برف باری (جاپان، جرمنی، فن لینڈ)

عرفان سعید

محفلین
اتنا سناٹا کیوں ہے بھائی ۔
سٹیشن پر پہنچنے سے کچھ پہلے ٹرین نے اپنی آواز سے آنے کا الارم بجایا۔ بھاگم بھاگ سٹیشن تک پہنچے کہ اس اوقاتِ کار کی پابند شہزادی کو پکڑ لیں۔ لیکن یہ حسینہ نغمے الاپتی سب راہیوں کو اپنے دامن میں سمیٹتی ہمیں تنہا چھوڑ کر چل دی۔ اسی غم میں اپنی تنہائی کی داستان کیمرے میں محفوظ کر لی۔
 

عرفان سعید

محفلین
کافی دنوں کی برف باری کے بعد جب درجہ حرارت منفی دس سے بھی نیچے گر گیا تو میں نے ایک بالٹی پانی سے بھر کر باہر بالکونی میں رکھ دی۔ دو دن بعد پانی جم چکا تھا لیکن پوری بالٹی ابھی نہیں جمی تھی۔ درمیان میں پانی اب بھی موجود تھا۔ میں نے ایک پیچ کس اور ہتھوڑے کا استعمال کرتے ہوئے اوپر سے برف کی تہہ کو ایک گول دائرے کی شکل میں توڑا اور اند کا پانی گرا دیا۔ اب بہت احتیاط سے جمی برف کو باہر نکالا تو برف کا ایک برتن وجود میں آچکا تھا۔ اس کے اندر موم بتی رکھ کر روشن کریں تو سرد رات میں انتہائی خوبصورت دکھائی دیتی ہے۔ موم بتی کے ساتھ تصویر نجانے کہاں غائب ہو گئی۔

برف کے برتن کی تصویریں



[url=https://flic.kr/p/2dSoAuj]

[url=https://flic.kr/p/2cydvHz]
[/url][/url]
 
Top