بریکنگ نیوز !

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شمشاد بھائی، آج تمام دن کراچی میں موسلا دھار بارش ہوئی ہے اور آئندہ چار روز تک کی پیشنگوئی ہے بارشوں کی۔ سڑکیں تعمیر کے نام پر کسی تخریب کا نشان پہلے سے ہی بنی ہوئی ہیں۔ آج پہلے دن ہی کئی جگہوں پر اتنا پانی ضرور جمع ہوچکا ہے کہ کشتیوں میں سفر کیا جائے۔ بجلی گھروں میں غائب اور آسمان پر دندناتی رہی ہے آج پہلا دن تھا اگلے چار دن ممکن ہے انسان کو پتھر کے زمانے میں پہنچا دیں :)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
بوچھی یہ کیسے! میں تو موبائل آف نہیں کیا یہ ضرور حمزہ صاحب نے کوئی کارنامہ نہ دکھایا ہو کہیں ، ابھی دیکھتی ہوں
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
بوچھی یہ تو لگتا ہے داغِ مفارقت دے گیا ہے کوئی جان ہی نہیں اس میں !

میں آپ کو دوسرا نمبر ذپ کرتی ہوں۔
 

تیشہ

محفلین
سیدہ شگفتہ نے کہا:
بوچھی یہ تو لگتا ہے داغِ مفارقت دے گیا ہے کوئی جان ہی نہیں اس میں !

میں آپ کو دوسرا نمبر ذپ کرتی ہوں۔



جی ہاں واقعی اس میں کوئی جان نہیں ہے میں آتے جاتے ، اٹھتے بیٹھتے ٹرائی کر رہی مگر آپکے مطلوبہ نمبر ابھی دستیاب نہیں تھوڑی دیر بعد کریں ‘ لگ جاتا ہے ۔ :D
 

حجاب

محفلین
کراچی میں آج زیادہ تر موبائل پر یہی میسیج سنائی دے رہا ہے کہ آف ہے موبائل ، جبکہ موبائل تو سب کے آن ہیں سگنل ہی غائب ہیں موسم کی وجہ سے۔
 

شمشاد

لائبریرین
تو باجو جہاں کے سگنل آن ہیں وہاں کر لیں، ویسے ایک گھنٹی تو میرے سیل فون پر بھی ہوئی تھی۔ :wink:
 

تیشہ

محفلین
جی ہاں چیک کرنے کو گھنٹی دی آپ تو جیسے تیار ہی بیٹھے ہوئے تھے ‘ ہیلو ‘ :D
میں نے بھی بند کر دیا کہ میں تو صرف چیک کر رہی تھی ۔
 

تیشہ

محفلین
حجاب نے کہا:
کراچی میں آج زیادہ تر موبائل پر یہی میسیج سنائی دے رہا ہے کہ آف ہے موبائل ، جبکہ موبائل تو سب کے آن ہیں سگنل ہی غائب ہیں موسم کی وجہ سے۔



یہ عجیب بات ہے :? شگفتہ کا ابھی تک ایسے ہی ہے ۔ میرا بچارہ سمندر میں غوطے کھا کر بھی سنبھل چکا ہے اور آپکے ہاں اک موسم سےسارے موبائل ایسے جواب دے بیٹھے ہیں ۔ :?
 

دوست

محفلین
جیہ واپس آگئیں آخری پیغام یہاں دیکھا ہے ان کا
جیہ کو واپسی پر خوش آمدید و مبارکباد
اور اب باجو سٹائل میں مٹھائی :twisted:
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین



<a href="http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?p=139565#139565"> پروفیسر ظفری کو آمد :)



</a>



<a href="http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?p=139568#139568"> پروفیسر نے فیصلہ کیا ہے کہ اپنی آمد کو برآمد کردیں گے :)



</a>


 

ماوراء

محفلین
السلام علیکم اہل محفل۔



پہلی خبر تو یہ ہے کہ باجو نے مجھے صبح صبح (میری صبح) نیند سے اٹھا دیا۔ کہ جلدی سے محفل پر جاؤ اور سب کو بتا کر آؤ۔ اور میں اپنی نیند خراب کر کے باجو کی بات خاص طور پر بتانے آئی ہوں۔​
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top