بسلامت روی ۔ ۔ ۔ سعود بھائی کے لیے ۔ ۔

عندلیب

محفلین
سعود بھائی سے ملاقات ہو گئی۔ ماشاءاللہ محفل والے سعود بھائی اور رئیل سعود بھائی میں کچھ نہ کچھ فرق ہے ضرور۔ رئیل والے محفل والے سے ذرا زیادہ اچھے ہیں :) :applause:
بےبیوں کے لئے تحفہ لائے ہیں اور چھوٹی بےبی کا کہنا ہے کہ یہ تحفہ یہاں سب کو بتایا جائے :bee:
15h9p3.jpg


کھلونے کی تصویر بےبی کے سو جانے کے بعد (ابھی اسی کے ہاتھوں میں ہے :bighug: )
 
سعود، تمہاری خیریت سے ریاض پہنچنے کی اطلاع کے منتظر ہیں

بے حد مصروف رہے اس لئے بر وقت محفل میں اطلاع دینا ممکن ہو سکا۔ ویسے جی میل کے اسٹیٹس میں اپنی ریاض آمد کی اطلاع دے دی تھی۔ شمشاد بھائی کو ائیر پورٹ سے گھر آتے ہوئے مطلع کر دیا تھا اور عندلیب اپیا کو فون کیا تو اس وت فون موصول نہیں ہوا تھا۔ خیر شام میں اپیا آئیں لیکن ان کے گھر کوئی مہمان آنے والے تھے اس لئے زیادہ وقت نہ دے سکیں۔ ہماری خواہش تھی کہ چند گھنٹے ساتھ گذرتے، ڈھیر ساری باتیں ہوتیں لیکن وقت کی قلت تھی اور ملاقاتیوں کی تعداد بہت زیادہ۔ اس لئے نے سبھی کو گھر پر ہی مدعو کر رکھا تھا۔ دیر رات تک لوگوں کی آمد و رفت برقرار رہی۔ :)
 
صبح سے پہلے تو نہیں پہنچ سکیں گے، صبح یہاں ریاض کی۔

جی شمشاد بھائی، پیرس میں فلائٹ میں کچھ مسئلہ ہوا جس کے باعث کم و بیش نو گھنٹے تاخیر سے پہونچے۔ ایک تو ویسے بھی مدت قیام کم تھی اس میں مزید یہ خسارہ کچھ اچھا نہیں لگا۔ :)
 
صبح 7:36 پر فون آیا تھا کہ سعود بھائی بخیریت ریاض پہنچ چکے ہیں۔ آج آدھا دن تو کم از کم سوئے رہیں گے۔

شمشاد بھائی، دن میں سونے کا تصور ہی نہیں کر سکتے تھے۔ احباب اتنے ہیں اور کام اتنا نکل آیا ہے کہ ناشتہ اور لنچ کے لئے گھر آئے باقی وقت باہر باہر ہی گذرا۔ شام میں گھر واپسی ہوئی اور تب سے مہمانوں کی آمد شروع ہو گئی۔ دیر رات سوئے اور ساڑھے چار یا پانچ گھنٹوں کی بھر پور نیند لے تھوڑی دیر قبل بیدار ہوئے ہیں۔ اب تو شاید دہلی پہونچ کر ہی سو سکیں۔ :)
 
بھئی سارے بھاگ کر یہاں آ جاؤ، ابن سعید ریاض سے آن لائن آئے ہوئے ہیں۔ :congrats::welcome:

نبیل بھائی، ہم آن لائن نہیں آئے تھے بلکہ ایک ناکام سی کوشش کی تھی۔ ہم نے ای میل وغیر چیک کرنا چاہا اور محفل میں آئے ہی تھے کہ بھائی کے بچے اور ان کے دوست احباب جو گیلری میں کھیل رہے تھے، سبھی آگئے تو ہم نے ٹام اینڈ جیری لگا کر کمپوٹر ان کے حوالے کر دیا تھا۔ :)
 
