دیکھیں جی، جب کسی غیر معمولی اور پیچ در پیچ کہانی سے واسطہ پڑے تو پہلا کام یہ کیا کریں کہ اس کی بنیاد میں موجود دعوے کو شناخت کریں۔
مثال کے طور پر، برمودا مثلث کے حوالے سے ایسی کہانیاں سنتے ہی آپ کے ذہن میں پہلا سوال یہ اٹھنا چاہیے تھا کہ آیا اس کی بنیاد میں موجود دعویٰ درست ہے یا نہیں۔
کیا واقعی برمودا مثلث میں معمول سے زیادہ حادثات ہوتے ہیں یا نہیں؟
ایسے میں پہلا قدم ہوتا کہ آپ سمندری حادثات کے اعداد و شمار حاصل کرتے۔ یہ کام آپ کے لیے یورپین میریٹائم سیفٹی ایجنسی نے بہت ہی آسان کر دیا ہے۔
Annual Overview of Marine Casualties and Incidents 2018
باب نمبر ۲ میں مجموعی اعداد و شمار ہیں جبکہ اس کے بعد کے ابواب میں کشتیوں کی اقسام کے لحاظ سے ہیں۔ ہر باب کے آخر میں regional distribution کا ایک نقشہ موجود ہے۔
تسلی سے دیکھ لیں کہ جن علاقوں میں حادثات زیادہ ہوئے ہیں، وہ برمودا شریف سے کتنے قریب یا دور ہیں۔
قارئین کی سہولت کے لیے صفحہ ۳۱ پر موجود مجموعی اعداد و شمار کا نقشہ یہاں منسلک کر رہا ہوں۔
EMSA_MAR_2018_p31_reg_dist_gen
مزید مطالعے کے لیے یہ مضمون تجویز کروں گا۔
The Bermuda Triangle Mystery Delusion: Looking Back after Forty Years
امید ہے کہ کچھ بات واضح ہو جائے گی۔