ رہا تھا تو بہت سی مشکلات میں سے گزرا، اور بعض دفع تو رات کے پچھلے پہر جب کئی کئی کتابیں سامنے رکھ کر کچھ سمجھ نہیں آتا تھا تو انتہائی مایوسی کی حالت میں آنکھیں بھی نم ہو جاتی تھیں لیکن پھر اللہ تعالٰی سے دعا کرتا تھا اور الحمدللہ وہ دعائیں قبول ہوئیں۔ بس جب کوئی اس علم کے متعلق اپنی تڑپ کا اظہار کرتا ہے تو مجھے اپنا کرب یاد آ جاتا ہے۔ اور سکھانا کیسا شمشاد بھائی میں ابھی خود اس علم کا ابتدائی طالب علم ہوں بس کوشش ہوتی ہے کہ کچھ شیئر کر سکوں۔
محترمہ Sabra Amin, آپ سرور راز صاحب کے ان اسباق کا مطالعہ شروع کر دیں:یہ تو ہماری کہانی لگتی ہے ۔ ۔ اللہ ہماری دعائیں بھی جلد قبول کرے ۔ ۔ آمین
محترمہ Sabra Amin, آپ سرور راز صاحب کے ان اسباق کا مطالعہ شروع کر دیں:
آسان عروض اور شاعری کی بنیادی باتیں (بیس اسباق)
اس کتاب سے میں نے کافی لوگوں کو بہت جلد سیکھتے دیکھا ہے۔
آمین ۔ ۔ ۔کوئی عروضی محقق بننا چاہے تو اور بات ہے، ورنہ اچھی شاعری کرنے کے لئے عروض کی جتنی شدبد درکار ہے، یہ کتاب اس کا سامان بہم پہنچاتی ہے۔
یوں تو دیگر احباب نے بھی عروض کی آسان تفہیم کی سعی کی ہے مگر قبلہ و استاذی حضرتِ سرورؔ کا تجربہ اور جہاں دیدگی اس کتاب کو ایک الگ ہی خصوصیت عطا کرتا ہے۔ قبلہ قدیم روایت کے امین بھی ہیں اور جدید اسلوب کے حامی بھی، اور ان دونوں افکار کا حسین امتزاج ان کی کتاب میں موجود ہے۔ افسوس اردو کی ایسی عظیم خدمت کی وہ قدر نہیں ہوتی جس کی یہ حقدار ہے۔ اسی قبیل میں آپ کی عروض کی ویب سائیٹ بھی شامل ہے۔ اہلِ اردو سے تو امید نہیں، ان شاء اللہ رب کریم ضرور آپ کو اس کی جزا عطا فرمائے گا۔ آمین
محترم سید ذیشان بھائمحترمہ Sabra Amin, آپ سرور راز صاحب کے ان اسباق کا مطالعہ شروع کر دیں:
آسان عروض اور شاعری کی بنیادی باتیں (بیس اسباق)
اس کتاب سے میں نے کافی لوگوں کو بہت جلد سیکھتے دیکھا ہے۔