بلاگرز ڈاٹ کام پر اردو میں بلاگ لکھنا

تمام ماہرین کو السلام علیکم ورحمۃ اللہ
بلاگرز ڈاٹ کام (www.bloggers.com) پر اردو میں بلاگ لکھنا کیسے ممکن ہے؟ میں چاہتا ہوں کہ اردو نسخ ایشیا ٹائپ یا دوسرے اردو فونٹس استعمال کروں۔ اس کے لئے اسٹائل شیٹ یا ٹیمپلیٹ میں کیا تبدیلی کرنی ہوگی؟ یا کسی کے پاس اس کے لئے کوئی ٹیمپلیٹ ہو تو وہ ارسال کردے۔
مہربانی ہوگی۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
عمار، آپ نے ایک بلاگ بنایا تو ہوا ہے۔ آپ الگ سے بلاگر ڈاٹ‌کام پر بلاگ کیوں بنانا چاہتے ہیں؟ پاکستان میں تو یہ ویسے بھی بین ہے۔ پھر بھی اگر آپ کو اس کی ٹمپلیٹ چاہیے ہو تو میں اپنے بلاگ کی ٹمپلیٹ آپ کو بھیج سکتا ہوں۔ ویسے آپ چاہیں تو کسی فری ہوسٹ پر اپنا ورڈپریس بلاگ سیٹ‌اپ کر سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں شاکر آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔ یا پھر آپ اردو ہوم پر بھی آسانی سے اردو بلاگ بنا سکتے ہیں۔
 

دوست

محفلین
عمار بھائی آپ ورڈپریس ڈاٹ کام پر بلاگ بنا لیں ورنہ یہ ابھی بلاک نہیں ہوئی لیکن قرائن سے لگتا ہے جلد ہی یہ بھی اڑ جائے گی۔
پردیسی کی اردو ہوم پر بہت اچھی سہولیات موجود ہیں۔
ورنہ فری ہوسٹ زندہ باد۔
مدد کے لیے حاضر ہوں
وسلام
 

بدتمیز

محفلین
میرے خیال سے عمار اپنے ہوسٹ پر بلاگر سروس استعمال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اگر ایسا ہے تب تو میرا نہیں خیال حکومت کا بین ان کے بلاگ پر اثر انداز ہو سکے گا۔
شاکر تم کو چاہئے کہ تم اس پر مفصل ٹیوٹوریل لکھ دو کیونکہ بین ہمیشہ کے لئے نہیں ہے نہ ہی حکومت۔ آج نہیں تو کل بہت سے لوگ تمہاری کاوش سے مستفید ہو سکیں‌گے۔ ابھی ٹیوٹوریلز والی میڈیا وکی سیٹ اپ ہو گی تو تمہارے آرٹیکل وہاں رکھ دیں گے۔
 

بدتمیز

محفلین
عمار
آپ کے بلاگ پر یاہو ایڈز استعمال ہو رہے ہیں۔ کیا آپ کچھ رہنمائی کر سکتے ہیں کہ وہ آپ نے کیسے حاصل کئے؟
 

دوست

محفلین
اس پر ایک سبق لکھا تھا کبھی گلوبل سائنس میں بھی شائع ہوا تھا۔ وہ۔ نیا بلاگر ابھی استعمال نہیں کیا اسی پر لکھنا پڑے گا۔ دیکھتا ہوں اسے بھی فی الحال تو میری ترجیح ورڈپریس ہے۔ اللہ کرے اس کا اردو ترجمہ دکھانے کا بھی سلسلہ بن جائے اب۔
 
بہت بہت شکریہ آپ سب ساتھیوں کا کہ آپ نے جوابات دیئے۔ مجھے اتنے سارے جوابات کی بالکل توقع نہ تھی۔۔۔ اب میری “عرض یہ ہے کہ:

“عمار، آپ نے ایک بلاگ بنایا تو ہوا ہے۔ آپ الگ سے بلاگر ڈاٹ‌کام پر بلاگ کیوں بنانا چاہتے ہیں؟“

بلاگرز ڈاٹ کام پر بلاگ بنانے کی وجہ صرف اور صرف خوب سے خوب تر کی تلاش ہے۔ ایک وجہ یہ بھی کہ وہ گوگل کی طرف سے ہے اور میرا گوگل اکاؤنٹ ہی وہاں بھی استعمال ہوسکتا ہے۔

“پاکستان میں تو یہ ویسے بھی بین ہے۔“
:shock: واقعی؟؟؟ اس کا تو مجھے بالکل بھی علم نہیں۔۔۔ اس بارے میں کوئی تفصیل مہیا ہوسکتی ہے؟

“پھر بھی اگر آپ کو اس کی ٹمپلیٹ چاہیے ہو تو میں اپنے بلاگ کی ٹمپلیٹ آپ کو بھیج سکتا ہوں۔“
بالکل بھیج دیں بھائی! میں بھلے سے استعمال نہ کروں لیکن اندازہ ہوجاٍے گا کہ یہ ٹیمپلیٹ کیسے ہوتے ہیں اور کس طرح کام کرتے ہیں؟

