بلاگنگ کی دنیا میں ایک نیا پلیٹ فارم متعارف

Mian Shahzad Raza

محفلین
سب دوستوں نے بہت اچھے انداز میں سراہا میری اس کاوش کو۔
جی یہ سروس میں نے شروع کی ہے اس نظریے سے کے پاکستان سے بھی کوئ سروسز شروع ہونی چاہئے جو کے دنیا بھر میں سراہی جایئں۔ اور ویب سائٹ پر صاف لکھا ہے کہ یہ ورڈپریس پر بنائ گئ ہے تو اس میں چھپانے والی کوئ بات نہیں رہ جاتی
اور جہاں تک ایک بھائ صاحب نے ڈومین رجسٹرار کا نام دیکھ کر بہت بڑا کارنامہ سر انجام دیا ان کو بتا دوں یہ انفارمیشن سرف 100 روپے میں غایب ہو جاتی ہے میں نے خود واضح رکھی ہوی ہے۔
او ر مزید یہ کہ کلاؤڈ فلیر کوئ مفت ہوسٹنگ نہیں بلکہ ویب سائٹ کی سپیڈ ۔DNS Management ، اور سکیورٹی میں اضافہ کرنے کہ لیے ایک سروس ہے جس کا فری پیکج ٹیسٹنگ کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے جسکواپگریڈ کر لیا جاے گا جب ضرورت پیش آئے گی۔ اور ہوسٹنگ فری والی نہیں بلکہ مائکرو سافٹ ازور کے سرورز کو استعمال کیا جا رہا ھے جن کی فلحال کی ماہانہ قیمت 140$ ہے جو کہ سال کے 1680$ بنتے ہیں جو کہ اس فارم کے دیے گے حدف کے مطابق اس کے 4 سے زائد سالوں کے اخراجات کے لیے کافی ہیں http://azure.microsoft.com/en-us/pricing/details/virtual-machines/#Linux
اس لنک پرموجود سرورز میں سے ڈی 2 سرور استعمال کیا جا رہا ہے اگر کسی بھائ کو شک ہو تو وہ میسج میں آ کر مجھ سے میرے مائکرو سافٹ اکاؤنٹ کی تفصیلات جان سکتا ہے۔
اور اب آ جاتے ہیں کی بلاگ وہ کو کیوں انتخاب کیا جائے۔ یہ تو ایک بلکل نئ سروس ہے۔
جی ہاں یہ ایک نئ سروس ہے تو کیا اس کو دنیا میں آنے کا کوئ حق نہیں اس ڈر سے ک پہلے ہی مگر مچھ موجود ہیں؟ اور بلاگر کی ذرا پالیسیز کو بھی پڑھ لیں کے آپ 1جی بی کہ علاوہ باقی پندرہ جی بی میں کیا سٹور کر سکتے ہیں جبکے بلاگ وہ پر آپ کو جو 5 جی بی ملیں گے وہ Dedicated ہوں گے۔ اور مزید یہ کے اس پر بہت سےPremium Themes اور پلگ انز فراہم کیے جا رہے ہیں جن میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے اور مزیدThemeforest فارسٹ (جو کہ ورڈپریس اور دوسری قسم کے Themes کا سب سےبڑا پلیٹ فارم ہے) سے حالیہ کانٹریکٹ سے مزید Premium Themesجن میں Sahifa, Avada, Bridge, X, Newspaper ۔۔۔ اور بہت سیThemes جن کو خریدنا ہر بلاگر کے بس کی بات نہیں وہ سب مفت فراہم کی جائیں گی ۔ جبکی ورڈ پریس ڈاٹ کام کے بلاگز پر آپکو کو Themes یا Plugin لگانے کی اجازت ہی نہیں جبکہ BlogVoپر آپ اپنی مرضی کا کوئ بھی پلگ ان یا تھیم لگوا ساکتے ہیں۔
اور جو لوگ اس بات سے ناراض ہیں کے میں نے یہ سروس شروع کرنے کی جرات کیوں کی تو ان کو واضح کر دوں کہ میں عمر میں چھوٹا ضرور ہوں ابھی لیکن کوئ ابتدائ مراحل کا غریب بلاگر بچا نہیں ہوں۔ میری ذاتی ویب سائٹ او موبائل ایپس بنانے کی کمپنی ہے جو کہ ایک رجسٹرڈ کمپنی ہے اور ماہانہ ہزاروں ڈالرز کا بزنس کر رہی ہے الحمداللہ۔
میں نے اس سروس کا آغاز محذ اس نیئت سے کیا ہے کے ہمارے ملک سے بھی اچھی سرورز کا آغاز ہونا چاہئے۔ اور مزید اضافہ کر دوں کہ یہ سروس بہت سے بلاگرز کی گزارش پر بھی شروع کی گئی ہے ان کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے اور اس میں دن بہ دن تبدیلیاں کی جا رہی ہیں جو کے لوگوں کے فیڈ بیک پر منحصر ہیں۔ اور اس سروس کی فیسبک اور دوسریAdvertisements مرتب کی جا رہیں اور مجھے یہاں ملے نیگٹو کمنٹس سے بجائے افسوس کےمزید تیزی سے کام کرنے کا حوصلہ ملا ہے اور آپ سب دیکھیں گے کے بہت جلد بلاگ وہ کو ہر بلاگر جانتا ہو گا۔
اگر کسی کا کوئ مزید سوال ہو تو وہ صرف گوگل میں میرا نام لکھ کر سرچ کر لے مجھ سے رابطہ کے بہت سے ذرائع مل جایں گے (میرے گھر کا پتہ بھی) کیوں کہ میں روزانہ یہ فارم وزٹ نہیں کرتا ہو سکتا ہے آپکے مفید الفاظ یہاں نہ پڑھ سکوں۔
 
