بریکنگ نیوز !

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
دیتا ہوں کیا مطلب، دے چکے ہیں اور چھکا لگ چکا ہے، وہ دیکھیں بال اوپر اوپر سے باؤنڈری کراس کر چکی ہے :wink:
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
الیکشن کمیشن برطرف ۔۔۔۔۔ جرنیلی فیصلہ



امیدوارانِ انتخابات کی جانب سے از خود انعقادِ انتخابات
(تجزیہ نگاروں کے تجزیہ کے مطابق اس کی وجہ امید واروں میں حوصلہ و برداشت کا چھوٹ جانا ہے ۔ )




ایک امیدوار نے جو طویل مراسلہ اپنے نام سے شایع کیا وہ انتہائی متاثر کن ہے تاہم اس مراسلے میں اسلوب یا اندازِ تحریر ہماری اردو محفل کے ایک محترم رکن فیصل عظیم کے اسلوب کی ہوبہو یاد دلا رہا ہے



بتایا گیا ہے کہ ایک امیدوار کے سیکرٹری کا تعلق اشرف المخلوقات میں سے نہیں ہے ۔ (اہم اطلاع)


ووٹوں میں دھاندلی کی نمایاں و مصدقہ اطلاعات

غیر مانوس اور اچانک نازل ہو جانے والے ووٹرز کا اچانک نزول


بریکنگ نیوز چینل سے متاثر ہو کر شام کے خبرنامہ کے نام سے اچانک خبروں کا نزول
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
تازہ ترین اطلاع ہے کہ

انتخابات کی آنکھوں دیکھی رپورٹ کے لئے تفسیری چینل بھی ہنگامی بنیاد پر عوام کی سہولت کے لئے اچانک حرکت میں آگیا ہے ، تاہم بتایا گیا ہے اور مختلف سنجیدہ و باوثوق ذرائع کے مطابق تفسیری چینل کی غیر جانبداری نہ صرف مشکوک بلکہ حد درجہ مشکوک ہے ۔ غیر جانبدار عوام اپنی آنکھیں کھلی اور جانبدار عوام اپنی آنکھیں بند رکھیں۔



تفسیری چینل پر املاء کہیں کہیں ایسی ہے جیسے کہ چاند کےسینے پر گہرے نشانات ، کمزور املا والی عوام کو ہشیار رہنے کی سفارش کی گئی ہے ۔

تفسیری چینل کی املاء کے متاثرین نے احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے کہ انہیں ووٹر کی بجائے وٹر کہا گیا ہے ۔ اب اگر اتفاق سے پڑھنے والا غلطی سےاس وٹہ پڑھ گیا توایسا نہ ہو کہ کہیں یہ وٹہ اصلی و روایتی وٹے سے بڑھ کر سخت وٹہ نہ ثابت ہو جائے ۔
 

پاکستانی

محفلین
ارے الیکشن کی گہما گہمی کہاں ہے۔ یہاں تو کوئی بھی نظر نہیں آ رہا نہ امیدوار نہ ووٹر نہ آزاد میڈیا
 

شمشاد

لائبریرین
الیکشن کالعدم - مقدمات کی تیاری اور عنقریب دھاندلی کے مرتکب افراد کی گرفتاری متوقع

یہ ہیں آج کے موضوع۔
 

شمشاد

لائبریرین
نہ تو یہ سیاسی گرفتاریاں ہیں اور نہ ہی خوف و ہراس کی فضا قائم کی جا رہی ہے۔ جو بات غلط ہے وہ غلط ہے۔
 

پاکستانی

محفلین
شمشاد نے کہا:
نہ تو یہ سیاسی گرفتاریاں ہیں اور نہ ہی خوف و ہراس کی فضا قائم کی جا رہی ہے۔ جو بات غلط ہے وہ غلط ہے۔

یہ تو ماوراء کے ساتھ زیادتی۔ پہلے بھی طویل مارشل لا کے بعد خدا خدا کر کے الیکشن کا انعقاد ہوا، اب اس میں دھاندلیاں کر کے الیکشن کالعدم کی باتیں کی جا رہی ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
ماورا کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے اور نہ محب کے ساتھ۔ الیکشن کمشن بس اب چند ہی دنوں میں اعلان کرنے ہی والا تھا۔

