بریکنگ نیوز !

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

دوست

محفلین
یہ شگفتہ صاحبہ کا شعبہ ہے وہ بہت سست رپورٹر ہیں ابھی تک تفصیل نہیں دی یا پھر اخبار کی فروخت بڑھانے کے لیے مصنوعی سسپنس قائم کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
وہ اس لیے کہ خواتین سرخی کا استعمال جو کرتی ہیں۔
اس لیے بریکینگ نیوز چینل بھی سرخی پر ہی گزارہ کرئے۔
 

ڈاکٹر عباس

محفلین
ایک مولوی صاحب میرے کلینک پر بیٹھے ھوئے تھے۔کہنے لگے ڈاکٹر صاحب میں ذرہ سرخیاں دیکھ لوں ۔میں نےکہا مولوی اور سرخیاں۔بات کچھ بنتی نہیں۔وہ ھنس پڑے اور کہنے لگے میں آپ کے ھاتھ میں جو اخبار ھے اس کی بات کر رھا ھوں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
بہت خوب ڈاکٹر بھائی، اردو میں واقعی ایسے بہتیرے مترادفات ہیں جو اچھے بھلے آدمی کو شرمندہ کرادیں :lol:
 

عمر سیف

محفلین
ڈاکٹر عباس نے کہا:
ایک مولوی صاحب میرے کلینک پر بیٹھے ھوئے تھے۔کہنے لگے ڈاکٹر صاحب میں ذرہ سرخیاں دیکھ لوں ۔میں نےکہا مولوی اور سرخیاں۔بات کچھ بنتی نہیں۔وہ ھنس پڑے اور کہنے لگے میں آپ کے ھاتھ میں جو اخبار ھے اس کی بات کر رھا ھوں۔

اچھا ہے۔
 

دوست

محفلین
کراچی میں شادی تھی۔ میرے دوست کی سسٹر ادھر رہتی ہیں اپنے میاؤں کے ساتھ۔
شادی میں ایک اردو بولنے والی خاتون سے ساتھ والی نے پوچھا کہ آپ کہاں رہتی ہیں تو بولیں ‘بغل میں‘
جس جس نے سنا وہ ہنس ہنس کر بے حال ہوگیا۔
بعد میں انھیں بتایا گیا کہ عمومًا “بغل“ سے کیا مراد لی جاتی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
بالکل بھیج سکتے ہیں۔ کوئی پابندی نہیں ہے، شرط یہ ہے کہ خبر سچی ہو اور اگر کہیں سے نقل کی ہے تو حوالہ ساتھ میں ہو۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
۔

تفصیلات کے مطابق:


اُردو محفل کے کچھ اراکین اس سے پہلے کہ یہ حسرت دل کی دل میں لئے رخصت ہو جاتے (چاہے اُردو محفل سے یا پھر دُنیا سے ہی) کہ یہ حسرت آج اچانک پُوری ہو گئی اور آج مہوش علی کا نام لاگ آن اراکین کی فہرست میں جگمگا اُٹھا تاہم یہ جگمگاہٹ کچھ دیر ہی برقرار رہی !

تاریخ نویسی میں سُست حق گُو سے امید کی جاتی ہے کہ اپنی تحقیق میں یہ کھوج لگانے کی کوشش کریں کہ محفل کا یہ چاند بنام ماہ وش علی اس سے پہلے تاریخ میں کب کب اس طرح چمکتا رہا ہے اور ماہ و سال کی وہ کون سی اہم تاریخیں ہوتی ہیں جن میں یہ ماہ ہم روشن و تابندہ دیکھ سکتے ہیں ۔

واضح رہے کہ

مہوش علی ہماری ریزروڈ آرمی میں شامل ہیں یعنی اُردو محفل کے اراکین کے خفیہ دستے کی نمائندگی کرتی ہیں :)

اور بخوبی کرتی ہیں :)



×××××
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top