آخری تدوین:

تلمیذ

لائبریرین
میاں صاحب، ایک غیر تکنیکی قاری کی حیثیت سے میں تکنیکی معاملات پر تبصرہ کرنے سے تو قاصر ہوں لیکن اگر آپ کے پاس تدوین کے لئے مہلت اب تک موجود ہے، تو براہ کرم اپنے مراسلے پر ایک مرتبہ پھر نظر دوڑا کر اس کی عبارت میں موجود املا کی اغلاط کو درست کر دیں تاکہ پڑھنے والے کو اُلجھن پیش نہ آئے اور وہ اس کو روانی کے ساتھ پڑھ سکے، شکریہ۔
 
Mian Shahzad Raza

محفلین
میاں صاحب، ایک غیر تکنیکی قاری کی حیثیت سے میں تکنیکی معاملات پر تبصرہ کرنے سے تو قاصر ہوں لیکن اگر آپ کے تدوین کے لئے مہلت اب تک موجود ہے، تو براہ کرم اپنے مراسلے پر ایک مرتبہ پھر نظر دوڑا کر اس کی عبارت میں موجود املا کی اغلاط کو درست کر دیں تاکہ پڑھنے والے کو اُلجھن پیش نہ آئے اور وہ اس کو روانی کے ساتھ پڑھ سکے، شکریہ۔
جی میں نے اپنی طرف سے تبدیلیاں کر دی ہیں اور اگر ابھی بھی کچھ الفاظ درست نہیں تو میں معذرت چاہتا ہوں ۔
 
