بلجیم، جرمنی اور فرانس کی سیر

عرفان سعید

محفلین
فرانکفرٹ کا مین ٹاور 1996 سے 1999 کے دوران تعمیر کیا گیا۔ 660 فٹ بلند اس عمارت کی 55 ویں منزل سے شہر کا نظارہ کرنا ممکن ہے۔ یہاں سے شہر کے کچھ دلفریب مناظر

 

عرفان سعید

محفلین
مین ٹاور سے واپس آئے تو شام ہو رہی تھی۔ ایک ترک ریسٹورنٹ سے کھانا کھانے کے بعد مائینز واپس ہوٹل آ گئے۔ اگلی صبح جنوب میں سفر کرتے ہوئے بلیک فارسٹ کے علاقے میں جانا تھا۔ راستے میں ہائیڈل برگ کے شہر کو دیکھنے کا پروگرام تھا۔

 

سین خے

محفلین
گرینڈ پلیس میں بہت سے گلڈ ہاوسز کی ایک لمبی قطار

قرونِ وسطی میں تاجر، اہلِ فن و حرفت اور ہم پیشہ لوگ امدادِ باہمی کے اصول پر مشترکہ مفادات کے حصول کی خاطر کوئی انجمن یا تنظیم بنا لیتے تھے۔ اس انجمن کو گِلڈ کہا جاتا تھا اور ان کے اجلاس اور سرگرمیاں ان عمارات میں سرانجام پاتی تھیں۔ یہ عمارتیں اس عہدِ وسطی کی یاد دلاتی ہیں۔ ان عمارتوں کی تعمیر سولہویں سے اٹھارویں صدی کے درمیان عمل میں آئی۔




شاندار تعمیراتی شاہکار! لاجواب تصاویر ہیں!
 

عرفان سعید

محفلین
شاندار تعمیراتی شاہکار! لاجواب تصاویر ہیں!

ان عمارتوں پر واقعی بہت ہی اعلیٰ سنگ تراشی کی گئی ہے۔ لاجواب تصاویر ہیں!

ذبردست! بہت ہی خوبصورت شہر ہے۔


بہت شکریہ سین خ صاحبہ
تصاویر کا سارا کریڈٹ بیگم کو جاتا ہے۔
 
Top