شمشاد نے کہا:پھر آپ پاکستان جا ہی کیوں رہی ہیں؟؟؟
payaarkerogi نے کہا:باجو - یہ توخوشی کی بات ہے۔کب جارہی ہیں؟ کیا انٹرنیٹ پر آنے کا موقع ملے گا؟ - پیار کروگی
سیدہ شگفتہ نے کہا:السلام علیکم
بوچھی ، آپ کے لہجے میں پاکستان کے لئے اس قدر تلخی مگر کیوں ؟
------------------------------------------------
جاوید اقبال بھائی
ایک سوال ۔ آپ نے جو شعر لکھا ہے اسے کچھ اس طرح بھی لکھا دیکھا ہے
میں اکیلا ہی چلا تھا جانبِ منزل مگر
راہرو آتے گئے اور کار رواں بنتا گیا
سوال یہ ہے کہ اصل شعر کس طرح سے ہے ؟؟
شکریہ
بوچھی نے کہا:کیا کروں کے جہاں رہتی ہوں وہی اپنے ہیں ۔ وہی اپنا ملک بھی ہے میں نے یہاں تک سوچا ہے مر گئی تو ڈیڈ باڈی یہیں دفنائی جائے کون اب قبر پر فاتحہ پڑھنے پاکستان کو جائے گا ۔
منصور حلاج نے کہا:جاوید: کیا آپ پاکستان میں ہیں؟ آپ نے پاکستان کے لئے کیا کیا؟ آپ کی adult زندگی کا کتنا حصہ پاکستان میں گزرا؟
بوچھی نے کہا:payaarkerogi نے کہا:باجو - یہ توخوشی کی بات ہے۔کب جارہی ہیں؟ کیا انٹرنیٹ پر آنے کا موقع ملے گا؟ - پیار کروگی
جب میرا دل کیا میرا موڈ ہوا جاؤں گی ۔ عین وقت پر بدل بھی سکتا ہے موڈ میرا ۔ نیٹ سے میرا کام رہے گا مگر یہاں عید کے بعد نہیں آنے کا وقت ۔ سو آپ کھل کر انجوائے کرنا کہ باجو گئیں اب ۔
ویسے اک ہی ممبر ہے جس کے پاس صبح شام و دوپہر وقت ہی وقت ہوتا ہے نیٹ کے لئے ۔ اور جو شاعری پر زورو دم لگاتا رہا ہے اُدھر بھی اور اب ادھر سے ادھر کو ۔
اور میں جان گئی ہوں آپکو اب ۔ کہو سب کے سامنے نام لے دوں ؟
سیدہ شگفتہ نے کہا:بوچھی شکریہ جواب دینے کے لئے ، البتہ تھوڑی سی تو محبت بچا کے رکھیں ناں
زکریا نے کہا:بوچھی نے کہا:کیا کروں کے جہاں رہتی ہوں وہی اپنے ہیں ۔ وہی اپنا ملک بھی ہے میں نے یہاں تک سوچا ہے مر گئی تو ڈیڈ باڈی یہیں دفنائی جائے کون اب قبر پر فاتحہ پڑھنے پاکستان کو جائے گا ۔
بالکل صحیح فیصلہ ہے۔ میں نے بھی وِل میں یہی لکھا ہے۔