برف باری (جاپان، جرمنی، فن لینڈ)

فلسفی

محفلین
بس آج رات عاطف بھائی کی دعوت پکی!!!
اس پوسٹ کے بعد یہ دونوں باتیں سمجھ آتی ہیں۔

ہمارے یہاں جوڑ بٹھانا کہتے ہیں۔۔۔
کیوں کہ آپ دونوں کی ملاقات کا بہانہ فراہم ہورہا ہے!!!

اور ہم اس سے ڈاکخانہ ملانا کہتے ہیں ۔

لیکن یہ والا تاثر وہی ہے جس کا تذکرہ عام فہم میں ہوچکا۔ :)

پھر بھی حسن ظن رکھتے ہوئے میں اپنے عام فہم والے الفاظ واپس لیتا ہوں۔
 

سید عمران

محفلین
اس پوسٹ کے بعد یہ دونوں باتیں سمجھ آتی ہیں۔





لیکن یہ والا تاثر وہی ہے جس کا تذکرہ عام فہم میں ہوچکا۔ :)


پھر بھی حسن ظن رکھتے ہوئے میں اپنے عام فہم والے الفاظ واپس لیتا ہوں۔
آپ جانیں اور عاطف بھائی ۔۔۔
مطلب یہ کہ کون کس کی دعوت کرے گا!!!
 

م حمزہ

محفلین
درجہ حرارت نقطۂ انجماد سے کبھی گرنے اور اوپر جانے کا باعث گھر کی بالکونی سے باہر گرنے والا پانی پائپ کے دھانے پر جم گیا۔

Icicle نہیں دِکھائے آپ نے ابھی تک؟ جب درجہَ حرارت منفی ہوجاتا ہے تو رِستے پانی یا پگھلتے برف سے بننا شروع ہوتے ہیں۔ انہیں کھانے میں بلکہ چبانے میں بہت لطف آتا ہے۔
 

عرفان سعید

محفلین
Icicle نہیں دِکھائے آپ نے ابھی تک؟ جب درجہَ حرارت منفی ہوجاتا ہے تو رستے پانی یا پگھلتے برف سے سننا شروع ہوتے ہیں۔ انہیں کھانے میں بلکہ چبانے میں بہت لطف آتا ہے۔
یہ جرأت ابھی تک تو نہیں کی۔ اب آپ اکسا رہے ہیں تو آزمانا پڑے گا!
 

فلسفی

محفلین
آپ جانیں اور عاطف بھائی ۔۔۔
مطلب یہ کہ کون کس کی دعوت کرے گا!!!
ارے حضرت میں تو دل لگی کر رہا تھا، آپ تو وضاحت دینے لگے۔ چلیں میری طرف سے معذرت۔

جو عمر میں بڑا ہو گا وہ دعوت دے دے۔ چھوٹوں کو انکار نہیں کرنا چاہیے۔ :)
 
آخری تدوین:

عرفان سعید

محفلین
پرسوں رات ہیلسنکی میں شدید برف باری ہوئی۔ رات میں دفتر سے گھر واپس جاتے کچھ تصاویر بنائیں جنہیں شریکِ محفل کر رہا ہوں۔

گھر جس محلے میں واقع ہے وہاں کل ملا کر 29 گھر ہیں۔ پارکنگ سے گھر جاتے ہوئے محلے کی اندرونی گلی:

10ah8CY.jpg
 
Top