Mian Shahzad Raza

محفلین
جب کہ 5 جی اور 10 جی کے لیے پیسے مانگتے ہیں
بلاگ سپاٹ کے متعلق انہوں نے بتایا ہے کہ وہ 1 جی بی دیتا ہے۔ درست ہے کہ ویسے تو 1 جی بی سٹوریج دیتا ہے لیکن۔۔۔ اگر گوگل پلس کے ساتھ استعمال کریں تو تمام تصاویر گوگل کے اکاؤنٹ میں محفوظ ہوتی ہیں جہاں آپ کے پاس 15 جی بی مفت سٹوریج میسر ہے۔
کون اپگریڈ کے پیسے نہیں لیتا ؟ کیا آپ نے ورڈپریس کا اپنا پگریڈ پیکج دیکھا ہے ؟99$ سالانہ10 جی بی اکسٹرا سٹوریج دینے کی لیے۔۔ اور جیسا کے یہ ایک نئ سروس ہے تبدیلیاں کی جا رہی ہیں اورلوگوں کے تبصرے کے مطابق اس اپڈیٹ کیا جا رہا جیسا کے 24$ والے پیکج کی سروسز مفت والے پیکج میں مہیا کی جا رہی ہیں۔ اور گوگل پلس میں سے صرف تصاویر ؟ بلاگ وہ پر 5 جی بی ہرقسم کی فائلز کے لیے ہے۔ او بے فکر رہیں یہ سروس فرار ہونے ک لیے نہیں ہمیشہ چلنے کے لیے آئ ہے۔
 
آخری تدوین:

Mian Shahzad Raza

محفلین
میری معلومات میں یہ اضافہ ہوا ہے کہ ورڈ پریس کے لیے اردو ایڈیٹر پلگ ان موجود ہے جو کہ میرے لکھے ہوئے اردو ایڈیٹر پلگ ان کے کسی پرانے ورژن کی بگڑی ہوئی شکل ہے، اور اس کے کریڈٹس میں سے میرا نام یکسر غائب ہے۔ :applause:
جی میں نے ورڈ پریس کی پلگ ان کی ڈائرکٹری سے پلگ ان ڈاؤنلوڈ کیا اور انسٹال کر دیا اور میرا نہیں خیا ل کے اگر کوئ ورڈ پریس سے فری پلگ ان لگاتا ہے تو اس کے لیے لازمی ہے کہ وہ ویب سائٹ پر اس کے لیے کوئ سپیشل نوٹس لگا کر بتائے کی یہ کس نے بنایا ہے ظاہر ہے جس کی ملکیت ہے اسی کی رہے گی ۔
 
Mian Shahzad Raza

محفلین
مگر اردو نستعلیق فانٹس کا دور دور تک کوئی اَتا پتا نہیں۔ نستعلیق فانٹس کے بغیر اردو بلاگنگ کو ایسے ہی سمجھا جاتا ہے جیسے بے سُر کا راگ۔ :)
جی مجھے اس کی بارے میں معلومات نہیں تھیں۔ میں ضرور یہ فانٹس انسٹال کروں گا تا کہ لوگوں کو مزید آسانی ہو بلاگ وہ کو استعمال کرنے میں۔
 
تجمل حسین

محفلین
ویسے نستعلیق فانٹس تو آپ اپنے براؤزر میں بھی نصب کر سکتے ہیں کہ جہاں کہیں اردو تحریر آئے تو نستعلیق میں ہو جائے۔ کم ازکم میں نے تو ایسا ہی کیا ہوا ہے۔ یوں مختلف فارمیٹنگز کے جھنجھٹ سے بھی جان چھوٹ جاتی ہے۔
بلاگ اونر تو یہ کام کرلے گا مگر بلاگ وزیٹر تو نہیں کرے گا نا۔۔۔
مگر اب میاں صاحب نے کہا ہے کہ وہ یہ کام کریں گے تو کیا ہی زبردست بات ہوجائے گی یہ تو۔
 
نایاب

لائبریرین
مجھے یہاں ملے نیگٹو کمنٹس سے بجائے افسوس کےمزید تیزی سے کام کرنے کا حوصلہ ملا ہے اور آپ سب دیکھیں گے کے بہت جلد بلاگ وہ کو ہر بلاگر جانتا ہو گا۔
ان شاء اللہ
اللہ آپ کو نیت کی مراد سے نوازے آمین
بلاشبہ آپ اگر " نیگیٹو " کمنٹس پر کڑھنے کی بجائے انہیں " تنقید برائے تعمیر " جانتے ہوئے اپنے ارادے میں مزید پختگی لاتے محنت کرتے اپنے مقصد سے مخلص رہیں گے تو ان شاء اللہ اپنی صدا میں سچے ٹھہریں گے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
 
