برسلز میں دہشت گردی، کم ازکم 27 افراد ہلاک

یاز

محفلین
ویسے اس دھاگے میں یاز صاحب، اقبال جہانگیر صاحب کو بھی پیچھے چھوڑ گئے۔حیرت انگیز
بقول غالب
گرچہ ہے کس کس برائی سے، ولے باایں ہمہ
ذکر میرا مجھے سے بہتر ہے کہ اس محفل میں ہے

اب اس پہ بھی روشنی ڈال دیں بھائی کہ یہ پیچھے چھوڑ جانے والا کیا معاملہ ہوا؟
 

Fawad -

محفلین

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


"امريکہ تشدد سے نبردآزما بيلجيم کی عوام کے ساتھ کھڑا ہو گا"

جان کيری

برسلز حملوں کے بعد غمگين مناظر

11012353_1056291911097633_9080543220516370731_n.jpg


12642632_1056291937764297_2924389461493497623_n.jpg


12804874_1056291887764302_1566634356521435711_n.jpg


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu
USDOTURDU_banner.jpg
 

Fawad -

محفلین


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

جہاں تک امريکی حکومت کا تعلق ہے تو لاکھوں کی تعداد ميں مسلمان امريکی شہريوں کو الگ تھلگ کر دينا يا اسلامی دنيا ميں درجنوں ايسے ممالک کو تنہا کر دينا جو خطے ميں ہمارے اہم ترين اتحادی اور شراکت دار بھی ہيں، يقینی طور پر ايسے عوامل نہيں جو کسی بھی طور ہمارے ليے بہتری کا موجب بن سکتے ہيں يا جن کے حصول کے ليے ہم کاوشيں کريں گے۔ آبادی کے ايک بڑے حصے کو محض مذہبی وابستگی کی بنياد پر نشانہ بنانا ان اقدار کے بھی منافی ہے جو ہمارے معاشرے کی اہم ترين اساس ہيں۔

دوسری جانب داعش جيسی دہشت گرد تنظيميں دانستہ ايسی سوچ کی تشہير اور مقبوليت کی سعی بھی کرتی ہيں اور خواہش بھی کرتی ہيں جس کے مطابق دنيا ميں ايک ايسی مذہبی جنگ کی ضرورت ہے جو مسلمانوں سميت ہر اس طبقے کے خلاف ہونی چاہيے جو ان کے دقيانوسی خيالات سے مطابقت نہيں رکھتے ہيں۔ ان کی تمام تر کاروائيوں کا مقصد ايک ايسے عالمی منظر نامے کا حصول ہے جہاں دنيا مذہبی عقائد کی بنياد پر تقسيم ہو جائے۔ اور اسی سوچ کو داعش جيسی دہشت گرد تنظيميں نئے جنگجوؤں کی بھرتی اور عوامی سطح پر اپنے تسلط ميں وسعت کے ليے استعمال کرتی ہيں۔

اگر برسلز ميں ہونے والے دہشت گرد کے حاليہ واقعے اور ايسے ہی ديگر سانحوں کے بعد گفتگو اور بحث کا محور اور رخ اس جانب ہوتا ہے کہ دنيا کو مذہب کی بنياد پر کس طرح تقسيم کيا جانا چاہيے تو يقین رکھيں کہ يہ امريکی حکومت يا مغرب کے ليے نہيں بلکہ داعش جيسے دہشت گردوں کے ليے کاميابی گردانا جائے گا۔

ميرے نزديک يہ نقطہ بھی نہايت اہم ہے کہ امريکہ اور مغربی ممالک ميں اسلام کے تيزی سے پھيلنے کی وجہ يہ ہے کہ امريکہ اور مغرب ميں مقيم بہت سے تعليم يافتہ مسلمانوں نے اپنے مثالی طرز عمل اور برداشت کی حکمت عملی کے ذريعے غير مسلموں کو اسلام کی طرف مائل کيا ہے۔ داعش جيسے گروہ اسلام يا کسی اور مذہب تو درکنار، ايسے بنيادی اقداد کی بھی ترجمانی نہيں کرتے جو کسی کو قائل کرنے يا کسی بھی گروہ کی نيک نامی کا باعث بن سکيں۔

آخر ميں صرف اتنا کہوں گا کہ امريکہ اسلام کا دشمن نہيں ہے۔ عالمی تعلقات عامہ کی بنياد اور اس کی کاميابی کا انحصار مذہبی وابستگی پر نہيں ہوتا۔ اس اصول کا اطلاق امريکہ سميت تمام مسلم ممالک پر ہوتا ہے۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu
USDOTURDU_banner.jpg
 

Fawad -

محفلین

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

يہ بات بھی اب روز روشن کی طرح عياں ہے کہ داعش کی قيادت کی جانب سے "بہادری اور شجاعت" کے بلند وبانگ دعوے تو کيے جاتے ہيں ليکن درحقيقت ان کی ترجيح يہی ہوتی ہے کہ ميدان جنگ ميں اپنے نظريات اور اصولوں کے ليے کھڑے ہونے کی بجائے زيادہ سے زيادہ نہتے اور بے گناہ شہريوں کو نشانہ بنايا جائے۔

برسلز ميں داعش نے جن بے گناہ شہريوں کو ہلاک کيا وہ ميدان جنگ ميں مدمقابل فوجی نہيں بلکہ بے گناہ شہری تھے۔ کسی بھی قسم کی توجيہہ اور بے سروپا منطق اس حقيقت کو تبديل نہيں کر سکتی جو کسی بھی غير جانب دار شخص کے ليے بالکل واضح ہے۔ بے گناہ شہريوں کا بے دريخ اور بلاتفريق دانستہ قتل، ہيجان کی کيفيت ميں ليا گيا انتقام يا ردعمل نہيں بلکہ داعش کی جانب سے طے شدہ اور سوچی سمجھی حکمت عملی کا شاخسانہ ہے۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

USDOTURDU_banner.jpg
 
Top