بریکنگ نیوز- وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے وارنٹ جاری

مجھے تو لگ رہا ہے کہ یہ دعوی بھی نہ کربیٹھے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ میرے دھرنے کا نتیجہ ہے یا چلے کا

اگر سپریم کورٹ دھرنوں اور چلوں پر فیصلے کرنے لگی تو اس ملک کااللہ ہی حافظ

اس سے بڑی پریشانی یہ ہے کہ قادری کلٹ کہیں یہ دعوی سچ سمجھ کر سجدے نہ مارنا شروع کردے
کہہ تو دیا تھا قادری نے کہ وزیراعظم ادھی تقریر کا بھی نہیں۔ پوری کردی تو زرداری سمیت سب لوگ جیل میں اور قادری حکومت میں۔ کیسی سوچ ہے اور کیسے اس کے ماننے والے؟
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
شاید یہ بات بہتوں کو مناسب نہ لگے لیکن حقیقت یہی ہے کہ نواز شریف سے لے کر عمران خان، زرداری سے لے کر اسفند یار، الطاف حسین سے لے کر علامہ طاہر القادری ۔۔۔ ان سب لوگوں کا وجود آئندہ انتخابات کے لیے ضروری ہے ۔۔۔ یہ سب لوگ اہم ہیں ۔۔۔ اگر ان میں سے کسی کھلاڑی کو آئین کی کسی شق یا احتساب کے چکر میں باہر بٹھایا جائے گا ۔۔۔ ملک آگے نہیں بڑھ سکے گا ۔۔۔ پاکستان میں "خالص مارشل لاء" لگنے کا کوئی امکان نہیں ہے اور نیم مارشل لائی نظام سے "جمہوریت" واقعی بہتر ہے ۔۔۔ سچ بات تو یہ ہے کہ عوام سپریم کورٹ اور فوج پر بھی اعتبار کرنے کو تیار نہیں ہیں ۔۔۔ جیسی تیسی جمہوریت ہے، اس کو چلنے دیا جائے ۔۔۔ جو تبدیلی بتدریج آتی ہے، وہی بہتر ہوتی ہے ۔۔۔
 

حسینی

محفلین
لاہور:رینٹل پاورکیس؛4سابق وفاقی سیکریٹریزکی گرفتاری کیلیےچھاپے،پولیس
لاہور:سلمان صدیق،شاہدرفیع،اسماعیل قریشی کےگھروں پرچھاپے
لاہور:وزیراعظم کےسابق پرنسپل سیکریٹری خالدسعیدکی گرفتاری کیلیےچھاپے
لاہور:چاروں سیکریٹریزکی گرفتاری کیلیےانکےگھروں پرچھاپےمارےگئے،پولیس
 

لالہ رخ

محفلین
البتہ قادری کو پکڑنا چاہیے ائین سے غداری کے جرم میں اور حکومت گرانے کی سازش میں
ویسے اگر یہ ملا لوگ کچھ کر سکتے ہوتے تو اب تک کر چکے ہوتے ہر حکومت کا حصہ تو رہے ہیں یہ لوگ اور ڈھیٹ حکومتیں میرا نہیں خیال کہ ایسے دھرنوں یا ریلیوں سے جاتی ہیں اور جہاں تک عوام کا تعلق ہے تو بنیادی طور پر ہم ساری عوام ہی خواہ کوئی بھی طبقہ ہو ''تماشائی قوم'' ہیں ہم تماشا لگانے کے اور پھر اس کے گرد بھیڑ اکھٹی کرنے کے شوقین ہیں اور اس شوق کی تکمیل کے لیے ہم کچھ بھی کر سکتے ہیں۔ تبدیلی دماغ بدلنے سے آتی ہے تعلیم سے آتی ہے۔ ہمیں اپنا مائنڈ سیٹ تبدیل کرنا چاہیے اس ملک کی تقدیر ہمارا نوجوان طبقہ بھی شاید بدل سکے کین بہت ہی مشکل ہے کم از کم ہمیں اپنی عوام کو بھی درست کرنے کے لیے مزید 4-2 نسلوں کی قربانی دینی ہوگی۔ ویسے اس مارچ کا شاید ہی کوئی فائدہ ہو تب ممکن ہے اگر بیرونی قوتیں ہماری جمہوری حکومت سے تنگ آچکی ہیں تو حالات کچھ بھی ہوسکتے ہیں لیکن کم از کم عوام کے لیے تو کچھ بھی نہیں ہونے کا۔ اگر مسڑ راجہ گرفتار ہو بھی جائیں تو اس الیکشن نہ سہی اگلے الیکشن بھی اسمبلی میں تے فیر فائدہ!!!
 
Top