جی بلکل، باوجود اس کے کہ پاکستان کہ بہت اچھے اور کامیاب بلاگرز نے اس سروس کو ذاتی طور پر ٹیسٹ کر کے میری حوصلہ افزائ کی ہے اور سروس کو سراہا ہے اور اپنے اچھے فیڈ بیکس اور سپورٹ دی ہے میں ہر طرح کی تنقیدوں کے لئے بھی مکمل تیار ہوں کیونکہ میں جانتا ہوں کہ تنقیدیں ہوں گی تو خامیاں دور کی جا سکیں گی۔
 
زہیر عبّاس

محفلین
ویسے نستعلیق فانٹس تو آپ اپنے براؤزر میں بھی نصب کر سکتے ہیں کہ جہاں کہیں اردو تحریر آئے تو نستعلیق میں ہو جائے۔ کم ازکم میں نے تو ایسا ہی کیا ہوا ہے۔ یوں مختلف فارمیٹنگز کے جھنجھٹ سے بھی جان چھوٹ جاتی ہے۔
فیس بک پر تو میں نے بھی ایم بلال کی اسٹائل شیٹ لگائی ہے۔ لیکن تمام ویب سائٹ پر وہ کام نہیں کرتی۔ دوسری ویب سائٹ کو نستعلیق میں کیسے دیکھ سکتے ہیں۔
 
