تعارف بس میری ہی کمی تھی

صائمہ نقوی

محفلین
محفل کے سب بہن بھائیوں کو سلام علیکم:)
کافی عرصہ سے محفل سے وابستہ ہوں براہِ راست نہیں اپنے شوہر کے زریعے۔ میں انکو اکثر کچھ نہ کچھ لکھتے ہوئے دیکھتی تھی ااور کبھی کبھی انکی جگہ جواب بھی دیتی تھی پر آپ لوگوں کو یہ نہیں پتہ چلتا تھا کہ یہ جواب کس نے دیا ہے بالآخر سوچا کہ خد ہی کیوں نہ میدان میں اتر آئوں۔ تو لیں میں آگئی۔ پیشہ کے اعتبار سے استاد ہوں سرکاری اسکول میں بھی اور ایک مدرسہ میں بھی۔گو کہ خد بھی ابھی ایک طالبِ علم ہی ہوں۔بہت ضدی ہوں کسی بات پر اڑ گئی تو دنیا چاہے ادھر اُدھر ہوجائے دنیا میں زلزلے آجائیں یا سونامی اپنی جگہ نہیں چھوڑتی اگر ایک جگہ بیٹھ گئی تو پھر پلاٹ لے کر ہی اٹھی:laughing: ۔ شاپنگ میں بھی 2 لونگی والے فلسفہ پر اقائم ہوں ۔ اور اپنے باقی کہ فلسفہ رفتہ رفتہ آپ کو بتاتی رہوں گی۔
 
الف عین

لائبریرین
خوش آمدید صائمہ، شاید رمضان کے مہینے میں آپ کو اپنے نام کا ثبوت دینے آنا پڑا۔ شوہرِ نامدار کا بھی شکریہ کہ وہ بلا واسطہ یہاں آنے کا سبب بنے۔
 
صائمہ نقوی

محفلین
محفل پر خوش آمدید! اگر برا نہ لگے تو پتہ چل سکتا ہے کہ آپ کس "خوش قسمت" کی محترمہ ہیں؟! :)

اچھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کاش وہ بھی اپنے آپکو خوش قسمت ہی سمجھیں ورنہ زیادہ تر تو اپنے بال نوچ اور سر دھُن رہے ہوتے ہیں:battingeyelashes:
 
صائمہ نقوی

محفلین
خوش آمدید صائمہ، شاید رمضان کے مہینے میں آپ کو اپنے نام کا ثبوت دینے آنا پڑا۔ شوہرِ نامدار کا بھی شکریہ کہ وہ بلا واسطہ یہاں آنے کا سبب بنے۔

بہت بہت شکریہ۔ اسکو بھی اتفاق ہی کہ لیں کہ صائمہ صیام میں آگئ اور اب میں آگئی تو سمجھیں کہ بس اب آپ لوگوں کی عید بھی آگئی:)
 
dxbgraphics

محفلین
خوش آمدید۔
جب تک سیویاں نہ کھاوں میں بھی ضدی ہوں دنیا ادھر کی ادھر ہوجائے لیکن میں نہ مانوں کہ عید ہے۔
 
:thumbsdown: سیویاں تو آپکو ابھی نہیں مل سکتیں اگر آپ ضدی ہیں تو میں مہا ضدی ہوں۔ ہاں پھینیاں مل سکتیں ہیں وہ بھی آپ مجھکو 2 کلو دیجائیں تو آپکے لیئے ایک پیالہ بھیج دوں گی
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
محفل کے سب بہن بھائیوں کو سلام علیکم:)
کافی عرصہ سے محفل سے وابستہ ہوں براہِ راست نہیں اپنے شوہر کے زریعے۔ میں انکو اکثر کچھ نہ کچھ لکھتے ہوئے دیکھتی تھی ااور کبھی کبھی انکی جگہ جواب بھی دیتی تھی پر آپ لوگوں کو یہ نہیں پتہ چلتا تھا کہ یہ جواب کس نے دیا ہے بالآخر سوچا کہ خد ہی کیوں نہ میدان میں اتر آئوں۔ تو لیں میں آگئی۔ پیشہ کے اعتبار سے استاد ہوں سرکاری اسکول میں بھی اور ایک مدرسہ میں بھی۔گو کہ خد بھی ابھی ایک طالبِ علم ہی ہوں۔بہت ضدی ہوں کسی بات پر اڑ گئی تو دنیا چاہے ادھر اُدھر ہوجائے دنیا میں زلزلے آجائیں یا سونامی اپنی جگہ نہیں چھوڑتی اگر ایک جگہ بیٹھ گئی تو پھر پلاٹ لے کر ہی اٹھی:laughing: ۔ شاپنگ میں بھی 2 لونگی والے فلسفہ پر اقائم ہوں ۔ اور اپنے باقی کہ فلسفہ رفتہ رفتہ آپ کو بتاتی رہوں گی۔

