عرفان سعید
محفلین
شہر کی تاریخ کو دیکھا جائے تو پچھلی صدیوں میں کبھی جرمنی اور کبھی فرانس کا حصہ رہا ہے۔ جغرافیائی طور پر بالکل جرمنی کے ساتھ ہے۔ تو باقی فرانس کے مقابلے میں ان عوامل کے اثرات تو واضح طور پر دیکھے جاسکتے ہیں۔سٹرازبرگ میں آپ کو فرنچ کے مقابلے میں جرمن رنگ نظر آیا؟ میں وہاں نہیں گیا لیکن ایک واقف کار وہاں سے تھا اور اس کا انگریزی لہجہ فرنچ کی بجائے جرمن تھا
لیکن ایک احساس عرض کرتا چلوں۔ سٹراس برگ جرمنی سے متصل ہے، لیکن جیسے ہی ہماری ٹرین جرمنی سے اس شہر میں داخل ہوئی، تو فورا ایک مختلف جگہ کا احساس ہوا۔ عمارات کی ساخت، زبان، اور بہت سی چیزیں فورا سے مختلف محسوس ہونا شروع ہو گئیں۔ جب جرمنی میں رہائش پذیر تھا تو فرانس کی سیر کو گئے۔ بعینہ یہی احساس اس وقت ہوا تھا۔