فاتح

لائبریرین
سب دوستوں نے بہت اچھے انداز میں سراہا میری اس کاوش کو۔
جی یہ سروس میں نے شروع کی ہے اس نظریے سے کے پاکستان سے بھی کوئ سروسز شروع ہونی چاہئے جو کے دنیا بھر میں سراہی جایئں۔ اور ویب سائٹ پر صاف لکھا ہے کہ یہ ورڈپریس پر بنائ گئ ہے تو اس میں چھپانے والی کوئ بات نہیں رہ جاتی
اور جہاں تک ایک بھائ صاحب نے ڈومین رجسٹرار کا نام دیکھ کر بہت بڑا کارنامہ سر انجام دیا ان کو بتا دوں یہ انفارمیشن سرف 100 روپے میں غایب ہو جاتی ہے میں نے خود واضح رکھی ہوی ہے۔
او ر مزید یہ کہ کلاؤڈ فلیر کوئ مفت ہوسٹنگ نہیں بلکہ ویب سائٹ کی سپیڈ ۔DNS Management ، اور سکیورٹی میں اضافہ کرنے کہ لیے ایک سروس ہے جس کا فری پیکج ٹیسٹنگ کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے جسکواپگریڈ کر لیا جاے گا جب ضرورت پیش آئے گی۔ اور ہوسٹنگ فری والی نہیں بلکہ مائکرو سافٹ ازور کے سرورز کو استعمال کیا جا رہا ھے جن کی فلحال کی ماہانہ قیمت 140$ ہے جو کہ سال کے 1680$ بنتے ہیں جو کہ اس فارم کے دیے گے حدف کے مطابق اس کے 4 سے زائد سالوں کے اخراجات کے لیے کافی ہیں http://azure.microsoft.com/en-us/pricing/details/virtual-machines/#Linux
اس لنک پرموجود سرورز میں سے ڈی 2 سرور استعمال کیا جا رہا ہے اگر کسی بھائ کو شک ہو تو وہ میسج میں آ کر مجھ سے میرے مائکرو سافٹ اکاؤنٹ کی تفصیلات جان سکتا ہے۔
اور اب آ جاتے ہیں کی بلاگ وہ کو کیوں انتخاب کیا جائے۔ یہ تو ایک بلکل نئ سروس ہے۔
جی ہاں یہ ایک نئ سروس ہے تو کیا اس کو دنیا میں آنے کا کوئ حق نہیں اس ڈر سے ک پہلے ہی مگر مچھ موجود ہیں؟ اور بلاگر کی ذرا پالیسیز کو بھی پڑھ لیں کے آپ 1جی بی کہ علاوہ باقی پندرہ جی بی میں کیا سٹور کر سکتے ہیں جبکے بلاگ وہ پر آپ کو جو 5 جی بی ملیں گے وہ Dedicated ہوں گے۔ اور مزید یہ کے اس پر بہت سےPremium Themes اور پلگ انز فراہم کیے جا رہے ہیں جن میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے اور مزیدThemeforest فارسٹ (جو کہ ورڈپریس اور دوسری قسم کے Themes کا سب سےبڑا پلیٹ فارم ہے) سے حالیہ کانٹریکٹ سے مزید Premium Themesجن میں Sahifa, Avada, Bridge, X, Newspaper ۔۔۔ اور بہت سیThemes جن کو خریدنا ہر بلاگر کے بس کی بات نہیں وہ سب مفت فراہم کی جائیں گی ۔ جبکی ورڈ پریس ڈاٹ کام کے بلاگز پر آپکو کو Themes یا Plugin لگانے کی اجازت ہی نہیں جبکہ BlogVoپر آپ اپنی مرضی کا کوئ بھی پلگ ان یا تھیم لگوا ساکتے ہیں۔
اور جو لوگ اس بات سے ناراض ہیں کے میں نے یہ سروس شروع کرنے کی جرات کیوں کی تو ان کو واضح کر دوں کہ میں عمر میں چھوٹا ضرور ہوں ابھی لیکن کوئ ابتدائ مراحل کا غریب بلاگر بچا نہیں ہوں۔ میری ذاتی ویب سائٹ او موبائل ایپس بنانے کی کمپنی ہے جو کہ ایک رجسٹرڈ کمپنی ہے اور ماہانہ ہزاروں ڈالرز کا بزنس کر رہی ہے الحمداللہ۔
میں نے اس سروس کا آغاز محذ اس نیئت سے کیا ہے کے ہمارے ملک سے بھی اچھی سرورز کا آغاز ہونا چاہئے۔ اور مزید اضافہ کر دوں کہ یہ سروس بہت سے بلاگرز کی گزارش پر بھی شروع کی گئی ہے ان کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے اور اس میں دن بہ دن تبدیلیاں کی جا رہی ہیں جو کے لوگوں کے فیڈ بیک پر منحصر ہیں۔ اور اس سروس کی فیسبک اور دوسریAdvertisements مرتب کی جا رہیں اور مجھے یہاں ملے نیگٹو کمنٹس سے بجائے افسوس کےمزید تیزی سے کام کرنے کا حوصلہ ملا ہے اور آپ سب دیکھیں گے کے بہت جلد بلاگ وہ کو ہر بلاگر جانتا ہو گا۔
اگر کسی کا کوئ مزید سوال ہو تو وہ صرف گوگل میں میرا نام لکھ کر سرچ کر لے مجھ سے رابطہ کے بہت سے ذرائع مل جایں گے (میرے گھر کا پتہ بھی) کیوں کہ میں روزانہ یہ فارم وزٹ نہیں کرتا ہو سکتا ہے آپکے مفید الفاظ یہاں نہ پڑھ سکوں۔
نہیں! انہیں جھٹکا نہیں دیا بلکہ صرف یہ بتایا ہے کہ میاں صاحب نے بہت اچھا کام کیا ہے۔ بلاگنگ پلیٹ فارم بنانا ایک اچھا کام ہےلیکن یہ لکھنا "اسی طرح کی ایک نئ سروس حال ہی میں متعارف کروائ گئ ہے" دراصل بے ڈھنگا پن اور حقیقت کو چھپانے کے مترادف ہے۔
 
