زیک

مسافر
فاکاریواریوا سے فارغ ہو کر ہم نے ہوٹل میں چیک ان کیا۔ کچھ دیر بعد شٹل ہمیں وہاں سے مٹائی ماوری ولیج لے گئی جہاں کلچرل پرفارمنس اور ڈنر کی بکنگ تھی۔

جب مٹائی پہنچے تو وہاں سینکڑوں سیاح موجود تھے۔ انہیں دو گروپوں میں تقسیم کر کے ان کے سردار مقرر کئے گئے۔

پھر ہمیں ایک دریا کے پاس لے جایا گیا۔ راستے میں ایک درخت:
 
فہد اشرف

محفلین

یہ شاید نیوزی لینڈ کا قومی درخت ہے، اس کا نام کیا ہے؟ اس درخت کی پتی نیوزی کرکٹ ٹیم کی جرسی پر چھپی رہتی ہے۔
 
یہ شاید نیوزی لینڈ کا قومی درخت ہے، اس کا نام کیا ہے؟ اس درخت کی پتی نیوزی کرکٹ ٹیم کی جرسی پر چھپی رہتی ہے۔
سلور فرن
Silver-fern.jpg
 
زیک

مسافر
مٹائی میں بھی کچھ جیوتھرمل فیچر موجود تھے اور اس تالاب میں چھوٹی مچھلیاں بھی تیر رہی تھیں۔

زیک

مسافر
اس پرفارمنس میں ایک سٹیج پر ماوری سردارکھڑا تھا۔ ہم سیاحوں میں سے دو لوگ اسے کچھ تحائف دیتے ہیں اور آنے کی اجازت چاہتے ہیں۔ کچھ تقاریر اور پرفارمنس کے بعد ماوری سب کو ویلکم کہتے ہیں۔ پھر میوزک، ڈانس، کچھ ہتھیار وغیرہ کا مظاہرہ کیا گیا۔ اچھا شو تھا۔ اس کی چند تصاویر
 
زیک

مسافر
یہ ٹیٹو پرانے وقتوں میں تو شاید مستقل ہوتے تھے لیکن یہ والے عارضی تھے کہ بعد میں انہی اشخاص کو بغیر ٹیٹو کے دیکھا۔
 
زیک

مسافر
شو کے بعد بفے ڈنر تھا۔ دنبہ، مرغ، گائے ہر قسم کا گوشت اور سلاد سبزی چاول پاستا وغیرہ۔ بیٹی حسب معمول میٹھے میں interested تھی۔

کھانے کے بعد جب اندھیرا ہو گیا تو ایک ٹریل پر گئے جہاں درختوں اور پتھروں پر گلووورم تھے۔ ان کی روشنی دیکھنے کا مزا آیا لیکن تصویر لینے میں ناکام رہا۔

یوں نیوزی لینڈ میں دوسرا دن ختم ہوا۔

تیسرا دن جیوتھرمل ویلی کے نام جلد ہی پوسٹ کرتا ہوں
 
Top