بسلامت روی ۔ ۔ ۔ سعود بھائی کے لیے ۔ ۔

فہیم

لائبریرین
چھوٹی بےبی کے لئے سعود انکل کا تحفہ
10394iv.jpg

اس کی تو ویڈیو پوسٹ ہونی چاہیے :)
 

عندلیب

محفلین
ہمارے بڑے بیٹے کی تُک بندی ملاحظہ کیجئے ;)
yesterday i met a man,
he had hair like a fan

he wore a suit
and a pair of high heel boot

the suit was blue
my mom said god bless you

in his house, we ate fish
he also granted my youngest sister's wish

he gave her a toy
we had a lot of joy

do you know who was he?
he was Uncle Sawood, mom told me​
 

فہیم

لائبریرین
ہمارے بڑے بیٹے کی تُک بندی ملاحظہ کیجئے ;)
yesterday i met a man,​
he had hair like a fan​
he wore a suit​
and a pair of high heel boot​
the suit was blue​
my mom said god bless you​
in his house, we ate fish​
he also granted my youngest sister's wish​
he gave her a toy​
we had a lot of joy​
do you know who was he?​
he was Uncle Sawood, mom told me​


ماشاءاللہ،
آپ کے یہ صاحبزادے کس ایج کے ہیں :)

اور کیا سعود بھائی نے پمپی پہنی ہوئی تھی:D
 

مقدس

لائبریرین
ہمارے بڑے بیٹے کی تُک بندی ملاحظہ کیجئے ;)
yesterday i met a man,​
he had hair like a fan​
he wore a suit​
and a pair of high heel boot​
the suit was blue​
my mom said god bless you​
in his house, we ate fish​
he also granted my youngest sister's wish​
he gave her a toy​
we had a lot of joy​
do you know who was he?​
he was Uncle Sawood, mom told me​

دیٹس بیوٹی فل
 
دھت میرے کی :frustrated:
اس میں تو کہیں بھی ذکر نہیں ہے کہ سعود لالہ نے آپ کی تصویر بنائی :idontknow:
بس اب تو سعود لالہ سے لڑائی پکی ہے بچُو:warzish::warzish::boxing:
سعود لالہ آ جائیں میں نے لڑائی کرنی ہے آپ نے تصویر کیوں نہیں بنائی شمشاد لالہ کی؟؟؟؟؟؟؟؟؟:waiting::waiting::waiting:

پگلی، آپ نے ہی تو کہا تھا کہ یہ کام چپکے سے کرنا ہے کہ کسی کو خبر نہ ہو۔ پھر بھلا یہاں ذکر کیوں کر آتا؟ :) :) :)
 
ماشاءاللہ،
یعنی یہ یادگار ملاقات ہوئی گئی :)
بھئی ہمارا بھی کوئی ذکر ہوا تھا کہ نہیں۔
اور ہوا تھا تو کن الفاظ میں ہوا تھا :)

اوہو، ہم تو بھول ہی گئے تھے کہ آپ کا بھی ذکر کرنا تھا۔ :) :) :)

ویسے سچ تو یہ ہے کہ ہمارے پاس غیبت کا وقت تو تھا نہیں اس لئے سبھی محفلین کے بارے میں بڑی خوشگوار باتیں ہوئیں۔ :)
 
اس کی تو ویڈیو پوسٹ ہونی چاہیے :)

صاف الفاظ میں کہیں کہ آپ عندلیب اپیا کی سویٹ سی، پیاری سی گڑیا رانی کو اس کے ساتھ کھیلتے دیکھنا چاہتے ہیں۔ کھلونا تو ایک بہانا ہے۔ :) :) :)

یقین کریں اپیا کے بچے بے حد پیارے ہیں۔ ایک تو اپیا اتنے تھوڑے وقت کے لئے آئی تھیں اور اس پر طرہ یہ کہ ہماری جان دو دو جگہوں میں اٹکی ہوئی تھی۔ ورنہ ہم تو باقاعدہ بچوں کے ساتھ بیٹھ کر گھنٹوں کھیلنے والے تھے۔ :)
 
ہمارے بڑے بیٹے کی تُک بندی ملاحظہ کیجئے ;)
yesterday i met a man,​
he had hair like a fan​
he wore a suit​
and a pair of high heel boot​
the suit was blue​
my mom said god bless you​
in his house, we ate fish​
he also granted my youngest sister's wish​
he gave her a toy​
we had a lot of joy​
do you know who was he?​
he was Uncle Sawood, mom told me​

بہت خوب، ویسے یہ بالوں کو پنکھے سے تشبیہ دینے کی بھی خوب رہی۔ اپیا رانی، آپ ذرا اس پیارے سے بچے کی ناک کی نوک کی خبر لیں ہماری طرف سے۔ :)
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
ہمارے بڑے بیٹے کی تُک بندی ملاحظہ کیجئے ;)
yesterday i met a man,​
he had hair like a fan​
he wore a suit​
and a pair of high heel boot​
the suit was blue​
my mom said god bless you​
in his house, we ate fish​
he also granted my youngest sister's wish​
he gave her a toy​
we had a lot of joy​
do you know who was he?​
he was Uncle Sawood, mom told me​
بہت خوب !
زبردست اپیا ۔۔
میری طرف سے بھی چھوٹے بھائی کو شاباش دیجئےگا ۔ بڑی تفصیل سے جائزہ لیا گیا ہے بھیا کا ۔۔ :)
 