تجمل حسین

محفلین
جی میں نے ورڈ پریس کی پلگ ان کی ڈائرکٹری سے پلگ ان ڈاؤنلوڈ کیا اور انسٹال کر دیا اور میرا نہیں خیا ل کے اگر کوئ ورڈ پریس سے فری پلگ ان لگاتا ہے تو اس کے لیے لازمی ہے کہ وہ ویب سائٹ پر اس کے لیے کوئ سپیشل نوٹس لگا کر بتائے کی یہ کس نے بنایا ہے ظاہر ہے جس کی ملکیت ہے اسی کی رہے گی ۔
محترم مجھے آپ کی اس بات سے اختلاف ہے۔ نبیل صاحب نے یہ نہیں کہا کہ آپ نے پلگ ان میں ترمیم کرکے انسٹال کیا ہے بلکہ انہوں نے کہا تھا کہ جو پلگ ان استعمال کیا گیا ہے وہ ان کے تیارکردہ پلگ ان کی تبدیل شدہ شکل ہے۔ آپ بڑی آسانی سے کہہ سکتے تھے کہ میں نے یہ پلگ ان ورڈپریس سے لیا ہے اس میں جو بھی ترمیم ہوئی ہے وہ ورڈ پریس پر اپلوڈ کرنے والے نے کی ہے۔ :)
اور اگر آپ نے ’’بلاگ وہ‘‘ واقعی مستقل بنیاد پر بنائی ہے اور آپ کا ارادہ معیاری سروس فراہم کرنے کا ہے تو میرا مشورہ ہے کہ آپ جو بھی پلگ انز یا تھیمز استعمال کریں تو ان کے متعلق ایک چھوٹا سا تعارف ضرور اپنی سائٹ کے ایک حصے میں لکھیں اس طرح ان کی بھی حوصلہ افزائی ہوگی اور وہ مزید بہتر کام کرسکیں گے اور کوئی اعتراض بھی نہیں کرے گا۔ بالخصوص اگر وہ پلگ انز اور تھیمز اوپن سورس ہوں تو اور بھی ضروری ہے۔ :)
یہ میرا ذاتی مشورہ ہے۔
ایک مشورہ اور یہاں آتے جاتے رہا کریں اس سے آپ کو مزید معلوم ہوسکے گا کہ مزید بہتری کیسے ممکن ہے۔ :)
 
زیک

مسافر

تجمل حسین

محفلین
گوگل کروم کی سیٹنگز میں جاکر ’’شو ایڈوانس سیٹنگز‘‘ پر کلک کریں۔ ظاہر ہونے والی سیٹنگز میں سے web content کے نیچے فانٹ سائز کے سامنے کسٹمائز فانٹ پر کلک کریں۔ ظاہر ہونے والی ونڈو میں تمام فانٹس کی جگہ جمیل نوری نستعلیق یا کوئی بھی اپنا من پسند نستعلیق فانٹ منتخب کرلیں۔ Done پر کلک کریں اور کوئی بھی ویب سائٹ اوپن کریں جس میں اردو مواد موجود ہو۔ اردو نستعلیق میں دکھائی دے گی۔
 
تجمل حسین

محفلین
مزید یہ کہ اگر کوئی بلاگر ’’بلاگ وہ‘‘ پر اپنا بلاگ رجسٹر کروائے اور کچھ دنوں بعد میاں صاحب کو نام خود پسند آجائے تو اس کا بلاگ معطل کرکے ڈیٹا حذف کردیا جاتا ہے۔ اور بلاگر بیچارہ دیکھتا ہی رہ جاتا ہے کہ یہ اس کے ساتھ کیا ہوا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :whew: :atwitsend:
بقول شخصے: تم نے یہ نام منتخب ہی کیوں کیا تھا :beating:
 
Top