بہت بہت شکریہ آپ سب ساتھیوں کا کہ آپ نے جوابات دیئے۔ مجھے اتنے سارے جوابات کی بالکل توقع نہ تھی۔۔۔ اب میری “عرض یہ ہے کہ:
“عمار، آپ نے ایک بلاگ بنایا تو ہوا ہے۔ آپ الگ سے بلاگر ڈاٹکام پر بلاگ کیوں بنانا چاہتے ہیں؟“
بلاگرز ڈاٹ کام پر بلاگ بنانے کی وجہ صرف اور صرف خوب سے خوب تر کی تلاش ہے۔ ایک وجہ یہ بھی کہ وہ گوگل کی طرف سے ہے اور میرا گوگل اکاؤنٹ ہی وہاں بھی استعمال ہوسکتا ہے۔
“پاکستان میں تو یہ ویسے بھی بین ہے۔“
واقعی؟؟؟ اس کا تو مجھے بالکل بھی علم نہیں۔۔۔ اس بارے میں کوئی تفصیل مہیا ہوسکتی ہے؟
“پھر بھی اگر آپ کو اس کی ٹمپلیٹ چاہیے ہو تو میں اپنے بلاگ کی ٹمپلیٹ آپ کو بھیج سکتا ہوں۔“
بالکل بھیج دیں بھائی! میں بھلے سے استعمال نہ کروں لیکن اندازہ ہوجاٍے گا کہ یہ ٹیمپلیٹ کیسے ہوتے ہیں اور کس طرح کام کرتے ہیں؟
“ویسے آپ چاہیں تو کسی فری ہوسٹ پر اپنا ورڈپریس بلاگ سیٹاپ کر سکتے ہیں۔“
طریقہ بھی تو بتایئے ناں! میں نے فری ہوسٹ پر ورڈ پریس کی کوشش کی تھی مگر طریقہ سمجھ نہیں آسکا۔
“پردیسی کی اردو ہوم پر بہت اچھی سہولیات موجود ہیں۔“
مگر اس کا ربط (ڈومین) بہت بڑا ہوجاتا ہے۔ (میرے بہت نخرے ہیں اس معاملے میں) ویسے اس کو استعمال کرکے دیکھوں گا ضرور۔ شکریہ
“آپ کے بلاگ پر یاہو ایڈز استعمال ہو رہے ہیں۔ کیا آپ کچھ رہنمائی کر سکتے ہیں کہ وہ آپ نے کیسے حاصل کئے؟“
میں نے حاصل کئے؟
مجھے تو خیر سے یاہو ایڈز نظر بھی نہیں آئے ویسے میں نے یہ بلاگ
www.blog.com پر بنایا ہے۔ آسان طریقہ ہے۔ خود سے میں نے کچھ نہیں کیا سوائے لکھنے کے۔