“ویسے آپ چاہیں تو کسی فری ہوسٹ پر اپنا ورڈپریس بلاگ سیٹ‌اپ کر سکتے ہیں۔“
طریقہ بھی تو بتایئے ناں! میں نے فری ہوسٹ پر ورڈ پریس کی کوشش کی تھی مگر طریقہ سمجھ نہیں آسکا۔

“پردیسی کی اردو ہوم پر بہت اچھی سہولیات موجود ہیں۔“
مگر اس کا ربط (ڈومین) بہت بڑا ہوجاتا ہے۔ (میرے بہت نخرے ہیں اس معاملے میں) ویسے اس کو استعمال کرکے دیکھوں گا ضرور۔ شکریہ

“آپ کے بلاگ پر یاہو ایڈز استعمال ہو رہے ہیں۔ کیا آپ کچھ رہنمائی کر سکتے ہیں کہ وہ آپ نے کیسے حاصل کئے؟“
میں نے حاصل کئے؟ :shock: مجھے تو خیر سے یاہو ایڈز نظر بھی نہیں آئے ویسے میں نے یہ بلاگwww.blog.com پر بنایا ہے۔ آسان طریقہ ہے۔ خود سے میں نے کچھ نہیں کیا سوائے لکھنے کے۔ :wink:
 
لیجئے جناب! فی الحال تو میری تلاش ختم ہوئی اور ایک اچھا بلاگ مجھے مل گیا۔
blogs.urduhome.com
مجھے جس قسم کے بلاگ کی ضرورت تھی، اس کی تمام خوبیاں اس میں ہیں سوائے اس الجھن کے کہ اس کا ربط (ڈومین) میری پسند کے مطابق نہیں! بہرحال!
نبیل بھیا سے اب بھی گذارش ہے کہ جب ممکن ہو اور ذرا سی فراغت ہو تو اپنے بلاگ کا ٹیمپلیٹ بھیجنے کی‌ زحمت ضرور فرمائیں۔ ممنون رہوں گا۔
 

AMERICAN

محفلین
میں اپنا بلاگ تو تخلیق کر چکا ہوں لییییییییکن میری سوچ ہے کہ میں میرا بلاگ میری اپنی ڈومین نیم پر مشتمل ہو اس کا طریقہ کار۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ؟

حل طلب مسئلہ​
 

باسم

محفلین
اردو بلاگ انسٹال سے پوسٹ بھیجنے اور ٹیگ لگانے تک مکمل اور مختصر گائیڈ کی ضرورت ہے

کیونکہ انٹر نیٹ پر اردو کی ترقی کیلیے بلاگنگ کو فروغ دینا بہت ضروری ہے
 

نبیل

تکنیکی معاون
باسم، آپ کو شاید معلوم نہ ہو لیکن اردو ویب کے قیام تک ہم اردو بلاگنگ کے ذریعے ہی پہچے ہیں۔ ہمارا شروع کا مشن اردو بلاگنگ کو فروغ دینا ہی تھا۔ اس سلسلے میں ہم نے ذیل کے روابط پر کچھ معلومات بھی اکٹھی کی تھیں:

http://www.urduweb.org/wiki/BloggingInUrdu

میں انشاءاللہ ایک دو روز میں ایک نئی وکی پیڈیا سائٹ شروع کرنے والا ہوں جوکہ موجودہ اردو ویب وکی پیڈیا کی جگہ لے گی۔ اس کے بعد میں اس میں اردو بلاگنگ کے مزید تفصیلی معلومات شامل کرنے کی کوشش کروں گا۔ سب سے پہلے تو اس میں شاکر کے ورڈپریس میں اردو بلاگ سیٹ اپ کرنے کے ٹیوٹوریل شامل کیے جائیں گے۔

والسلام
 

دوست

محفلین
تو لکھ ڈالو نا کچھ اس پر
مووایبل ٹائپ استعمال کرتے ہو تو لکھ بھی سکتے ہو اس پر۔
 

بدتمیز

محفلین
تمکو کسنے نے کہا میں‌ موویبل ٹائپ استعمال کرتا ہوں؟
کرنے کی کوششوں میں ہوں۔ قدیر کو کچھ کام پر لگایا تو ہوا ہے لیکن اس کو کسی نے ڈومین گفٹ کئے ہیں تو وہ ان پر کام کر رہا ہے۔
میں دراصل اس کا ٹیمپلیٹ تبدیل کرنے کا خواہشمند ہوں ڈیفالٹ ٹیمپلیٹ مجھے پسند نہیں۔ بس اسی لئے کچھ ہو نہیں پا رہا۔
 

سیفی

محفلین
نبیل نے کہا:
آپ الگ سے بلاگر ڈاٹ‌کام پر بلاگ کیوں بنانا چاہتے ہیں؟ پاکستان میں تو یہ ویسے بھی بین ہے۔

نبیل بھیا۔۔۔۔۔۔۔۔بلاگر اسوقت پاکستان میں کھل رہا ہے ۔ میں نے اپنے سسٹم پر چیک کیا ہے اب پتا نہیں بغیر اطلاع کے پابندی اٹھا دی گئی ہے یا پھر بلاگر والوں کے اپڈیٹ سے تبدیلی آئی ہے۔۔۔۔۔


 
Top