مقدس
لائبریرین
۱۸ اپریل کی صبح۔۔۔۔۔۔۔۔ آفس جانے کا دل نہیں کر رہا تھا۔۔ عجیب طرح کی بےچینی تھی۔۔ لیکن کام پر تو جانا ہی تھا ناں۔۔۔ اس لیے مجبورا ہی اٹھنا پڑا اور آفس کی طرف چل پڑے۔۔ ابھی ریسپشن پر ہی تھی کہ ایک کولیگ نے آواز دی اور میں وہی رک کر اس سے باتیں کرنے لگی۔۔
اتنے میں ایک آدمی ریسپیشن پر آیا۔۔۔ کسی اردو اسپیکنگ بندے سے بات کرنا چاہتا تھا۔۔۔ ریسپشنسٹ نے مجھ سے کہا کہ میں اس کی بات سن لوں۔۔
وہ آدمی میری ایک کولیگ کا شوہر تھا۔۔ اس نے بتایا کہ اس کی بیوی اپنا موبائل گھر چھوڑ آئی ہے اور اس کا اس سے رابطہ نہیں ہو پا رہا۔۔ کیا میں اس کی مدد کر سکتی ہوں اس سلسلے میں۔۔ اس نے مجھے بتایا کہ اس کی بیوی کے پیرنٹس کے گھر آگ لگ گئی ہے۔۔ اس کی ماں کی ڈیتھ ہو گئی ہے۔۔۔۔ اور باقی کی ساری فیملی ہاسپٹل میں ہے۔۔۔ اس کی آواز کانپ رہی تھی۔۔ اس سے بولا بھی نہیں جا رہا تھا۔۔۔ اور مجھے سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ میں اس کو کیا جواب دوں۔۔۔۔ ہمت ہی نہیں ہو رہی تھی ۔۔۔ آئی واز شاکڈ۔۔۔ اپنی کولیگ کی مام کو تو میں جانتی تھی۔۔ اس کی چھوٹی بہن ابھی دو ہفتے پہلے ہی کالج آئی تھی۔۔ داخلہ لینے کے لیے۔۔۔ اس سے میری بات بھی ہوئی تھی۔۔۔ اس کی مام بھی ساتھ ہی تھیں۔۔۔ اتنی سوفٹ نیچر۔۔ کائینڈ ہارٹٹڈ۔۔ میں نے ان سے کہا کہ آپ یہیں پر رکو۔۔۔۔ میں اس کو ڈھونڈ کر لاتی ہوں۔۔۔ وہ اپنی کلاس روم میں تھی۔۔۔ لیسن کی تیاری کر رہی تھی۔۔۔ میں نے بس اسے یہی کہا کہ تمہارے ہسبینڈ نیچے آئے ہیں۔۔ ان کو تم سے بات کرنی ہے۔۔ وہ بھی حیران ہو رہی تھی کہ وہ کیوں آئے ہیں یہاں۔۔۔ وہ ابھی کچھ دیر پہلے ہی تو آئی ہے۔۔۔ اس کے ہسبینڈ نے اس کو ریسپیشن پر ہی ساری بات بتا دی۔۔۔
اس کی حالت دیکھی نہیں جا رہی تھی۔۔۔وہ بس مسلسل ایک ہی بات کہے جا رہی کہ ایسا کیسے ہو سکتا ہے۔۔ میں رات کو تو ملی تھی ناں۔۔۔۔ انہوں نے تو آج شام کی فلائٹ سے دبئی جانا تھا ۔ اس کی چھوٹی بہن کی شادی دبئی میں ہونی تھی۔۔۔ شام کی فلائٹ تھی۔۔۔ یہ کیسے ہو سکتا ہے۔۔۔ اس کا شوہر اس کو ساتھ لے کر چلا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ بات اس دن کی تھی۔۔۔ اس کے بعد نیوز اور اخبار میں اتنا پتا چلا کہ ماں کی ڈیتھ آن دا اسپاٹ ہو چکی تھی۔۔ ایک بہن جو ۱۶ سال کی تھی۔۔ وہ ماں کو بچانے کی کوشش کرتی رہی۔۔ اور ۷۰٪ برنز آئے اسے۔۔۔۔ وہ لائف سیونگ مشین پر ہے۔۔ ایک بہن جس کی شادی ہونی تھی۔۔۔ اس کی بیک بون تین جگہ سے فریکچر ہوئی۔۔ ان کے پڑوسیوں نے نیچے میٹریس بچھا دئیے تھے تاکہ وہ اس پر چھلانگ مار کر اپنی جان بچا سکیں۔۔۔اس کی وجہ سے اس کی بیک بون فریکچر ہو گئی۔۔۔تیسری بہن کو ۵۰٪ پرسنٹ برنز آئے۔۔۔ اس حادثے میں جو بچ نکلے مائینر انجریز کے ساتھ۔۔۔ وہ تھے ان لوگوں کے فادر۔۔۔ جن کے چہرے پر تھوڑا سا برن مارک آیا۔۔۔۔۔
