بلاگنگ کی دنیا میں ایک نیا پلیٹ فارم متعارف

تجمل حسین

محفلین
مزید یہ کہ بلاگ ختم کرنے کے بعد اس ای۔میل پر کوئی دوسرا بلاگ بھی رجسٹر نہیں کروایا جاسکتا۔ :)

870441058e76272d8ad36b79ee2476c283bd1d48d06ec4bf2980eb5244bd18800de64f89.jpg

:D
اس میں آپ یہ کرسکتے تھے کہ اگر آپ کے ڈومین پری ریزرو کرنے سے پہلے ہی کسی نے سب ڈومین رجسٹر کرلیا تھا تو اسے نوٹیفکیشن بھیجتے کہ سروس ایرر کی وجہ سے یہ سب ڈومین رجسٹر ہوگیا ہے۔ برائے مہربانی آپ 1 ماہ یا 15 دن میں اپنا ڈیٹا محفوظ کرلیں۔
اس کے بعد آپ اس کے ای۔میل سے سب ڈومین معطل کرنے کے بجائے سب ڈومین ختم کرکے اسے کوئی بھی نیا سب ڈومین منتخب کرنے کی سہولت دیتے۔
اور ہاں یہ سب ڈومین جو کہ اوپر ای۔میل میں فورم کے نام سے دکھائی دے رہی یہ میں نے صرف اسی لیے رجسٹر کروائی تھی کہ دیکھوں میاں صاحب اس کا کیا کرتے ہیں۔ اور وہی بات ہوئی جس کا یقین تھا۔ میں نے اس پر کوئی ڈیٹا بھی نہ رکھا تھا بلکہ صرف ’’بلاگ وہ‘‘ سروس کی ٹیسٹنگ ڈومین تھی۔ :p
فی الحال اتنا ہی کافی ہے کیونکہ بقول آپ کے
یہ یہاں میری آخری پوسٹ ہے۔
اللہ حافظ۔

اگر آپ نے یہ پوسٹ پڑھی تو امید ہے کہ آتے رہیں گے تاکہ مزید پُر مزاح صلاح و مشورے سے مفید ہوسکیں۔:)
 
آخری تدوین:

اوشو

لائبریرین
یہ وضاحتیں پہلے فرما دیتے تو کیا ہی بہتر تھا۔
کی میرے قتل کے بعد اس نے جفا سے توبہ
ہائے اس زود پشیماں کا پشیماں ہونا
 

تجمل حسین

محفلین
یہ وضاحتیں پہلے فرما دیتے تو کیا ہی بہتر تھا۔
کی میرے قتل کے بعد اس نے جفا سے توبہ
ہائے اس زود پشیماں کا پشیماں ہونا
:):LOL::ROFLMAO::thumbsup:

بھائی جی پہلے وضاحتیں اس لیے نہیں فرمائیں کیونکہ میں سمجھتا تھا کہ میاں صاحب خود ہی سمجھ جائیں گے لیکن وہ تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اب میں کیا لکھوں۔۔۔ :LOL::ROFLMAO:
اور ہاں یہ توبہ کس نے کی ہے بھئی ۔۔ :disappointed:
ابھی تو مجھے وقت نہیں ملا ورنہ میں آج ہی ’’ھل من مزید‘‘ کا جواب ضرور دیتا :party: :rollingonthefloor:
 

x boy

محفلین
دنیا میں میں فری ویپ سائٹس کی بھرمار ہے بلاگنگ کے لئے سب سے اچھا گوگل کی بلاگنگ ہے جو 99 فیصد کامیاب ہے
 
مزید یہ کہ میاں صاحب کی جاں بخشی کی جائے اگر انہوں نے کوئی قدم اٹھا ہی لیا ہے تو احباب جانے بھی دیجئے۔ مگر میاں صاحب، سوالات تو صارفین کا حق ، ان سے پریشان ہونے کی بالکل بھی ضرورت نہیں۔ نئے پلیٹ فارم میں جو کمی ہے اسے دور کیجئے اور گوگل کا مقابلہ ضرور کیجئے اس میں میرے نزید کوئی حرج نہیں کیونکہ وہ کوئی مقدس کمپنی نہیں کہ اس سے آگے بڑھنا کوئی گناہ ہے۔ میں تو مکمل حمایت کروں گا اگر صارفین کی شکایات دور کیجائیں تو۔۔۔
 

عبیر خان

محفلین
سب سے پہلے تمام دوست احباب کو میرا سلام۔
میرے خیا ل سے آپ ورڈپریس اور بلاگر (بلاگ سپاٹ) سے تو بخوبی واف ہونگے۔ اگر نہیں تو میں بتائے دیتا ہوں۔ یہ دونوں ہی مفت بلاگنگ پلیٹ فارم ہیں جہاں لوگ مفت آن لائن بلاگز بنا سکتے ہیں۔
اسی طرح کی ایک نئ سروس حال ہی میں متعارف کروائ گئ ہے جس کا مقصد لوگوں کو مفت بلاگنگ کی سہولیات میسر کرنا ہیں، یہ سروس اوپر دی گئ سروسز سے اس لیے مختلف ہے کے یہ زیادہ ڈیٹا سٹور کرنے کی سہولت دیتی ہے۔ بلگ سپاٹ پر آپ صرف ایک ہزار میگا بائٹ کے لگھ بھک ڈیٹا سٹور کر سکتے ہیں جبکے "بلاگ وہ" آپکو 5 ہزار میگا بائٹ سٹوریج مہیا کرتی ہے۔ اور ورڈ پریس ڈاٹ کام کی نسبت یہ آپکو مختلف پلگ انز اور 100 سے زائد تھیمز مہیا کرتی ہے۔ اس کے علاوہ بہت سی دوسری آپشنز اسے دوسروں سے متفرق کرتی ہیں۔
اگر آ پ اپنا ذاتی بلاگ یا ویب سائٹ بنانا چاہتے ہیں تو آپ اس مفت سروس سے فائدہ اٹھائیں، جی ہاں یہ سروس بلکل مفت ہے!
اور مزید یہ کہ اس میں اردو ایڈیٹر کا پلگ انسٹال ہے جس کی مدد سے آپ اپنے بلاگ پوسٹس اردو میں لکھ سکتے ہیں۔
مزید تفصیلات کے لیے آفیشل ویب سائٹ وزٹ کریں
www.blogvo.com
بہت عمدہ۔ لیکن اس کا پی ار تو نہیں ہےِ۔ :(
 
Top