السلام علیکم

اردو محفل میں خوش آمدید ! دلچسپ لکھا آپ نے :happy: آپ سے سوال بھی ، ایک تو یہ کہ آپ کے اوتار میں تصویر کس کی ہے اور آپ کو اردو محفل فورم کیسا لگا ؟

عسکری

معطل
خوش آمدید بہنا مجھے تو محفل کا بچہ بچہ جانتا ہے امید ہے پہلے آپ نے میرے کارماے پڑھے ہوں گے:grin: آپ کے جیون ساتھی بال نوچتے ہیں اس سے ثابت ہوا میرا شادی نا کرنے کا فیصلہ گریٹ ہے:grin: اللہ برے وقت سے بچائے شادی دشمن کی بھی نا ہو :praying:
 
تیلے شاہ

محفلین
اچھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کاش وہ بھی اپنے آپکو خوش قسمت ہی سمجھیں ورنہ زیادہ تر تو اپنے بال نوچ اور سر دھُن رہے ہوتے ہیں:battingeyelashes:

مشہور کہاوت ہے
بیوی دوسرے کی اور بچے اپنے اچھے لگتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔:grin:
وہ اس لیے کےدوسروں کے سامنے بیوی ہمیشہ فرشتہ بن جاتی ہے اور ان کے جانے کے بعد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:devil:
 
صائمہ نقوی

محفلین

السلام علیکم

اردو محفل میں خوش آمدید ! دلچسپ لکھا آپ نے :happy: آپ سے سوال بھی ، ایک تو یہ کہ آپ کے اوتار میں تصویر کس کی ہے اور آپ کو اردو محفل فورم کیسا لگا ؟

اردو محفل مجھکو شروع ہی سے پسند ہے پر ٹائم نہیں ملتا تھا کچھ لکھنے کا آج کل اتفاق سے لگا کہ ٹائم نکالا جاسکتا ہے تو یہاں آگئی۔ یہ تصویر میری بیٹی مومل کی ہے
 
صائمہ نقوی

محفلین
مشہور کہاوت ہے
بیوی دوسرے کی اور بچے اپنے اچھے لگتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔:grin:
وہ اس لیے کےدوسروں کے سامنے بیوی ہمیشہ فرشتہ بن جاتی ہے اور ان کے جانے کے بعد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:devil:

ہاں اور شوہر دوسروں کے سامنے جن اور بعد میں بھیگی بلی بن جاتے ہیں۔
 
صائمہ نقوی

محفلین
خوش آمدید بہنا مجھے تو محفل کا بچہ بچہ جانتا ہے امید ہے پہلے آپ نے میرے کارماے پڑھے ہوں گے:grin: آپ کے جیون ساتھی بال نوچتے ہیں اس سے ثابت ہوا میرا شادی نا کرنے کا فیصلہ گریٹ ہے:grin: اللہ برے وقت سے بچائے شادی دشمن کی بھی نا ہو :praying:

یہ کارنامے کوئی کارنامے نہیں جو شخص شادی سے ڈرتا ہو:shameonyou: اسکو میں بہادر نہیں کہ سکتی۔ بہادر ہیں تو شادی کر کے دکھائیں اور ہمت ہے تو شادی کہ بعد ان بالوں کو سلامت رکھ کر دکھائیں اصل کارنامہ یہی ہے
 
Top