(بغاوت )دوستوں کے نام

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

آصف اثر

معطل
بھئی ہم ماقبل بھی کہہ چکے ہیں زیک جیسے منتظمین اپنی ”جمہوری“ اختیارات سے خوش ہیں کیوں کہ خود پر قدغن لگانے سے تو رہے البتہ دوسروں پر ایسا کرنا ان کا ”بانیاتی“ حق بنتاہے۔ ابن سعید بھائی سے اس طرح کے صورتِ حال میں جب ایک فریق مختار مطلق ہو زیادہ توقع نہیں رکھنی چاہیے کیوں کہ ایسے موقعوں پر وہ خود بھی مجبورِ محض ہوتے ہیں۔ لہذا ان کا قصور نہیں بنتا۔

"آپ" نے سُنا ہے تو پھر "درست" ہی سُنا ہوگا۔ باقی جہاں تک ڈرنے کی بات ہے تو ڈرتا ورتا میں کسی سے نہیں، ایک اللہ جی سے
یقین کریں آپ کی اس بات نے دل میں آپ کی قدرومنزلت اور بڑھادی ہے۔ لیکن کئی مواقع پر آپ نے محفلین کی جانبدارانہ برطرفی پر ذرا احتجاج ریکارڈ نہیں کروایا۔ بانیان سے آپ کی دوستی اور قرابت اپنی جگہ درست ہے لیکن ان کو آپ پس پردہ بھی یہ بات سمجھاسکتے ہیں کہ وہ اپنی حرکتوں سے اردو کے اس محفل کو نقصان نہ پہنچائے۔ مجھے یقین ہے وہ آپ کی بات کو قدر کی نگاہ سے دیکھیں گے اور اپنی ان حرکتوں پر نظرِ ثانی کریں گے۔

ارے بھئی، انتظامیہ کو چیلنج نہ کریں؛ اس معاملے میں محفل انتظامیہ واقعی حساس ہے اور اس قدر تو اُن کا حق بھی بنتا ہے :) بقیہ، اگر کوئی بڑی شکایت ہو تو اس کا اظہار کیجیے۔ دیکھیے، جن افراد نے محفل سجائی ہے، تو ضوابط بھی انہوں نے ہی طے کرنے ہیں۔ اگر مجھے یہ محفل پسند نہ آئے گی تو میں چھوڑ کر چلا جاؤں گا اور کبھی واپس نہ آؤں گا :) بات سادہ سی ہے! کسی حد تک ہم ممبران نے بھی احتجاج کیا ہے تاہم نبیل صاحب کا موقف کافی بہتر اور مناسب لگا۔ جہاں تک معطلی کی بات ہے، اس حد تک تو خوشی کی بات ہے کہ بعض ممبران واپس آ گئے ہیں؛ امید ہے، باقی دوست احباب بھی جلد ہمارے ساتھ ہوں گے :)
بانی ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ لاٹھی اُٹھا کر مخالفین کو دھمکیاں دے کر برطرف کیا جائے۔ اردو کے لیے محفل کی خدمات اپنی جگہ لیکن اسے رونق بانیوں نے نہیں محفلین ہی نے دی ہے۔ لہذا بانی ہونے کی آڑ میں غیر جمہوری اور غیر ذمہ دارانہ طرز عمل کسی بھی طور جائز قرار نہیں دیاجاسکتا۔ زیک جیسے بانی رہے تو محفل کو کباڑ خانے میں تبدیل ہوتے دیر نہیں لگے گی۔ صرف تضحیک اور سیاحت سے محفلیں آباد نہیں ہوتی۔

فورم پر کئی جگہ قواعد و ضوابط اور رہنما اصول کی وضاحت کی گئی ہے۔ چند مثالیں ذیل میں ہیں:
قواعد و ضوابط
سلسلہ: محفل کے سنہرے اصول
دوسرے سائٹس کا مواد
ہر ایک کو مطمئن کرنا کبھی ممکن نہیں رہا ہے۔ دوسرے قواعد و ضوابط ایک صفحے کے ہوں یا پوری ہینڈ بک ہو، اس طرح کا علم بغاوت اٹھانے والے پھر بھی کسی کونے سے نکل آتے ہیں۔
براہِ کرم ان روابط کے ساتھ آخر میں (صرف محفلین کے لیے۔۔۔ کچھ افراد اس سے مستثنیٰ ہیں) بھی لکھ دیجیے تاکہ کماحقہ سمجھا جاسکے۔ آپ کی جانب سے اس لڑی کو برقرار رکھنا ایک احسن قدم ہے جو اردو محفل کی ترقی ہی پر منتج ہوگا۔

