برف باری (جاپان، جرمنی، فن لینڈ)

عرفان سعید

محفلین
جب بھی شدید برف باری ہوتی ہے، اس کے بعد گھر کے قریب ایک ڈھلوان پر میں میں اور حسن ضرور کھیلتے ہیں۔ فن لینڈ میں پلاسٹک کا بنا ہوا ایک لمبوترا سا ڈھانچہ ملتا ہے، جس میں آسانی سے ایک فرد اور ایک بچہ بیٹھ سکتا ہے۔ اس کے نیچے سلائیڈ کرنے کے لیے کافی ہموار حصہ ہوتا ہے۔ اس میں بیٹھ کر اکثر ڈھلوان سے نیچے سلائیڈ کرتے ہوئے جاتے تھے۔ فنش میں اسے پُلکا اور انگلش میں سلیج کہتے ہیں۔
 
Top