سید عمران
محفلین
اس لڑی کی تحریک کا محرک ظہیراحمدظہیر صاحب کا یہ مراسلہ بنا:
اس لڑی سے ایک خیال ذہن میں یہ آیا ہے کہ اردو کی بھی ایک تصویری لغت ہونی چاہئے۔ گلوبلائزیشن نے بہت تیزی سے ہماری تہذیب وثقافت کو متاثر کیا ہے ۔ نہ صرف یہ کہ زبان اور اقدار تبدیل ہورہی ہیں بلکہ گھریلو استعمال کی پرانی اشیا بھی بڑی تیزی سے منظر سے غائب ہوتی جارہی ہیں ۔عین ممکن ہے کہ آئندہ نسلیں جب خاصدان ، اگالدان ، سِینی ، سلفچی ، سروتا جیسے الفاظ پرانی کتابوں میں پڑھیں تو انہیں معلوم ہی نہ ہو کہ یہ کونسی اشیا ہیں ۔ اس لئے میری تجویز ہے کہ اردو محفل پر ایک دھاگا یا پروجیکٹ اس قسم کا شروع کیا جائے جس میں ان پرانی اشیا کی تصاویر جہاں سے بھی ممکن ہو ڈھونڈ ڈھانڈ کر جمع کردی جائیں ۔ اور بعدازاں ان کی مدد سے ایک تصویری لغت بہ اعتبار حروفِ تہجی ترتیب دی جائے ۔