لاریب مرزا

محفلین
صادق انصاری صاحب!! معطل لوگ ہی آپ کی دوستوں کی فہرست میں کیوں شامل ہیں؟؟ جن کے لیے آپ لڑنے مرنے کو تیار ہیں۔ کچھ تو کل پرسوں محفل میں آئے اور آپ کے دوست بھی بن گئے۔ چہ خوب!!
ویسے اس فہرست میں ہمارے چہیتے بھائی اے خان کا نام شامل نہیں ہے۔ وہ آپ کے دوست نہیں تھے کیا؟؟ :(
اے خان ہم آپ کو یاد کر رہے ہیں۔ :(
 
وہ کیوں معطل ہیں؟
افسوس ہمیں کوئی یاد نہیں کرتا جبکہ ہم ہمہ وقت معطل ہیں
 
زیک

مسافر
بھئی ہم ماقبل بھی کہہ چکے ہیں زیک جیسے منتظمین اپنی ”جمہوری“ اختیارات سے خوش ہیں کیوں کہ خود پر قدغن لگانے سے تو رہے البتہ دوسروں پر ایسا کرنا ان کا ”بانیاتی“ حق بنتاہے۔ ابن سعید بھائی سے اس طرح کے صورتِ حال میں جب ایک فریق مختار مطلق ہو زیادہ توقع نہیں رکھنی چاہیے کیوں کہ ایسے موقعوں پر وہ خود بھی مجبورِ محض ہوتے ہیں۔ لہذا ان کا قصور نہیں بنتا۔

یقین کریں آپ کی اس بات نے دل میں آپ کی قدرومنزلت اور بڑھادی ہے۔ لیکن کئی مواقع پر آپ نے محفلین کی جانبدارانہ برطرفی پر ذرا احتجاج ریکارڈ نہیں کروایا۔ بانیان سے آپ کی دوستی اور قرابت اپنی جگہ درست ہے لیکن ان کو آپ پس پردہ بھی یہ بات سمجھاسکتے ہیں کہ وہ اپنی حرکتوں سے اردو کے اس محفل کو نقصان نہ پہنچائے۔ مجھے یقین ہے وہ آپ کی بات کو قدر کی نگاہ سے دیکھیں گے اور اپنی ان حرکتوں پر نظرِ ثانی کریں گے۔

بانی ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ لاٹھی اُٹھا کر مخالفین کو دھمکیاں دے کر برطرف کیا جائے۔ اردو کے لیے محفل کی خدمات اپنی جگہ لیکن اسے رونق بانیوں نے نہیں محفلین ہی نے دی ہے۔ لہذا بانی ہونے کی آڑ میں غیر جمہوری اور غیر ذمہ دارانہ طرز عمل کسی بھی طور جائز قرار نہیں دیاجاسکتا۔ زیک جیسے بانی رہے تو محفل کو کباڑ خانے میں تبدیل ہوتے دیر نہیں لگے گی۔ صرف تضحیک اور سیاحت سے محفلیں آباد نہیں ہوتی۔

براہِ کرم ان روابط کے ساتھ آخر میں (صرف محفلین کے لیے۔۔۔ کچھ افراد اس سے مستثنیٰ ہیں) بھی لکھ دیجیے تاکہ کماحقہ سمجھا جاسکے۔ آپ کی جانب سے اس لڑی کو برقرار رکھنا ایک احسن قدم ہے جو اردو محفل کی ترقی ہی پر منتج ہوگا۔

نبیل اب خوش؟
 
IMG_1736_zpscopi5xri.jpg
 
ڈیڑھ کا مطلب ہے ایک صحیح ایک بٹہ دو اور چالاک کا مطلب ہوشیار

ڈیڑھ تو سمجھ میں آگیا مگر ہشیار کا مطلب چالاک ہوا؟
اور انسان کیسے ڈیڑھ ہوسکتا ہے یا ایک ہوگا یا دو۔ سائنس کی روح سے ڈیڑھ ہشیار غلط ہے۔ اس سے ڈارون کی روح کو تکلیف ہوگی
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top