خود ساختہ الیکشن کالعدم نہیں ہوں گے تو پھر کیا ہوں گے؟
 

شمشاد

لائبریرین
ماورا کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے اور نہ محب کے ساتھ۔ الیکشن کمشن بس اب چند ہی دنوں میں اعلان کرنے ہی والا تھا۔

خود ساختہ الیکشن کالعدم نہیں ہوں گے تو پھر کیا ہوں گے؟
 

شمشاد

لائبریرین
چند اراکین نے یہ محسوس کر لیا ہے کہ یہ الیکشن نام نہاد ہیں۔ ابھی ان کی تعداد میں خاصا اضافہ متوقع ہے۔
 

ماوراء

محفلین
سیدہ شگفتہ نے کہا:
ایک امیدوار نے جو طویل مراسلہ اپنے نام سے شایع کیا وہ انتہائی متاثر کن ہے تاہم اس مراسلے میں اسلوب یا اندازِ تحریر ہماری اردو محفل کے ایک محترم رکن فیصل عظیم کے اسلوب کی ہوبہو یاد دلا رہا ہے

~~
شگفتہ سسٹر، کیا آپ کو معلوم ہے کہ آج کل فیصل بھائی کہاں ہیں۔؟ یقین جانیے مجھے تو اس بارے میں کچھ علم نہیں ہے۔ اور ان سے میرا آجکل کوئی رابطہ نہیں ہے۔ میں تو سوچ رہی تھی کہ میں نے غلطی کی ہے۔ ابھی الیکشن شروع کر کے کہ فیصل بھائی نہیں ہیں یہاں۔
ہاں یہ اور بات ہے کہ میں نے فیصل بھائی سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ اور لاشعوری طور پر ان کا اسلوب میرے سامنے رہتا ہے۔ اس لیے عین ممکن ہے کہ کچھ لوگوں کو میری پوسٹ میں ان کی جھلک نظر آئی ہو جو میرے لیے باعثِ مسرت ہے۔ :)
~~
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین

ٹینڈر نوٹس​

اردو محفل میں تہنیتی پیغامات کے زمرے میں ہنگامی بنیادوں پر ایک عدد تہنیتی فارمیٹ کی اشد ضرورت ہے ۔ اس فارمیٹ کی تیاری میں مندرجہ ذیل نکات سے مدد لی جائے :

یہ تہنیتی پیغام ایک ایسے رکن کو پیش کیا جائے گا جن کے پیغامات کی تعداد دس ہزار ہوا چاہتی ہے۔

یہ فارمیٹ ہر لحاظ سے مذکورہ رکن کے شایانِ شان ہو اور اپنی مثال آپ ہو۔

اس تہنیتی فارمیٹ کی تیاری میں اب تک پیش کئے گئے تہنیتی پیغامات سے مدد لی جا سکتی ہے تاہم اس کا انداز جداگانہ ہونا ضروری ہے۔

یہ فارمیٹ ایسا ہو کہ بعد میں بھی قابلِ استعمال ہو اور ان تمام اراکین کو پیش کیا جا سکے جو طوفانی رفتار سے پیغامات پوسٹ کرتے ہیں ۔ اور باقی معصوم اراکین ابھی صرف ایک تہنیتی پیغام ہی لکھ رہے ہوتے ہیں کہ نئے تہنیتی فارمیٹ کی ضرورت پڑ جاتی ہے :)

یہ تہنیتی فارمیٹ ایسے اراکین کی جانب سے پیش کیا جائے گا جو کم رفتار ہیں ۔

شتونگڑوں کا ضروری و غیر ضروری استعمال کیا جا سکتا ہے ۔

مٹھائی طلب کرنے کا مطالبہ اس فارمیٹ میں اس طرح کیا جائے کہ حقیقی و اصلی مٹھائی حاصل ہو جائے :)

فی الحال انہی نکات پر فارمیٹ بنایا جائے مزید نکات ضرورت پڑنے پر پیش کئے جا سکتے ہیں :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top