سعود بھیااااا ابھی عندلیب آپی کو آپ کے لیے میسج دیا تھا میں نے

اپیا نے ہمیں بتایا تھا۔ آپ کو پتا ہے کہ ہم نے کیا کہا ان کو؟

ہم نے کہا کہ ہماری مقدس بٹیا کہہ رہی تھیں کہ خبر دار بھیا جو آپ وہاں پہنچ کر آن لائن لائے تو آپ کی خیر نہیں، تو ہم نے سوچا کہ یہ پریاں جھوٹے من سے ایسا کہتی ہیں، سب سے پہلے بھیا کے لئے بے چین ہونے والوں کی قطار لگائی جائے تو لوگوں سے جھگڑا کر کے اس قطار میں آگے کھڑی ہونے کی کوشش کریں گی۔ :)
 
کہاں ہیں سعود بھائی؟

شمشاد بھائی، ہم کل پورے دن منتظر رہے کہ آپ فرصت سے ہوں گے تو مطلع فرمائیں گے لیکن آپ کی کال ہی نہیں آئی۔ اب ہم سوچ رہے ہیں کہ آپ کے لئے وقت کب اور کیسے نکالا جائے؟ اور ملاقات کی کیا صورت ہو۔ :)

ہمارا خیال ہے کہ آج آپ ڈنر ہمارے ساتھ کریں، اور عندلیب اپیا ایک دفعہ پھر آجائیں تو لطف ہی آ جائے۔ :)
 
سعود بھائی سے ملاقات ہو گئی۔ ماشاءاللہ محفل والے سعود بھائی اور رئیل سعود بھائی میں کچھ نہ کچھ فرق ہے ضرور۔ رئیل والے محفل والے سے ذرا زیادہ اچھے ہیں :) :applause:
بےبیوں کے لئے تحفہ لائے ہیں اور چھوٹی بےبی کا کہنا ہے کہ یہ تحفہ یہاں سب کو بتایا جائے :bee:
15h9p3.jpg


کھلونے کی تصویر بےبی کے سو جانے کے بعد (ابھی اسی کے ہاتھوں میں ہے :bighug: )

ہمارا تو جی ہی نہیں بھرا۔ ہم تو سوچ رہے ہیں کہ اپیا کو پھر بلا بھیجیں۔ :)

ننھی پر عائشہ عزیز بٹیا، دیکھ لیں ہم سب کی پیاری اپیا رانی بھی کہہ رہی ہیں کہ محفل والے سعود بھیا تھوڑا کم اچھے ہیں۔ :) (جھگڑا کرانے کی ناکام کوشش)

آپ سب کو پتا ہے؟ ہماری اپیا رانی بے حد پیاری ہیں۔ اور ان کے بچے تو بس ایسے ہیں کہ جی کر رہا تھا کہ کسی کو جانے ہی نہ دیں اور پوری رات سبھی کے ساتھ مل کر کھیلیں۔ ہمیں افسوس ہے کہ وقت کی قلت کے باعث چھوٹی گڑیا سے اجنبیت دور نہ کرا سکے۔ وہ ہماری گود میں آنے سے گھبراتی رہیں۔ :)

وہ کھلونا ہماری سنبل بٹیا رانی کی بھی پسند رہی ہے اور ایک دفعہ گم ہو جانے پر دوبارہ فرمائش کر کے منگوائی تھی انھوں نے۔ جب ہم ٹوائزارس اسٹور میں گئے تو یہی سوچ رہے تھے کہ اپیا رانی کے بچوں کے لئے کیا لیں۔ آخر ہم نے سوچا کہ یہی کھلونا ان کے لئے بھی لے چلتے ہیں کیوں کہ آپ کے گھر میں کئی ایج گروپ کے بچے تھے اور کسی نہ کسی کو تو پسند آ ہی جاتا۔ وہ تو جب سنبل کے کھلونے میں ہم نے چھوٹی پری کی دلچسپی دیکھی تو لطف آ گیا ہ چلیے حق ادا ہو گیا۔ :) :) :)
 
Top