سارا کیس انڈر اینوسٹیگیشن تھا۔۔۔ اس کو ایک حادثہ سمجھا جا رہا تھا۔۔۔۔جب پتا چلا کہ ۔۔۔۔ نہیں ۔۔۔ یہ حادثہ ہر گز نہیں تھا۔۔۔ آگ جان بوجھ کر لگائی گئی ہے۔۔ اور تین دن کے اندر ہی یہ بات سامنے آ چکی تھی کہ آگ لگانے والا کوئی اور نہیں میری کولیگ کےفادر تھے۔۔۔۔
ان کی بیٹی ایک عرب سے شادی کرنا چاہتی تھی۔۔۔ اور ماں اس پر رضامند تھی۔۔ باقی کی ساری فیملی خوش تھی۔۔۔ سوائے اس کے فادر کے۔۔۔۔۔ کیونکہ ان کے نزدیک ان کی بیٹی ایک عرب سے شادی کرنا چاہتی تھی۔۔۔ پاکستانی سے نہیں۔۔۔ ان کے نزدیک یہ بےعزتی کی بات تھی۔۔۔۔ لوگ کیا کہیں گے۔۔۔ خاندان میں ان کی کیا عزت ہو گی ۔۔۔۔سب نے کہنا ہے کہ ان کی بیٹی نے عربی سے شادی کر لی۔۔۔۔۔۔۔۔ ان کی بیوی اور بیٹی نے اس بات کی پرواہ نہیں کی اور شادی کی تیاری کر لی۔۔۔ اسی شام پانچ بجے ان کی فلائٹ تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ صبح پانچ بجے نماز کے ٹائم والد صاحب نے بیوی کے کمرے میں آگ لگا دی۔۔۔ بیوی دھواں کی وجہ سے مر گئی۔۔۔ ایک بیٹی ابھی بھی لائف سیونگ مشین پر ہے۔۔۔ دوسری بیٹی شاید ساری لائف کے لیے معذور ہو چکی ہے۔۔۔۔ اور تیسری بیٹی بھی پچاس فیصد جل چکی ہے۔۔۔۔۔ والد محترم نے کورٹ میں یہ کہہ دیا ہے کہ وہ مینٹلی ان فٹ ہے۔۔۔ ایک گھر مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔۔۔ میری کولیگ کا کہنا ہے کہ اس کے فادر مکمل طور پر فٹ ہیں۔۔۔ انہوں نے جو کیا وہ جان بوجھ کر اور پلان کے ساتھ کیا۔۔۔۔ ان کے ساتھ اور کون شامل ہے اس میں۔۔ وہ یہ بات نہیں جانتی۔۔۔۔۔۔اور نہ ہی جاننا چاہتی ہے۔۔ کچھ دن پہلے اس کی ماں کی ڈیتھ باڈی ریلیز کر دی گئی۔۔۔ اور ان کا فیونرل ہوا۔۔۔۔
تینوں بیٹیاں ابھی ہاسپٹل میں ہیں۔۔۔ باپ مینٹل یونٹ میں۔۔۔۔ اور ماں۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بات کے خاندان کی عزت، معاشرے میں اس کا مقام۔۔۔ کہاں گیا وہ سب؟ ان کی غیرت کہاں گئی اب؟ وہ جو ایک عربی سے بیٹی کی شادی نہیں کرنا چاہتا تھا۔۔۔۔۔۔ اب تو شاید ہی اس کی بیٹیوں کی شادی ہو پائے۔۔۔۔ کیونکہ اس معاشرے کے باقی مرد بھی تو شاید اسی کی طرح ہوں گے ناں۔۔ اس کی بیٹیوں کو اب کون قبول کرے گا۔۔۔ کوئی اس جیسا پاکستانی۔۔۔۔
نفرت ہے مجھے ایسے لوگوں سے۔۔۔۔ ایسے معاشرے سے۔۔۔۔۔ایسے رشتوں سے۔۔۔ ایسے والدین سے۔۔۔ جن کے لیے لوگ زیادہ اہم ہیں۔۔ جن کے لیے معاشرہ زیادہ اہم ہے۔۔۔ اور اپنی اولاد۔۔۔ اپنا گھر۔۔۔۔ کچھ بھی نہیں۔۔۔۔
دعا ہے کہ وہ آدمی جو مینٹل یونٹ میں چھپا بیٹھا ہے۔۔۔ اب سخت سے سخت سزا پائے۔۔۔ تاکہ اس کے بعد کسی اور کی ہمت نہ ہو سکے۔۔ ایسا کرنے کی۔۔۔
اور کوئی ہے جو مجھے صرف یہ سمجھا دے کہ کہاں لکھا ہے کہ کسی عرب سے شادی کرنا منع ہے۔۔ یا گناہ ہے۔۔۔۔ کیا اولاد یا بیوی سے زیادہ عزت اور معاشرے کو جوابدہ ہونا زیادہ ضروری ہوتا ہے؟ کوئی ہے جو صرف اتنا سمجھا دے مجھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