مغزل

محفلین
تو سعود بھائی سے ملنے کی رُوداد کچھ اسطرح ہے کہ فون پر ان کے بھائی نے اپنے گھر کا راستہ سمجھایا تو تھا لیکن وہ اپنی سمجھ میں نہیں آیا۔ پھر دوسری طرف سے سمجھایا تو ہم نے ہامی بھر لی کہ اس طرف سے آئیں گے۔ اور فلاں جگہ پہنچ کر فون کردیں گے۔ یہ بات گھر سے نکلنے سے ایک گھنٹہ پہلے ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ گھر سے باہر ہیں گھنٹہ بھر میں گھر پہنچ جائیں گے۔

پھر جب گھر سے نکلنے لگا پھر فون کیا کہ گھر پہنچ گئے ہیں تو معلوم ہوا کہ وہ بچوں کو گھر پر چھوڑ کر فلاں جگہ جا رہے ہیں جو کہ میری جانی پہچانی جگہ ہے۔ تو وہیں ملنے کا پروگرام بنا۔ وہاں پہنچ کر فون کیا تو کہنے لگے کہ بس پانچ منٹ میں پہنچ رہے ہیں۔ اب میں وہاں اس انتظار میں کہ ابھی ایک دائمی بوڑھا شخص آئے گا، شروانی پہن رکھی ہو گی اور میں پوچھوں گا کہ آپ سعود ہیں۔ تو دیکھا کہ جوان بلکہ نوجوان چلا آ رہا ہے، تو مجھے پرانی دیکھی ہوئی تصویر یاد آ گئی۔ ارے یہ شخص بوڑھا تو نہیں یہ تو مجھ سے بھی جوان ہے۔ سعود بھائی اپنے بڑے بھائی صاحب کے ساتھ آئے تھے۔

خوب گرمجوشی سے ملاقات ہوئی۔ وقت کی کمی مجھے بھی تھی اور ان کو بھی تھی۔ بس چند منٹ کی ملاقات رہی۔ پھر میں اپنے ایک بہت ضروری کام سے گیا اور کوئی ڈیڑھ گھنٹے بعد پھر ملاقات ہوئی۔ اور یہ ملاقات سعود بھائی کے بڑے بھائی کے گھر پر ہوئی۔ خوب خوب باتیں ہوئیں۔ محفل کا بھی خوب چرچہ رہا۔ سعود بھائی پہلی دفعہ ریاض آئے ہیں۔ گپ شپ کے دوران چائے کا دور بھی چلا۔ پھر دس بجے کے قریب کھانا کھایا گیا جسمیں اونٹ کا گوشت اور بٹیر بھی شامل تھے۔ کھانے کے بعد میٹھے کی باری اور آخر میں چائے سے فل سٹاپ لگایا گیا۔ باتوں باتوں میں معلوم بھی نہ ہوا کہ وقت کی سوئی رات کے ساڑھے بارہ بجا رہی ہے۔ ابھی ان کو سامان بھی پیک کرنا تھا۔ اور ڈھائی تین گھنٹے بعد ان کو پھر سے سفر پر روانہ ہونا تھا تو بادل نخواستہ اجازت چاہی۔ اور ہاں مجھے بھی تو کوئی گھنٹے ڈیڑھ گھنٹے بعد سفر پر روانہ ہونا ہے۔

اردو محفل کے توسط سے یہ ایک یادگار ملاقات تھی۔

تو یہ مزے آرہے ہیں سعود بھائی کے ۔۔ بابوں سے ملاقاتیں ہورہی ہیں اور ہم اپنے کم سن بھائیوں کو بھلا دیا۔۔
نہ بٹیر پر اور نہ لحم الناقہ پر یاد رکھا ۔۔ شمشاد بھائی یہ ملاقات کا احوال خاصا مختصر ہے بھئی کم از کم اتنا تو لکھتے ناں جتنی طویل ملاقات رہی ۔۔
خیر یہ بھی غنیمت ہے کہ مفصل مجمل رودار پڑھنے کو ملی ۔۔ آپ ہمیں بھی وہیں خیال کیجے گا۔ ہم سب ساتھ ہی تو تھے۔۔
 
تو یہ مزے آرہے ہیں سعود بھائی کے ۔۔ بابوں سے ملاقاتیں ہورہی ہیں اور ہم اپنے کم سن بھائیوں کو بھلا دیا۔۔
نہ بٹیر پر اور نہ لحم الناقہ پر یاد رکھا ۔۔ شمشاد بھائی یہ ملاقات کا احوال خاصا مختصر ہے بھئی کم از کم اتنا تو لکھتے ناں جتنی طویل ملاقات رہی ۔۔
خیر یہ بھی غنیمت ہے کہ مفصل مجمل رودار پڑھنے کو ملی ۔۔ آپ ہمیں بھی وہیں خیال کیجے گا۔ ہم سب ساتھ ہی تو تھے۔۔

لطف تو تب آئے جب مغل بھیا خود کو اس دعوتِ لحمِ ناقہ و بٹیر میں شریک تصور کرتے ہوئے اس ملاقات کا فرضی احوال اپنے مخصوص انداز بیان میں لکھ دیں۔ ذرا ہم بھی تو دیکھیں کہ آپ کا قوت تصور کتنا زور دار ہے۔ :)
 

مغزل

محفلین
ہاتھ کنگن کو آرسی کیا قبلہ و کعبہ جامع مسجد ابن سعید بھائی۔ :laugh: ۔۔ میں پیش کردوں گا۔۔
(افسانوی حوالے سے لوازمات ضروری ہوں گے سو صرفِ نظر کیجے گا۔۔)
 
Top